• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 156022

    عنوان: غیر مسلموں كے تہوار كے موقع پر خریداری

    سوال: (۱) غیر مسلم کے تہواروں پر فلپ کارٹ ، امیزون (Flipkart, Amazon) اور بہت سی ویب سائٹ پر دیوالی، کرسمس اور دیگر تہواروں پر شاپنگ (خریداری کرنا) کرنے پر ڈسکاوٴنٹ دیا جاتا ہے، کیا ایسے موقعوں پر کوئی چیز خریدنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 156022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 245-206/B=2/1439

    جی ہاں! اس طرح کے موقع پر ڈسکاوٴنٹ کے ساتھ کوئی بھی چیز خریدنا جائز ہے: ویجوز للبائع أن یزید للمشتري في المبیع ویجوز أن یحطّ عن الثمن (ہدایة: ۳/۷۵، اشرفی بکڈپو، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند