دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1293
معاشرت >> طلاق و خلع
Q.
میری ہمشیرہ کی پچھلے سال اپنے شوہر سے علیحدگی (طلاق) ہوگئی تھی اور میری ہمشیرہ کی ان کے سابق شوہر سے دو بیٹیاں بھی ہیں۔ طلاق کے بعد میری ہمشیرہ ہمارے گھر رہ رہی ہیں اور میری ہمشیرہ کی دونوں بیٹیاں بھی ہمارے گھر رہ رہی ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کتنے عرصہ تک دونوں بیٹیاں اپنی والدہ کے پاس رہ سکتی ہیں؟ اگر بلوغت کے بعد دونوں بیٹیوں کی مرضی اپنے باپ کے پاس جانے کی نہ ہوتو کیا وہ اپنی مرضی سے اپنی والدہ کے پاس رہ سکتی ہیں؟ برائے کرم وضاحت فرمادیں۔
1559 مناظر
Q.
ایک شخص نے اپنی غیر مدخولہ بیوی جس کی ابھی رخصتی بھی نہیں ہوئی تھی اس کو کہا کہ تجھے طلاق، طلاق، طلاق ۔ اسے طلاق بائن ہوئی یا نہیں اور حلالہ ضروری ہے یا نہیں؟
2769 مناظر
Q.
طلاق کے بعد حلالہ کروانا کیا ہے؟ اگر طلاق کے بعد حلالہ کروانے کے لیے نکاح کیا گیا اور یہ نکاح اس نیت سے کیا گیا کہ ایک یا دو دن بعد طلاق کرا دی جائے گی تو کیا یہ نکاح جائز ہے؟
4214 مناظر
Q.
اگر شرابی شوہر اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ اس نے کوئی چیز کھالی ہے جس سے اس کی زندگی کو خطرہ ہے او راپنے آپ کو ایک کمرہ میں بند کرلیتا ہے۔ وہ اپنی بیوی سے یہ بھی کہتاہے کہ اگر اس نے کسی کو مدد کے لیے فون کیا تو وہ مطلقہ ہوجائے گی۔اس طرح کی صورت حال میں بیوی اس کی تنہا مدد کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن مایوس ہوکرکے آدھی رات کو وہ ایک دوست کو مدد کے لیے فون کرتی ہے۔ کیا طلاق اب بھی درست ہے؟
2278 مناظر
Q.
میرے سالے کی شادی ایک لڑکی سے ہوئی جس کو میرے سالے کی ماں اور بہن نیپسند کیا تھا۔شادی کے بعد میاں اور بیوی بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ ماں کمزور اور بیمار تھی اس کی بہو نے اس کی پوری دیکھ بھال کی اور علاج کرایا۔ لیکن ماں نے اپنے لڑکے کے ساتھ اپنی بہو پر چلانا شروع کیا۔ لڑکا اس کو برا محسوس کرتا تھا کیوں کہ وہ اچھی طرح سے جاننا تھا کہ اس کی بیوی اس کی ماں کی دیکھ بھال کررہی ہے اور اس کی خدمات کی وجہ سے اس کو برا بھلا نہیں کہا جاسکتا ہے۔یہ روزانہ کا معمول بن گیا کہ ماں ہر دن اپنی بہو پر چلانا شروع کردیتی تھی ہر معمولی چیزوں پر اس کی خدمت کونظر انداز کرکے۔ ایک دن لڑکے نے اپنی ماں کو اپنی بیوی پر چلانے سے منع کیا جو کہ اس کی ماں کے لیے بہت کچھ کررہی ہے۔ بیمار ماں ناراض ہو گئی اور دونوں یعنی لڑکے اور بہو پر چلانا شروع کیا۔ لڑکا بھی ناراض ہوگیا اور کہا کہ میں نے اس کو شادی کے لیے نہیں منتخب کیا ہے یہ تو تم نے اور میری بہن نے اس کو منتخب کیا ہے۔ غصہ میں لڑکے نے کہا کہ اگر تم نہیں چاہتی ہو کہ میری بیوی میرے ساتھ رہے تو میں اس کو طلاق (تین مرتبہ) دیتا ہوں۔یہاں یہ بات یاد رہے کہ شوہر اس وقت اپنی ماں اور بہن کے ساتھ بحث کررہا تھا تاہم بیوی بھی وہاں موجود تھی لیکن وہ اپنی بیوی کو براہ راست مخاطب نہیں کررہا تھا۔وہ بہت غصہ میں تھا لیکن اس کی نیت اپنی بیوی کو طلاق نہیں دینے کی تھی بلکہ اپنی ماں اور بہن کوچڑانے کی تھی۔ میاں او ربیوی ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور دونوں طرف سے جدا ہونے کی کوئی بھی نیت نہیں ہے۔مفتی صاحب اس طرح کے حالات کے اندر جس میں شوہر طلاق کی کوئی نیت نہیں رکھتاہے لیکن صرف اپنی ماں اور بہن کوچڑانا مقصود ہے او ربہت زیادہ غصہ کی حالت میں براہ راست اپنی ماں اور بہن کو مخاطب کررہا تھا [جب آپ اسے پسند نہیں کرتے تو میری شادی کیوں کرائی لو اب میں اسے طلاق دیتاہوں]۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس کا اثر ان کی شادی شدہ زندگی پر کیا ہوگا؟ اللہ ہماری مدد کرے۔ آمین
3681 مناظر
Q.
میرے شوہر نے مجھے ایک مرتبہ 10/30/2008کو طلاق دی ، یہ کہتے ہوئے کہ میں نے طلاق دی۔ اس کے بعد سے ہم نے کوئی جسمانی تعلق قائم نہیں کیا ہے۔ دو تین ماہ کے بعد اس نے میرے قریب آنے کی کوشش کی لیکن جو کچھ انھوں نے میرے ساتھ کیا تھا اس کی وجہ سے میں اتنی زیادہ برہم تھی کہ میں نے اس کو اپنے قریب نہیں آنے دیا۔ میرا سوال ہے کہ اس بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا طلاق واقع ہوچکی ہے؟ ہم نے چھ ماہ سے کوئی جسمانی تعلق قائم نہیں کیا ہے؟
2257 مناظر
Q.
میرے بیٹے کی پیدائش ۲۸ جنوری ۱۹۸۳ کو امریکہ میں ہوئی جہاں میرے شوہر اپنی تعلیم کے سلسلے میں مقیم تھے ۔ بیٹے کے پاس امریکی پیدائش کے باعث امریکی شہریت ہے۔ بیٹے نے ۱۰ سال کی عمر میں کراچی سے قرآن حفظ کیا اور جدہ والدین کے ہمراہ آنے کے اس کے بعد تیزی سے تعلیمی مدارج طے کئے اور اپنے بعد سعودی عرب سے سند لی۔ ساتھیوں سے پہلے میٹرک اور انٹر کیا ۔اس کے بعد سرسید یونیورسٹی میں کمپیوٹر انجینیرنگ میں داخلہ لیا ۔لیکن۲۰۰۳ میں یونیورسٹی میں ہنگاموں میں براہ راست ملوث ہونے کی وجہ سے پڑھائی کا سلسلہ منقطع کرنا پڑا، پھر مجبوراً ۲۰۰۴ میں امریکہ تعلیم جانے سے پہلے بیٹے نے منگنی کی خواہش کا اظہار کیا جو کہ کی خاطر بھیجنا پڑگیا۔ ۲۰۰۵ میں جدہ چھٹیوں پر آئے ممکن نہ تھا اس لئے اسے آئندہ سالوں تک ملتوی کیا۔ تو ان کا نکاح جدہ میں مقیم ایک نیک شریف اور پابندِ شرع گھرانے کی حسین، خوبصورت، اچھے قدوخال اور خوب سیرت لڑکی سے کر دیا گیا تاکہ ویزہ کی کاروائی شروع کی جاسکے۔ شادی سے پہلے بیٹے سے پوچھ لیا گیا تھا کہ اُن کی کوئی پسند وغیرہ تو نہیں جہاں وہ دو سال بات چلانا چاہتے ہوں۔ مگر بیٹے نے اِس بات پر کوئی پر زور بات نہیں کی۔ نکاح رہا اور اس دوران اِن دونوں کی فون پر بات چیت ہوتی رہی۔ درمیان میں ایک مرتبہ ۲۰۰۷ میں رخصتی ہوئی، وہ جدہ آئے تو ملاقات ہوئی اور تحفوں کا تبادلہ بھی رہا ۔ ۲۵ دن خوش و خرم طریقہ پر ساتھ رہے، پھر بیٹا امریکہ چلا گیا اور لڑکی کے امریکہ کی ۲۰۰۷ کے آخر میں بیٹے کی بنیادی تعلیم ختم ہونے کے بعد ویزے کی کاروائی چلتی رہی۔ انہوں نے اپنے والد سے ایک سال کے ...
1535 مناظر
Q.
اگر کوئی اپنی بیوی کو کسی بات پر کہے کہ چلو بھر پانی میں ڈوب کر مر جاؤ تو کیا اس سے نکاح میں کوئی فرق پڑے گا؟
1468 مناظر
Q.
مفتی صاحب میں نے اپنے گھر والوں کے سامنے شدید غصہ میں اپنی بیوی کو ذہن میں رکھتے ہوئے تین بار طلاق دیتاہوں کہا، لیکن میری بیوی وہاں موجود نہیں تھی،اور میں نے اس کا نام بھی نہیں لیا تھا۔ مہربانی کرکے مجھے تفصیل سے مسئلہ بتائیں۔
2134 مناظر
Q.
اگر ایک ہی جگہ کے اوپر تین طلاق دے دی تو کتنی طلاق واقع ہوں گی؟ اور صرف بیوی اور شوہر تھے۔ صرف بیوی نے سنا اور فون کے اوپر طلاق دی تھی ۔اس کا کیا حکم ہے؟
2394 مناظر
Q.
میری بہت شدید ذہنی پریشانی اور بیماری میں جس میں میں صحیح چیزوں کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتاہوں کہ کیا کروں اور کیا نہ کروں، اس طرح کی ذہنی کیفیت میں میں نے اپنی بیوی کو کہا میں تم کو تین طلاق دیتا ہوں، تم کو تین طلاق دیتا ہوں، میں تم کو ایک طلاق، دو طلاق، تین طلاق دیتا ہوں۔ برائے کرم مجھے جلد بتائیں کہ کیا طلاق واقع ہوگئی ہے اور کتنی طلاقیں واقع ہوئی ہیں؟
2346 مناظر
Q.
ایک لڑکی جس کی شادی ہوئی ہے شادی کے بعد لڑکی کو معلوم ہوا کہ لڑکے کو برص (سفید داغ) کی بیماری ہے۔یہ بات شادی سے پہلے لڑکی کو نہیں بتائی گئی تھی۔ اب لڑکی کواس لڑکے سے نفرت ہوتی ہے اور وہ اس لڑکے سے طلاق لینا چاہتی ہے مگر لڑکی کے والد لڑکی کو زبردستی اسی لڑکے کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا لڑکی کو اس کی مرضی کے خلاف اس لڑکے کے ساتھ زبردستی زندگی گزارنی جائز ہے یا لڑکی اپنے حق کے لیے کیا کرسکتی ہے؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرماویں۔
2950 مناظر
Q.
اگر شوہر نے بیوی سے لڑائی کے دوران کہا کہ میرا تم سے کوئی تعلق نہیں ہے،تو کیا اس سے طلاق پڑتی ہے؟
4374 مناظر
Q.
ہماری لڑکی کے سسرال والے او رشوہر اسے چھوڑنا (طلاق) دینا چاہتے ہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسے بلائیں، اس کا گھر بس جائے۔ ہم اس کے لیے کیا کرسکتے ہیں کوئی دعا اور وظیفہ بتادیں، آپ کی مہربانی ہوگی۔
1572 مناظر
Q.
میں پیدائشی مسلمان ہوں اور میں پیدائشی مسلم والدین کی اولاد ہوں جو کہ حنفی مسلک پر عمل کرتے ہیں۔ اور پیشہ کے اعتبار سے میں انجینئر ہوں اور میں مشرق وسطی میں 2000سے کام کررہا ہوں۔ 2007میں میرے والدین نے مجھ سے کہا کہ انھو ں نے میرے لیے ایک لڑکی پسند کی ہے اور شادی کی منگنی کرنے جارہے ہیں اور میں نے اپنے گھر والوں کو اس کی اجازت دے دی۔ اس کے بعد سے میں اپنی منگیتر سے بات کیا کرتا تھا اس وقت سے شادی تک ، اور میں نے اس کوشادی سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ، صرف ہم نے فون پر بات کی اس نے مجھ کونہیں دیکھا۔ہماری شادی اگست 2007میں اسلامی طور طریقہ پر ہوئی۔ میری بیوی وہابی مسلک پر عمل کرتی ہے (اہل حدیث)۔ ہمارا ایک لڑکا ہے۔ اور ہمارے درمیان کبھی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں تھا۔ لیکن میری بیوی اچانک بیمار ہوگئی اور اس کو سرکوڈس کی بیماری ہوگئی۔ میں نے اس کا علاج کرانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس نے اس کے بعد کشمیر جانے کا فیصلہ کیا۔ میں اس کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے اس کو کشمیر لے کر گیا۔ لیکن جب اس کو کشمیر اسپتال میں داخل کیا گیا تو اس نے الزام لگایا کہ میں شرابی ہوں۔ میں عبادت نہیں کرتاہوں۔ میں نے قرآن کی بے حرمتی کی ہے۔ میں اس کے گھر والوں اور رشتہ داروں کو بری گالی دیتا ہوں۔ میں اس کو مارتا ہوں....
1708 مناظر
Q.
میں نے طلاق سے متعلق ایک سوال پوچھا تھا جس کا جواب مجھے فتوی نمبر10592مجھے موصول ہوا۔ میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ (۱)میں اپنی بیوی کو طلاق دینا نہیں چاہتا ہوں میں اس کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں لیکن وہ میرے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتی ہے ،کیوں کہ وہ مزید بچے نہیں چاہتی ہے، وہ جنسی تعلقات کو پسند نہیں کرتی ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی ذہنی مفاہمت نہیں ہے۔(۲)میں اس کو اپنی بچی نہیں دینا چاہتا ہوں، کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ وہ اس کو اپنی طرح کی تعلیم دے گی۔ کیا میں اس سے اپنی بچی کو زبردستی لے سکتا ہوں، کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ وہ مجھ سے طلاق چاہتی ہے لیکن میں اس کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ اس کے طلاق کی ذاتی خواہش کی وجہ سے کیا اس کو اپنے تمام حقوق جیسے مہر اور بچے وغیرہ چھوڑ دینے چاہئیں؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
2213 مناظر
Q.
کہنے والے نے یہ جملہ کہا تھا، اس پر کچھ مشکلات تھیں اس کو اس کے جاننے والے نے کہا کہ درود شریف پڑھا کرو تو اس نے کہا: میں نہیں پڑھتا کیوں کہ یہ اللہ نے ہی سب کچھ کیا ہے۔ میں نے سوال لکھا آپ کے کہنے پر ، پر اللہ پاک مجھ کو معاف کردے (آمین)۔ (سابقہ سوال: اگر ایک شخص نے کوئی کفریہ جملہ بولا تو اس کی ساری پرانی عبادت ضائع ہوگئی اور نکاح بھی ٹوٹ گیا۔ اگر وہ اسی حالت میں دوبارہ توبہ کرکے کلمہ پڑھتا ہے مگر نکاح دوبارہ نہیں کرتا اوراسی حالت میں وہ اپنی بیوی کو تین طلاق دے دیتا ہے تو کیا وہ اس سے نکاح کرسکتا ہے بغیر حلالہ کے؟ کیوں کہ جب اس نے طلاق دی تھی تو وہ اس کی بیوی نہیں تھی؟)
2449 مناظر
Q.
میرا نام محمد ارشد ہے۔ میں ایک بہت ہی ضروری مسئلہ معلوم کرنا چاہتا ہوں۔ ہماری ایک قریبی رشتہ داری میں یہ مسئلہ پیش آیا ہے۔ ان کی شادی کو صرف ایک مہینہ ہی ہوا تھا اور ان کے یہاں گھریلو مسئلہ شروع ہونے کے باعث طلاق تک بات پہنچ گئی ہے، اور ان صاحب نے دو گواہوں کے سامنے طلاق کے کاغذ پر دستخط کردیا ہے اور وہ کاغذ ابھی تک ان کی بیوی کو بھیجا نہیں گیا ہے۔ اور اب وہ صاحب چاہ رہے ہیں کہ وہ دوبارہ اپنی شادی شدہ زندگی ان ہی کے ساتھ شروع کریں۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ان کے درمیان طلاق ہو چکی ہے یا نہیں؟ اوران کی بیو ی حاملہ ہے۔ برائے مہربانی اس کا جواب مجھے جلد ازجلد دیجئے گا۔
2805 مناظر
Q.
جناب میں نے اپنی بیوی کو تین طلاق ایک ہی بار میں دیں تحریر میں، لیکن میں اب دوبارہ اپنی بیوی سے رشتہ بنانا چاہتا ہوں۔ اس کے بارے میں آپ کے پاس قرآن حدیث کی روشنی میں کیا جواب ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
1932 مناظر
Q.
میں طلاق کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔ میرے شوہر نے طلاق کہا اور اس کے بعد وہ اس کا اعتراف نہیں کرتے ہیں کہ انھوں نے ایسا کہا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں ان کے ساتھ رہ کر گناہ کررہی ہوں۔ اگر چہ ہم تعلق نہیں قائم کرتے ہیں۔ برائے کرم مجھے جواب عنایت فرماویں کیوں کہ میں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان ہوں۔ میں اداسی، غصہ اور بہت ساری دوسری پریشانیوں کا شکار ہوں اور مجھے پورا وقت اپنے گھر والوں سے لڑنا پڑتا ہے۔ میں نہیں جانتی ہوں کہ کیا کروں؟ برائے کرم میری مدد کریں او رمجھے قرآن اور حدیث سے بتائیں۔
1520 مناظر
First
Previous
55
56
57
58
59
Next
Last