• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 154615

    عنوان: گیمز کے کوائنس كی خرید و فروخت

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتی صاحبان اس مسئلہ کے بارے میں.. آج کل آنلائین گیمز کابہت زیادہ شوق لگا ہوا ہے ، اور ان کی خریدو فروخت بھی زورں پر ہو رہی ہے ، کچھ گیمز کی آئیڈیز بکتی ہیں توکچھ کے کوائنس یا پوائنٹس یا نمبر، مثال کے طور پر ایک گیم ہے کلیش آف کلیم اس کی آئیڈی یا یوزر ایک لاکھ تک بک رہا ہے ، اس گیم کی ٹاپ لیول تک پہنچنے کے لیئے یااس گیم کا جو مکمل ٹول مہیا کیا گیا ہے اس تک پہنچنے کے لیئے ڈیڑھ سے ایک سال لگ تک مدت درکار ہوتی ہے ،تب یہ ایک لاکھ تک فروخت ہوتی ہے ، اگر اس کا لیول کم ہے تو اس کے حساب سے رقم ہوگی، اسی طرح ایک اور گیم ہے ۸ بال پول یہاں پر بھی کچھ اسی طرح ہے ،،یہاں یوزر کی فروخت ۱۰۰۰سے ۱۰ ہزار تک ہے ،پر یہاں مدت کم ہے ۶سے ۸ ماہ تک،یہاں پر کچھ یوں بھی ہوتا ہے کہ بھروسے والے بندہ سے کہا گیا کہ یہ میرا یوزر ہے اس گیم میں مجھے کوائنس بڑھا کر دو میں آپ کو اتنے پیسے دوں گا۔ اب آپ بتائیں کہ ان کی خریدو فروخت یا کوائنس بڑھا کر دینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1500-1518/L=2/1439

    آن لائن گیمز میں ضیاعِ وقت اور ضیاعِ مال دونوں ہوتا ہے نیز اگر تصاویر کے ساتھ گیمز تیار کیے جارہے ہوں تو یہ مستقل ایک ناجائز امر ہے بایں وجوہ ان کی خرید وفروخت یا کوائنس بڑھاکر دینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند