دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 782
عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
Q.
میں ایک دواخانہ چلاتاہوں اور میرا وضو زیادہ دیر قائم نہیں رہ پاتا اور جب میں فرصت میں ہوتاہوں تو قرآن کا ترجمہ پڑھنا چاہتاہوں تو کیا بغیر وضو کے قرآن کو ہاتھ میں لے کر پڑھ سکتاہوں؟
2209 مناظر
Q.
کیا ایک وقت پر ایک سے زیادہ لوگ ختم قرآن کرسکتے ہیں یا نہیں؟ کوئی ایک پارہ پڑھے گا تو کوئی دوسرا،کوئی تیسرا․․․؟
3097 مناظر
Q.
مجھے یہ پوچھنا ہے کہ تفسیر عثمانی پاکستانی کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ کیا اس کا مطالعہ کرنا ٹھیک ہے؟
2906 مناظر
Q.
براہ کرم، بتائیں کہ قرآن کریم کو بطور ٹیوشن پڑھانے کی اجرت لینا شرعاً کیساہے؟ اگر اس کے پاس کوئی اور پیشہ بھی نہ ہو۔ اور اگر کوئی ذریعہ معاش ہو بھی تو کیا حکم ہے؟ براہ کرم، دونوں صورتوں کی وضاحت فرمائیں۔
3380 مناظر
Q.
اللہ تعالی دارالافتاء کو ترقی دے ، آمین۔ ایک آیت کے متعلق میرا سوال ہے جو سورة انفال میں ہے :” کونوا مع الصادقین“ مجھے اس کی تشریح مطلوب ہے۔ امید ہے کہ جواب سے نوازیں گے۔
4580 مناظر
Q.
مہدوی تفاسیر مثلاً لوامع البیان اور تفسیر رشدی اور تبین القرآن کا آپ نے مطالعہ کیا ہے، ان تفاسیر میں اہل سنت والجماعت کے مخالف تو کوئی عقائد نہیں ہیں؟
1805 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا قرآن کی کوئی بھی آیت ایسی ہے جو آج قابل عمل نہیں ہوسکتی؟ اگر نہیں تو پھر جو مسلمان یہ سوچ لے کہ کچھ آیت صرف اس وقت کے لیے تھی اب وہ لاگو نہیں کی جاسکتی تو ایسے شخص کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ (۲)اور اس کی کوئی سند ہے کہ قرآن کا ہر لفظ قیامت تک کے لیے مناسب اور موزوں ہے؟
2606 مناظر
Q.
میرے پاس بہت سارے اخبار اور کتابیں ہیں جن پر خانہ کعبہ کی تصویر اور قرآنی آیات اور احادیث چھپی ہوئی ہیں۔ میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ میں ا ن اخباروں کو کیسے ٹھکانے لگاؤں، کیا میں ان کو جلا دوں یا کیا کروں؟
2478 مناظر
Q.
میں آپ سے یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا میں قرآنی تعلیم کو پیسے کمانے کے لیے استعمال کرسکتا ہوں؟ قاری جو مسلم بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے لیے ان کے گھروں میں جاتے ہیں، اس بارے میں کیا حکم ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائیں۔میں اپنے حفظ کے سلسلے میں کافی فکرمند ہوں۔ میرا خیال ہے کہ اسی طریقہ سے میں قرآن کریم کو یاد رکھ سکتاہوں۔
4337 مناظر
Q.
تفسیر معارف القرآن کی آیت پندرہ کی تفسیر میں حضرت یحی علیہ السلام کے بارے میں لکھا ہے کہ ? سلام ہے اس پر جس دن وہ پیدا ہوئے اور جس دن وہ مرے اور جس دن اٹھاکر زندہ ہوکر․․․․? کیا اس مطلب ہے کہ حضرت یحی علیہ السلام زندہ ہیں؟
3898 مناظر
Q.
ایک عورت نے اپنے شوہر سے جھگڑا کرتے وقت بہت زیادہ غصہ کی حالت میں قرآن کریم کے نسخوں کو فرش پر پھینک دیا، وہ عام طور پر پابندی سے نماز پڑھتی ہے اور روزانہ قرآن کی تلاوت بھی کرتی ہے۔ یہ واقعہ نہایت غصہ کی حالت میں ہوا اور اس نے قرآن کریم کے بارے میں کچھ توہین آمیز باتیں بھی کہی۔ براہ کرم، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کے کفارہ کے بارے میں بتائیں، نیز یہ بھی بتائیں کہ کیا اس سے میاں بیوی کے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟
5334 مناظر
Q.
بازار، گلیوں اوراپنے گھروں میں ہم لوگوں کو اسلامی بیانات، قرآن مجید کی کیسٹس زورسے بجاتے ہوئے سنتے ہیں۔ کبھی کبھار مسجدوں کے لاؤڈ اسیپکر سے یہ سب سنتے ہیں۔ ایسے وقت میں جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم لوگ روزمرہ کی زندگی میں مصروف رہتے ہیں ، مثلا، با ت چیت، پڑھنا، دوسری چیزوں کی طرف دھیان دینا، جیسے خرید وفروخت، بیوی وغیرہ کے ساتھ کھانا پینا وغیرہ۔کیا یہ ہمارے لیے گناہ ہے؟یہ اتنا عام ہے کہ اس سے زندگی اجیرن بن جاتی ہے۔ فتوی(م): 409=409-4/1431 ایسی جگہوں میں جہاں لوگ کھانے پینے، خرید وفروخت کرنے اور چلنے پھرنے وغیرہ میں مصروف ہوں، اسلامی بیانات اور قرآن مجید کی کیسٹیں زور سے بجانا، یہ دین کی باتوں اور قرآنی آیات کی توہین اور بے ادبی ہے، بجانے والوں کو اس کا خیال رکھنا چاہیے، سننے والوں کی طرف سے اگر اہانت کی کوئی بات نہیں پائی جاتی تو ان پر کوئی گناہ نہیں۔ فتوای کا مندرجہ بالاجواب ملا بھت خشی ھوئئ، اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے،صرف دو اشکالات باقی ھیں اور وہ یہ ھیں کہ(ا) یھاں اھانت سے کیا مراد ھے(ب)کیا ھم اس دوران اپنی معمول کی زندگی گزارسکتے ھیں یعنی باتیں کرنا، کھانا پینا، کام کرنا،خرید فروخت کرنا و غیرہ
2988 مناظر
Q.
میں ساؤتھ کوریا میں ایک طالب علم ہوں۔ میرے دوسوالات ہیں۔ (۱) کیا ہم غیر مسلمیں کو قرآن کریم دے سکتے ہیں؟(۲) کیا ہم سیگریٹ پینے کے بعد وضو کئے بغیر نمازپڑھ سکتے ہیں؟
2230 مناظر
Q.
قرآن کریم میں جو وقف کے مقامات ہیں جیسے O م، ج، ز، ص، صلے، ق، صل، قف، س یا سکتہ، وقفہ، لا، ک، ان پر وقف کرنا یا نہ کرنا حرام یا مکروہ تحریمی ہے۔ قرآن مجید میں کوئی ایسی جگہ ہے جہاں وقف کرنا یا نہ کرنا فرض، واجب یا سنت موٴکدہ ہے؟ (۲) وقف لازم پر کہتے ہیں وقف نہ کرنے سے مطلب بدل جاتا ہے، یہ کہاں تک صحیح ہے اور اس کا گناہ ہوتا ہے یا نہیں؟(۳) سکتوں کے مقامات پر سکتہ کرنا فرض ہے، واجب ہے یا سنت موٴکدہ ہے؟ مد کرنا فرض ہے یا واجب ہے یا سنت موٴکدہ ہے؟(۴) غنہ کرنا فرض ہے یا واجب ہے یا سنت موٴکدہ ہے؟ برائے مہربانی آپ ان سوالوں کا جلد جواب ارسال فرمادیں۔ اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو دنیا اور آخرت میں کامیاب کرے۔ آمین
26475 مناظر
Q.
مسجد ارقم ميں قرأن مع ترجمه وتفسير مودودي گرد وغبار ميں پڑا هوا تھا.بنده تلاوت كيوقت ترجمه وتفسير والے قرأن كو ترجيح ديتا هے. چونكه اس وقت وهي مفصل تھا. اسلئے سورة مائده كي آيت 106-107-108كے ضمن ميں مسائل ديكھے. يه ديكھتےهي امام صاحب برهم هوئے اور كها كه يه مودودي صاحب كي تفسير هے. ميں نے جواب ديا كه هميں معارف القرآن كے ذريعےاس كےبعض مقامات كےبارے ميں كچھ معلومات حاصل هيں. اور بنده اردو اور عربي ميں مختلف تفاسير ديكھتا رهتا هے.جيسےتفسير عثماني، ماجدي، بيان القرآن، معارف القرآن، قرطبي، بيضاوي ، ابن كثير، طبري ، مولانا صلاح الدين يوسف كےتفسيري نوٹ، اور نعيم مراد أآبادي. اسكے باوجود دوسرے دن سے اس تفسير كو اس مسجد سے غائب كرديا گيا. سوالات: 1) كيا تفسير مودودي كا پڑھنا حرام هے؟ 2) اگر يه مصحف اس مسجد كيلئے كسي نےوقف كيا هوتو كيا اُسےاس مسجد سے نكالا جاسكتاهے؟ 3) اگر يه كسي شخص كي ملكيت هو تو كيا دوسرا شخص وهاں سے غائب كرسكتا هے؟
2642 مناظر
Q.
بچے قرآن پڑھ رہے ہوں اور اذان ہو جائے تو اس وقت اذان سننا ضروری ہے یا بچے پڑھاتے رہے ۔ واضح رہے کہ ان کے پڑھنے کا وقت متعین ہے اور کم ہے۔
3010 مناظر
Q.
اگر کوئی حالت جنابت میں ہو اور جو دعائیں قرآن مجید سے ہوں مثلاً آیت الکرسی، یا معوذتین، یا بہت سی اور چھوٹی بڑی دعائیں جو ہم پڑھتے ہیں اور وہ قرآن مجید سیہیں یا جیسے بسم اللہ جو قرآن مجید میں بھی ہے تو ان قرآنی دعاؤں کا حالت جنابت میں دعا کی نیت کرکے پڑھنا کیسا ہے ؟اور ان کے پڑھتے وقت اعوذ باللہ اور بسم اللہ جس طرح قرآن پڑھتے وقت پڑھتے ہیں پڑھیں یا نہیں؟
7625 مناظر
Q.
ان مولانا کا نام بتائیں جنھوں نے بغیر نقطہ کی تفسیر لکھی ہے غالباً وہ زمانہ اکبر بادشاہ کا تھا؟
5824 مناظر
Q.
قرآن خوانی پر پیسے لینا کیسا ہے؟
7712 مناظر
Q.
ہاروت اور ماروت کن فرشتوں کانام ہے اور ان کا ذکر قرآن پاک میں کہاں ہے؟
6509 مناظر
First
Previous
30
31
32
33
34
Next
Last