• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 154456

    عنوان: شراکت میں مکان کی خریداری

    سوال: میں کسی کے ساتھ شراکت میں مکان خریدنا چاہتا ہوں۔آدھی قیمت میں ادا کروں اور آدھی وہ۔ میں اگر اس مکان میں رہوں تو آدھا کرایہ میں اسکو دوں گا، کیا میں اس طرح کرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 154456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1479-1433/H=1/1439

    آپ دونوں مکان خریدلیں پھر اس مکان کو آدھا آدھا تقسیم کرلیں، آدھے پر آپ اور دوسرے آدھے پر آپ کا شریک قبضہ کرلے اس کے بعد وہ اپنے آدھے حصہ میں رہے یا اس کو بیچے یا اس کو کرایہ پر دے سب درست ہے، اگر آپ کو کرایہ پر دیدے جتنی مقدار کرایہ پر معاملہ طے ہوجائے تو اس میں کچھ مانع نہیں، اگر معاملہ کی نوعیت کچھ اور دوسری ہو تو اس کو صاف صحیح واضح لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند