دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1552
عبادات >> طہارت
Q.
کیا وضو بنانے کے بعد اگر پائجامہ گھٹنے سے اوپر ہوجائے اور گھٹنہ دکھ جائے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
4777 مناظر
Q.
میری ٹانگوں پر کافی لمبے بال ہیں ان کی وجہ سے مجھے غسل میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے اور تسلی بھی نہیں ہوتی۔ کیا میں اپنی ناف سے گھٹنوں تک کے بال صاف کرسکتا ہوں؟
3179 مناظر
Q.
میں سوڈان میں نوکری کررہا ہوں اور کپڑے دھوبی سے دھلوانے پڑتے ہیں جس میں دل میں شک رہتا ہے کہ کسی کے ناپاک کپڑوں کے ساتھ کہیں مشین میں نہ دھو دیتا ہو۔نوکری بھی ایسی ہے کہ خود کپڑے دھونے کا کم وقت ملتا ہے۔میں کیا کروں؟ برائے کرم اس پر روشنی ڈالیں۔
2935 مناظر
Q.
حضرت میرا سوال یہ ہے کہ اکثر جب میں وضو کرتا ہوں تو فوراً ہی گیس خارج ہوجاتی ہے۔ کبھی کبھی دوران وضو ہی گیس خارج ہوجاتی ہے، میں دوبارہ وضو کرتا ہوں اور نماز میں پھر گیس نکل جاتی ہے خاص کر جمعہ کی نماز میں وضو کے بعد بہت تکلیف ہوتی ہے یعنی گیس نکل جاتی ہے۔ یا لگتا ہے کہ نکل جائے گی، وضو بار بار کرنا پڑتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں کیا صرف ایک ہی بار وضو کروں یا بار بار کروں، کیوں کہ نماز میں بھی اکثر لگتا ہے کہ گیس نکل گئی ہے ، یا نکل جائے گی؟یہ تکلیف کسی نماز میں بالکل نہیں بھی ہوتی ہے، مگر اکثر نمازوں میں یہ پریشانی ہوجاتی ہے کہ وضو کیا او رگیس خارج ہوگئی۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں الحمد للہ باشرع ہوں، اکثر لوگ امامت میں مجھے آگے کردیتے ہیں، میں اپنی اس تکلیف کی وجہ سے شک میں رہتا ہوں، اور اکثر گھر میں ہی نماز پڑھ لیتا ہوں، کیوں کہ مسجد میں بار بار وضو کرنا یا امامت کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔ مہربانی فرماکر تفصیلی جواب عنایت فرماکر میری رہنمائی فرمائیں۔
3349 مناظر
Q.
مغربی طرز کے بیت الخلاء جانے سے اکثر چھینٹ پڑ جاتی ہے تو کیا ایسی حالت میں غسل کرنا ضروری ہے یا صرف اس حصہ کو دھو لینا ہی کافی ہے؟
1955 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اگر کوئی لڑکی حیض سے ہے تو اس کا دوپٹہ لے کر ہم نماز پڑھ سکتے ہیں یا وہ بھی ناپاک ہے؟ اوراگر ہمارا حیض کا وقت پورا ہوگیا اور ہم نے غسل لے لیا مگر اس کے بعد ہمیں تھوڑا سا شک ہوا کہ ابھی حیض باقی ہے ،تو کیا ہم غسل کرنے کے بعد وہی کپڑے نہیں پہن سکتے یا پھر وہ بھی ناپاک ہوگئے؟ برائے کرم اس مسئلہ کا حل بتائیں۔دعاؤں میں یاد رکھیں۔
3203 مناظر
Q.
پانی اگر ٹینک میں ہے او رٹینک زمین کے اندر ہے اگر اس میں نجاست پڑ گئی تو اگر ہم اس ٹینک میں پانی پورا بھر دیں یہاں تک کہ پانی کچھ نکل کر زمین کی سطح پر آگیا تو کیا پانی پاک ہو جائے گا؟ (۲)اگر اوپر ٹینک کا پانی ناپاک ہوگیا اور پانی پورے سے کچھ کم ہے اور ہم اس میں پانی پورا بھر دیں اور ایک یا دو ڈبے پانی ٹینک کے اوپر کے حصے سے نکال دیں تو کیا پاک ہو جائے گا یا پورا پانی نکالنا پڑے گا؟ اور پانی میں اگر ایسی چیز پڑ ی ہو جو دکھائی نہیں دیتی تو کیا حکم ہے؟
5441 مناظر
Q.
مفتی صاحب میرا سوال طہارت کے بارے میں ہے۔ گزشتہ رات پہلے روزہ کے بعد میں بہت زیادہ گرمی محسوس کررہا تھا، جب میں سحری کے لیے بیدار ہوا تو مجھ کو اپنی چڈی میں تری کا احساس ہوا میں نے سوچا کہ یہ منی ہوگی،اس لیے میں نے سحری سے پہلے غسل کیا اور فجر کی نماز ادا کی۔ اشراق کی نماز کے بعد دوبارہ سو گیا۔ دوبارہ جب میں بیدار ہواتو وہی چیز پیش آئی، لیکن میں نے غسل نہیں کیا کیوں کہ ایک فیملی میں ہونے کے ناطے ایک دن میں روزہ رکھنے کی حالت میں غسل کرنا بالکل حیران کن ہوتا۔ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ اگر چپکنے والا یا بہت زیادہ گیلا نہیں ہے تو ہم صرف اس حصہ کودھو سکتے ہیں اور وضو کرلینا کافی ہے۔اس لیے میں نے وہی کیا۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں کہ کیا میں نے درست کیا یا مجھ کو غسل کرنا چاہیے تھا؟ چونکہ میں نے غسل نہیں کیا تو اگر میں نے غلط کیا اورمیں روزہ سے تھا تو کیا مجھ کو روزہ کو دہرانا ہوگا؟
2748 مناظر
Q.
مجھے بغیر کسی جنسی خواہش کے قطرے آنے کی شکایت ہے جس کی وجہ سے میں نماز نہیں پڑھ سکتاہوں۔میں نے اس پریشانی کایہ حل نکالا ہے کہ میں اپنے مخصوص حصہ کو ڈھانکنے کے لیے ٹیشو پیڈ کا استعمال کرتاہوں۔ہر وضو سے پہلے اور نماز کے وضو سے پہلے میں اس پر نیا ٹیشو پیپر لگادیتاہوں۔میرا سوال یہ ہے کہ (۱)اس طبی بیماری کی وجہ سے کیا میں نماز ادا کرنے کے لیے ایسا کرسکتا ہوں؟ (۲)کیا مجھ کو وضو کرنے سے پہلے استنجا (اپنے عضو مخصوص کو پانی سے صاف کرنے کی ) ضرورت ہے؟
2434 مناظر
Q.
میں بائیس سال کی ہوں میں نماز کے لیے کبھی بھی وضو کرتی ہوں تو مجھے تسلی نہیں ہوتی، ایسا خیال آتا ہے کہ میرا وضو نہیں ہوا ہوگا یا کچھ کمی رہ گئی ہوگی، یا ہوا نکل گئی ہوگی۔ میں تقریباً تین سے دس بارہ مرتبہ ایک وضو کرتی ہوں، پھر بھی کبھی کبھی نماز میں خیال آجاتا ہے تو میں نماز توڑ کر پھر پڑھتی ہوں۔ اس طرح سے کبھی نماز کا وقت بھی چلا جاتا ہے، یاوضو سے بیزارگی بھی آتی ہے اور پانی بھی بہت خرچ ہوتاہے، میں کیا کروں؟ برائے کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں کیوں کہ رمضان شروع ہورہا ہے۔ اللہ آپ کی کوششوں کو قبول کرے اور ثواب داریں سے نوازے اور ہم تمام کو عمل کی توفیق دے، آمین۔ اپنی دعاؤں میں خاص کر اجتماعی دعاؤں میں ہم کو شامل کیجئے۔
2320 مناظر
Q.
کیا ایام حیض میں ناخون پالش لگائی جاسکتی ہے؟ اور کیا فیشن کے مطابق بڑھے ہوئے ناخون کے ساتھ نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ میں نے کسی سے کہا کہ ناخون پالش لگانا او رناخون بڑھانا مکروہ ہے کیا میں نے ٹھیک کہا تھا؟ میری بات تو وہ نہیں مانتے لیکن آپ کا جواب دیکھ کر شاید مان جائیں۔
5992 مناظر
Q.
الحمد للہ میری ایک مشت داڑھی ہے۔ یہ بہت زیادہ گھنی نہیں ہے لیکن پھر بھی چہرہ کی جلد (داڑھی کے نیچے) آسانی سے دیکھی نہیں جاسکتی ہے۔وضو کرنے میں میں داڑھی کا خلال کرتا رہا ہوں ، داڑھی کے نیچے اپنے چہرہ کی پوری جلد میں پانی پہنچانے کے بجائے ، کیوں کہ اس بات کو یقینی بنانا مشکل ہے کہ یہ ہوچکاہے۔کیا معتدل گھنی داڑھی جس میں جلد چھپی ہوئی ہے خلال کرنا درست ہے یا صرف بہت ہی گھنی داڑھی میں؟ اگر خلال کی وجہ سے میرا وضو نہیں ہوتا تھا تو میں اپنی نمازوں کے بارے میں بہت زیادہ فکر مندہوں جو کہ میں پڑھ چکا ہوں۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
3567 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص جنابت کا غسل کرتے وقت اپنے ہاتھ سے بالٹی کا پانی چھوتاہے ، ایک مرتبہ یابہت سی مرتبہ ، تو کیا یہ پانی ناپاک ہوجائے گا یا یہ اب بھی غسل کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے؟ برائے کرم مجھ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
3042 مناظر
Q.
کیا روزہ کی حالت میں موئے زیر ناف بنانا درست ہے ؟
1959 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ میری خالہ کا کچھ یوں مسئلہ ہے کہ فجر کی نماز کے لیے اٹھتی ہیں تو ان کی گیس خارج ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کو ایک دو رکعت کے لیے کئی بار وضو کرنا پڑتا ہے ۔مثلاً اگر وہ وضو کرکے تحریمہ باندھتی ہیں کہ الحمد شروع کرتی ہیں کہ وضو ٹوٹ جاتا ہے کیا وہ ایک وضو سے نماز مکمل کرلیں یا بار بار دہرائیں؟
1627 مناظر
Q.
میرا سوال ہے کہ میرا بستر احتلام سے ناپاک ہوگیا، پھر وہ سوکھ گیا اور یہ بھی ہے کہ اس بستر کو میں دھو بھی نہیں سکتا (سوتی گدا ہے)۔ تو کیا اس کے اوپر دوسرا پاک کپڑا بچھانے سے مجھے پاک بستر پر سونے کا ثواب ملے گا؟
4992 مناظر
Q.
وضو بنانے کی وجہ سے میرے دونوں پیر کی انگلی سڑ گئی ہے تو کیا ایسا ہوسکتاہے کہ صبح ایک بار وضو بنالوں پھر آفس میں جب دوبارہ وضو بنانا ہو تو موزے کے اوپر سے مسح کرلوں اور موزوں کو نکال کر پورا پاؤں نہ دھوؤں؟
2426 مناظر
Q.
مفتی صاحب میں اکیس سال کی ہوں، او ر پوری نمازیں نوافل کے ساتھ ادا کرتی ہوں، الحمد للہ، لیکن پھر بھی مجھے سکون نہیں آتا۔ میرا وضو تھا یا نہیں تھا یہ درمیانِ نماز ہی خیال آتا ہے کہ میرا وضو نہیں ہوگا۔میں ایک نماز کے لیے پہلے ہی کم از کم تین وضو کرلیتی ہوں، لیکن پھر ان خیالات کے آنے سے نماز توڑ کر یا مکمل کرکے دوبارہ وضو کرکے دوبارہ نماز ادا کرتی ہوں، نہیں تو مجھے ڈر ہوتا ہے کہ اللہ کے پاس حساب بھی دینا ہے۔ مجھے تیزابیت اور گیس کی شکایت بھی ہے، میں کیا کروں؟ نماز پڑھنے تک دل میں ہیبت اور بے چینی رہتی ہے ، یا پوری نماز ہو نے کے بعد انھیں خیالات کی وجہ سے ڈر ہوتا ہے کہ میری نماز قبول ہوئی یا نہیں؟ اور شدید ہیبت ہوتی ہے اب میں کیا کروں؟ مکمل اور مفصل رہنمائی فرمائیں تو میں ممنوں رہوں گی۔ اللہ ہم کو عمل کی توفیق دے، اور آپ کو بہترین اجر عطا کرے۔ آمین ثم آمین۔ (۲)شب برأت کو اگر میں حیض سے ہوں تومیں کیا کیا کرسکتی ہوں؟جلد از جلد جواب دیں ، یہ مقدس رات آنے والی ہی ہے ان شاء اللہ۔ اللہ ہماری کوششوں کو قبل کرے۔ آمین۔
3287 مناظر
Q.
میں ایک ہاسٹل میں رہنے والا طالب علم ہوں۔ مجھے صبح نہانے کے لیے بہت کم وقت کے لیے گرم پانی ملتا ہے۔ اور جہاں میں رہتاہوں وہاں ٹھنڈ بہت رہتی ہے جس کی وجہ سے ٹھنڈے پانی سے نہانا ناممکن بن جاتاہے۔ تو ایسے وقت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیا سر کو چھوڑ کر بدن پر پانی ڈال کر نہا سکتے ہیں جب مجھے غسل کی ضرورت ہو یا کسی بھی صورت میں پورا غسل کرنا فرض ہے؟ برائے مہربانی تفصیلی جواب دیجئے کیوں کہ میں اس معاملہ میں بہت پریشان ہوں۔
3101 مناظر
Q.
جماع کے بعد پاکی حاصل کرنے کا صحیح طریقہ بتائیں، کیوں کہ یہ عمل کرنے کے بعد اگر میں اپنے عضو مخصوص کو دباتاہوں تو اس سے نجاست باہر آتی رہتی ہے؟
5104 مناظر
First
Previous
64
65
66
67
68
Next
Last