• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 154489

    عنوان: کیا قسط پر خریداری جائز ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! یہ بتائیں کہ کیا قسط پر کوئی چیز خریدنا جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ قسط پر چیز مہنگی ملتی ہے اگر نقد قیمت سے موازنہ کریں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 154489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1550-1416/B=1/1439

    اگر خریدنے سے پہلے یا ساتھ ہی قسط پر پیسے دینے کی بات اور اس کی قیمت طے ہو جائے تو قسط پر خریدنا اور بیچنا اور قسط کی صورت میں زیادہ پیسے لینا جائز ہے۔ فقہاء کرام نے اُدھار کی صورت میں مہنگی چیز دینا یعنی زیادہ قیمت لینا درست لکھا ہے۔ الا یری أنہ یزاد الثمن لاجل الأجل (ہدایة: ۷۱/۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند