دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
حضرت اس بارے میں کیا کہتے ہیں کہ بہت سے اللہ کے نیک بندوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں بھی او رکھلی آنکھ سے بھی زیارت کی ہے جب کہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے رحلت فرماگئے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح بھی ہر جگہ موجود نہیں ہے۔
1677 مناظر
Q.
اگر کوئی مسلم شخص بنا میری کسی غلطی کے میری عزت پر بہت سخت حملہ کرتا ہے اوروہ اس میں کامیاب بھی ہوجاتا ہے یعنی کہ مجھے بے عزت کردیتا ہے تو کیا میں اس شخص کے لیے یہ بدعا کرسکتا ہوں کہ[ اس شخص کی موت کافر کے روپ میں ہو یعنی کہ جب وہ مرے تو اس کے پاس رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان نہ ہو]؟
2141 مناظر
Q.
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں انڈیا اپنے گھر گئی میرا بیٹا میرے ساتھ تھا ۔ جب گھر پہنچے تو دیکھا کہ اس گھر میں شادی ہورہی ہے ہمارے خاندان کے سارے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ،میں بھی حیرانی سے دیکھ کر شادی میں شرکت کرنے بیٹھ جاتی ہوں کہ میری امی (مرحومہ) بھی آتی ہیں پھر میرے میاں (مرحوم) اوپر آسمان کی طرف سے اتر کر آتے ہیں ہاتھ میں ایک چھتری پکڑے ہوئے اچھے کپڑے پہنے ہوئے لیکن نیچے نہیں اترتے بلکہ زمین سے دس فٹ اوپر رک جاتے ہیں ۔ میں ان کو دیکھ کر رونا شروع کردیتی ہوں کہ آپ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے برائے کرم آجاؤ نا۔ میں یہ کہتی ہوں اور روتی ہوں وہ مسکراکر غائب ہوجاتے ہیں ۔پھر میں شادی میں شریک نہیں ہوتی ہوں اور ان لوگوں سے کہتی ہوں کہ آپ لوگ پردے کا انتظام نہیں کئے اور ویڈیو گرافر آرہے ہیں اس لیے میں شادی میں نہیں رک سکتی اور چلی جاتی ہوں۔ جواب دے کر اجر پائیے۔
1368 مناظر
Q.
میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں جاپان میں ہوتا ہوں اپنے چچا کے ساتھ، وہاں پر نماز کا وقت ہوتا ہے تو میں وضو کرنے والی جگہ پر جاتاہوں تو وہ جگہ بہت تنگ ہوتی ہے اورمیرا وہاں دم گھٹنے لگتاہے پھر میں کھڑا ہوکر وضو کرتا ہوں تو صرف پاؤں دھونا یاد ہے۔ اور جب نماز کے لیے جائے نماز پر جاتاہوں تو میرے چچا اور کچھ لوگ کسی اور طرف منھ کرکے نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں، جب کہ میں اور چند لوگ کسی اور طرف منھ کرکے نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ جس طرف میرے چچا اور دوسرے لوگ نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں ان کے سامنے سے ایک بچھو نکلتا ہے لیکن اس کو مار دیتے ہیں جب کہ ہماری طرف صاف ہوتی ہے پھر وہاں پر میں اپنے بہت سارے گھر کے لوگوں کو بھی دیکھتا ہوں۔
1380 مناظر
Q.
میں نے دیکھا کہ چار کبوتر (ایک سفیدہے) اور میرے پڑوسی اور سائل جو کہ اس چڑیا کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں اس کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس جگہ کے بارے میں معلوم کررہے ہیں جہاں سے میں ان کو لایا ہوں۔ ہم ان چڑیوں کو گھر لائے اور میں نے دیکھا کہ سفید کبوتر غائب ہے۔برائے کرم تعبیر عنایت فرماویں۔
1336 مناظر
Q.
میں نے ایک خواب دیکھا کہ میری عمر کی ایک خوبصورت عورت کہہ رہی ہے کہ میں نے اس لڑکے کو کیوں نہیں قبول کیا (جو کہ معبود ہے) جو کہ میرے لیے خوش قسمتی لا سکتا ہے۔ اب وہ لوگ اسی بچہ کو کسی اور کو دے رہے ہیں اور وہ لوگ اس کو قبول کررہے ہیں۔ برائے کرم لفظ معبود کی وضاحت فرماویں اوراس خواب کی تعبیر عنایت فرماویں۔
2034 مناظر
Q.
عرض یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی میں نے ایک فتوی آپ سے منگوایا تھا آپ نے جواب دیا اس کا میں تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اب آپ کے سامنے ایک اور مسئلہ دریافت کرنا ہے وہ یہ ہے کہ بہت دنوں سے میں بڑی کشمکش میں ہوں، کیوں کہ ایک شخص میرے پاس آتے رہتے ہیں انھوں نے مجھ سے کہا کہ مہدی علیہ السلام کا ظہور ہوگیا ہے اور میں ان سے مل کر آرہا ہوں او رمیں نے ان سے بیعت بھی کرلی ہے۔ اس طرح کی کئی باتیں وہ بتاتے رہتے ہیں اور دجال کے بارے میں بھی بتاتے رہتے ہیں۔ اور انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آکر اس بات کی تصدیق کی کہ وہ سچے مہدی ہیں۔ قریب ایک سال ہوگیا ہے اب ان کے ساتھ کئی لوگ شامل ہوگئے ہیں عوام تو عوام کچھ علماء بھی ان سے بیعت ہورہے ہیں۔ اور وہ شخص جو اپنے آپ کو مہدی کہتے ہیں انھوں نے دہلی میں اپنا مقام رہائش بنارکھا ہے اب ان لوگوں کی تربیت بھی ہونے لگی ہے، اب مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ بھی جلد سے جلد ان سے بیعت ہوجاؤ ورنہ پھر بیعت بند ہوجائے گی بعد میں ہاتھ ملتے رہ جاؤ گے۔ میں نے ان سے اپنے علماء سے فتوی منگوانے کی بات کی تو کہتے ہیں کہ علماء تو جھوٹ کا فتوی دیں گے کیوں کہ ان صاحب کا کہنا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے کہا ہے کہ سب سے پہلے انکار کرنے والے علماء ہی ہوں گے۔ اب مجھے یہ دریافت کرنا ہے کہ ایسے نازک موقع پر عوام کو کیا کرنا چاہیے، کیا مہدی علیہ السلام سچ میں آچکے ہیں یا اگر آگئے ہیں تو ہم ان کو کیسے پہچانیں گے؟اور اگر کسی نے ان کو نہیں پہچانا اور ان سے بیعت نہیں کی تو کیا وہ کافر ہوجائے گا؟ اس کا جواب دے کر مجھے اور امت مسلمہ کو اس نازک زمانے میں کفر سے اور دوزخ کی آگ سے بچا لیجئے۔
1361 مناظر
Q.
میں نے اپنے خواب میں دیکھا کہ میرا گھر ٹوٹ رہا ہے اور ہم سب گھر کے باہر بھاگے۔ یہ خواب مجھ کو پانچ دن تک آیا او راس سے پہلے آٹھ دس دن خواب میں غیب کی چیز سے ڈر رہا ہوں شاید شیطان جیسا ہو۔برائے کرم تعبیر بتادیں۔
5779 مناظر
Q.
عرض یہ ہے کہ ہمارے ایک خیر خواہ جنھوں نے ایک خواب دیکھا تھا تعبیر معلوم کرنا چاہ رہے ہیں تو ہم نے آپ سے رجوع کیا۔ ان کا خواب ہے کہ وہ عمرہ یا حج کا سفر کرکے مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں وہاں یہ بات پھیل جاتی ہے کہ ابھی حرم شریف میں بیان ہوگا لوگ منتظر رہتے ہیں کہ کب بیان ہوگا اس کے بعد کعبہ کے در و دیوار پر فاحشاؤں اور فلمی ادا کاراؤں کی تصویر آویزاں کی جارہی ہے (اس منظر کو دیکھ کر صاحب رویت بے حد مضطرب ہوجاتے ہیں) اخیر میں بیان کرنے والے آتے ہیں اور وہ نہ تو مرد ہیں او رنہ ہی عورت۔ وہ صاحب مجھے بتلا رہے تھے کہ کعبہ پر یہ حالت دیکھ کر اور خنساء کو بحیثیت خطیب دیکھ کر بہت پریشان ہوں۔ اس لیے تعبیر کے پیچھے پڑ گئے او رمیں آپ کے در پے ہوگیا۔ برائے کرم جواب مرحمت فرماکر ممنون فرمائیں۔ ہاں صاحب رویت کی عمر پچیس سے تیس برس تک ہوگی اور وقت رویت رات کا دوسرا پہر ہوگا۔
1236 مناظر
Q.
میں ایک غیر شادی شدہ لڑکی ہوں۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی قرآن خوانی کی طرح کی محفل ہے (حقیقت میں کچھ عرصہ پہلے میرے چچا کی وفات ہوئی تو میرے ذہن میں اسی واقعہ سے متعلق وقت آرہا ہے)۔مجھے چار سپارے پڑھنے ہوتے ہیں۔ ایک ختم ہونے کے بعد میں یہی سوچتی ہوں کہ ایک پڑھ لیا ہے او رباقی تین پڑھنے ہیں۔ پھراس کے بعد مجھے ایک کالی چادر نظر آتی ہے جو میں شاید لینے لگتی ہوں اور پھر فوراً دیکھتی ہوں کہ ارے یہ تو ایک آنٹی کی چادر ہے جب کہ میری چادر تو وہ رکھی ہے۔ در اصل دوسری چادر تہہ کرکے رکھی ہوئی ہوتی ہے کالے رنگ کی اور تھوڑی سی مخملی نظر آرہی ہوتی ہے۔ اگلا منظر میں نے آسمان پر بہت سارے چاند دیکھے ۔ در اصل پہلے ایک دو یا تین چاند کا سیٹ ہوتا ہے۔ اور اس سے تھوڑے ہی فاصلہ پر ایک اور دو یا تین چاند کا سیٹ ہوتا ہے او راس دوسرے سیٹ کے قریب دو بہت ہی خوبصورت چاند ہوتے ہیں۔
1321 مناظر
Q.
میں نے آج فجر کی اذان سے آدھا گھنٹہ پہلے خواب میں دیکھا کہ ایک جگہ پر کچھ لوگ بیٹھے ہیں او رکوئی صاحب ان کو کوئی لیکچر دے رہے ہیں۔ ٹھیک سے یاد نہیں لیکن کوئی دینی موضوع ہوتا ہے او ربہت ہی سنجیدہ سہما سا ماحول ہوتا ہے۔ مسلمانوں کی دینی حالت اور اللہ کے عذاب کا بھی کچھ ذکر ہوتا ہے (یا صرف میرے دماغ میں ہی یہ خیال ہوتا ہے کہ ہم مسلمان اب سب وہ کام کررہے ہیں جن سے پہلے کی قوموں پر عذاب ہوا)۔ غرض ایسا ہے کہ عذاب کا خوف شاید سب کے دل میں بیٹھا ہوتا ہے۔ پھر بتایا جاتا ہے کہ لیکچر دینے والے صاحب کی فلائٹ ہے اور ان کو جانا ہے اس لیے وہ سب لوگوں کے سوالات (جو کہ شاید کہیں لکھے ہوتے ہیں) کے ایک ایک کرکے جواب نہیں دے سکتے۔ پھر اسی محفل میں جب اس کا اختتام ہو رہا ہوتاہے تو ایک صاحب وہاں پر طبلہ بجانا شروع ہوجاتے ہیں اور میں دل میں برا محسوس کرتی ہوں کہ ایسی محفل میں موسیقی کون بجا رہا ہے۔ خیر میں اگلے منظر میں ایک جگہ ہوتی ہے جو کہ پوری کی پوری مسجدوں کے لیے ہی خاص ہوتی ہے۔ اس میں بہت ساری کوئی مختلف طرح کی مسجدیں ہی ہوتی ہیں۔ کچھ ابھی زیر تعمیر ہوتی ہے جیسے فنشنگ وغیرہ باقی ہوتی ہے۔ ایک مسجد تو مجھے یاد ہے بہت ہی خوبصورت ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے اس کے اوپر پورے شیشے ہی شیشے لگے ہوئے ہیں۔ میں ایک مسجد کے اندر ہوتی ہوں کوئی نماز پڑھنے کی جگہ نہیں ہوتی بس ایسے ہی اس کی باؤنڈری کے اندر ہوتی ہوں۔ میرے ساتھ میرا پانچ سال کا بھانجا بھی ہوتا ہے۔ او رمسجد کی دیوار پر پانی کی کچھ بوتلیں رکھی ہوتی ہیں۔ میرا بھانجا مجھ سے پانی مانگتا ہے او رمیں اس کو ان بوتلوں میں سے پانی نکال کر گلاس میں ڈال کر دیتی ہوں۔
1976 مناظر
Q.
برائے کرم ان دونوں خوابوں کی تعبیر بتادیں۔(۱)میں نے اپنے آپ کو سورہ کہف پڑھتے ہوئے سنا۔ (۲)میں نے آسمان میں ایک بہت ہی خوبصورت اور عجیب و غریب پرندہ دیکھا۔ دوپہر کا وقت تھا اور دھوپ بہت زیادہ تیز تھی۔ پرندہ فضا میں بہت اچھی طرح سے اڑ رہا تھا اور اس کی شکل عام پرندوں کی طرح نہیں تھی بلکہ آدمی کی طرح لمبا سا تھا۔ اس پرندے سے پہلے شائد ایک اور پرندہ بھی نظر آیا تھا جو کہ شاید بہت ہی خوبصورت اور ہلکے ہرے رنگ کا تھا مگر میں سوچتی ہوں کہ اس سے چھوٹا تھا۔ میں کیمرہ لے کر اس بڑے پرندے کا فوٹو بنانے کی کوشش کررہی تھی۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔
4421 مناظر
Q.
میں پہلے غیر مقلد تھا لیکن کچھ دوستوں اور آپ کی اس ویب سائٹ سے مجھے کافی مدد ملی ہے۔ حضرت یہاں پاکستان میں کچھ بریلوی او رکچھ ہمارے اپنے لوگوں نے انتشار پھیلایا ہوا ہے، یہ انتشار حضرت مولانا حسین احمد مدنی کے بارے میں ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ انھوں نے پاکستان بننے کی مخالفت کیوں کی تھی جب کہ آپ نے خود اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار سے پاکستان بننے کا حکم ہو گیا ہے، لیکن پھر بھی پاکستا ن کی مخالفت کی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔ مولانا نے مدینہ میں نفل نمازوں کی جماعت کیوں کر وائی تھی، مولانا نے جمعیة علمائے ہند کی صدارت اپنے بیٹے کو کیوں دی ،مولانا ابوالکلام آزاد نے بھی پاکستا ن کی مخالفت کیوں کی تھی، ا ن کے بارے میں دیوبند کے علمائے کیا فرماتے ہیں؟ برائے مہربانی ان سوالوں کا جواب دے کر ان کا منھ بند کردیں۔
3543 مناظر
Q.
جس مسئلہ کا ہمیں آپ سے پتہ چل گیا کیا وہ مسئلہ ہم کسی او رکو بتا سکتے ہیں یا یہ مسئلہ صرف مفتی یا مولوی ہی بتاسکتے ہیں؟ اگر ہم نے بتا دیا تو کیا ہم گناہ میں شامل ہوگئے یا کسی مسئلہ کو ہم نے کہا کہ شاید ایسا ہوسکتا ہے؟
2346 مناظر
Q.
میں ایک انڈین ہوں میری عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے اور بہت دنوں سے سعودی عربیہ میں کام کرتا ہوں۔ بہت سی مرتبہ میں خواب میں اپنے آپ کو بالکل ننگا دیکھتا ہوں۔ گزشتہ رات، میں نے اپنے آپ کو ایک مسجد میں وضو کرتے ہوئے دیکھا لیکن بالکل ننگا تھا۔ پہلے موقع پر میں نے امام سیرین کے تعبیر نامہ کا اردو ترجمہ پڑھا جس میں کسی عالم نے اپنی رائے بیان کی تھی کہ اپنے آپ کو ننگا دیکھنا اچھی علامت نہیں ہے، لیکن ایک یا دو نے ذکر کیا تھا کہ اگر مومن ایسا دیکھے تو یہ اس کے ایمان کی مضبوطی ہے او رکافر اور مشرک کے لیے بدنامی کی دلیل ہے۔ برائے کرم آپ اس پر اپنی رائے عنایت فرماویں؟
5557 مناظر
Q.
کیا شیطان اور ابلیس فرشتوں یا جناتوں سے ہوتا ہے؟ اور فرشتے آگ یا نور میں سے کس چیز کے بنے ہوئے ہیں اور شیطان کس چیز کا بنا ہوا ہے؟
10782 مناظر
Q.
ان شاء اللہ میں نے (16/اپریل 2009) کے دن جماعت میں (چالیس دن) کا پختہ ارادہ کیا ہوں او رمیرے کئی دوست بھی چل رہے ہیں۔ لیکن میرے والدین مجھے نہیں بھیجنا چاہتے ہیں۔ کہتے ہیں گھر کا کام کون کرے گا (میں ایک ہی اکیلا لڑکا ہوں اورتین بہنیں ہیں) اور میرے والدبھی ہیں (59سال کے) میں کیا کروں میری مدد کیجئے۔ وہ صرف تین دن کے لیے راضی ہیں اس سے زیادہ کے لیے نہیں۔ اور گھر میں ٹی وی کا ماحول رہتا ہے سنتے نہیں جب میں کہتا ہوں کہ مت دیکھو ٹی وی بہت خطرناک گناہ ہے۔ (میں اپنے گھر والوں کا دل نرم کرنے کے لیے کیا کروں)؟ (۲)چہرہ پر نور آنے کے لیے کیا کرنا پڑے گا برائے کرم بتائیں؟ (۳)دانت میں سے خون آتا ہے کئی مہینوں سے وضو کے وقت بہت پریشانی ہوتی ہے۔ کسی وقت یہ ہوتاہے کہ میں چار سے پانچ مرتبہ وضو کرتا ہوں لیکن ہاتھ دھوتے وقت خون نکل جاتا ہے ڈاکٹر کو بتایا تو انھوں نے ٹیوب، دوا دیا لیکن اس سے بھی کام نہیں ہورہاہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟
1235 مناظر
Q.
مفتی صاحب میں نے ایک خواب دیکھا ہے، برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔ خواب: میرے بڑے بھائی دعا کرتے ہیں کہ اللہ کرے اب تمہارے بھی بچے ہوجائیں میری بھابھی سامنے بیٹھی ہوتی ہیں۔ میں ان کو کہتی ہوں کہ یہ دعا بہت اچھی ہے لیکن شادی کے بعد۔ اس کے بعد تھوڑی دیر میں منظر بدل جاتا ہے۔ اور میں یہ دیکھتی ہوں کہ میری فیملی کے ساتھ میں اسپتال میں جاتی ہوں میری بھابھی میرا نام لکھا کر آتی ہیں۔ تھوڑی دیر میں مجھے اسپتال والے بلاتے ہیں۔ اس وقت میں اپنی بڑی بہن سے بات کررہی ہوتی ہوں۔ میں اسپتال میں جاتی ہوں وہاں وہ میرا نام پکارتے ہیں لیکن میرے والد کے نام کے ساتھ نہیں ایک لڑکے کے نام کے ساتھ (اس لڑکے کو میں جانتی ہوں)۔ میں ان کو کہتی ہوں کہ ہاں میں ہی ہوں۔اس وقت میں اس لڑکے کے ساتھ اپنا نام سن کر بہت خوش ہوں۔ میری بڑی بہن مجھے چھیڑتی ہے تو میں کہتی ہوں ایسے ہی لکھوا دیا ہے۔ تو وہ کہتی ہیں ایسے ہی نہیں لکھواتے۔ دل میں کہتی ہوں اب میں حاملہ ہوں۔ میں بہت خوش ہوکر جواب دے رہی ہوتی ہوں۔ او رمارے خوشی کے تھوڑا شرماتی ہوں۔ اس کے بعد ایک عورت مجھے کہتی ہے کہ آپ پھر آگئی۔ میں نے کہا کہ آج تو آنا ہی تھا۔ اپنی ماں کو کہتی ہوں کہ اس عورت کو میں اپنی ماں کی طرح سمجھتی ہوں۔ وہ کہتی ہیں آج کو ئی گھر پسند آیا میں ایک گھر کی طرف اشارہ کرکے کہتی ہوں ہاں اور بہت خوش ہوں۔ اس خواب کی تعبیر بتادیں۔
1924 مناظر
Q.
(شوال کا پہلا ہفتہ یا دوسرا ہفتہ)بروز منگل یا بدھ کی درمیان شب تقریباً ایک بجے رات کومیں نے خواب دیکھا کہ میں مدینہ منورہ کے صحن میں ہوں اور بارش ہورہی ہے میں مسجد نبوی میں جاتاہوں اور روضہ مبارک کی جالیوں کے پاس جاکر بھیجتا ہوں تو بارش کا پانی اندر تک آتا ہے تقریباً ٹخنوں تک آجاتا ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ اتنا پانی بھر رہا ہے تو یہ اب کیسے نکلے گا؟ ابھی سوچ ہی رہا ہوتا ہوں کہ روضہ کا دروازہ کھلتا ہے اور اس میں سے ایک آدمی نکلتے ہیں میں سوچتا ہوں کہ یہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہوسکتے ہیں ان کا حلیہ بھی بڑا پر نور ہوتا ہے۔ انھوں نے سفید عبا پہنی ہوئی ہے او رسر مبارک پر عمامہ بندھا ہوا ہے آپ کی کالی داڑھی مبارک ہے، کالی بڑی آنکھیں ہیں، فربہ جسم ہے اور بال مبارک کانوں کی لو مبارک تک آرہے ہیں (میں ان کا آدھا آدھا کر کے پورا چہرہ مبارک دیکھتا تھا)۔ وہ روضہ کے دروازے سے باہر آتے ہیں اور سیدھے صحن میں جاتے ہیں او راپنے ہاتھوں کو پھیلا کر آسمان کی طرف دیکھتے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بارش سے لطف اندوز ہورہے ہوں۔پھر میری آنکھ کھل گئی ۔ برائے مہربانی مجھے اس خواب کی تعبیر جلد از جلد بتائیں، تاکہ اس بے چین دل کو قرار آئے اور آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔
1162 مناظر
Q.
جنت الفردوس کا کیا مطلب ہے؟ جنت کا مطلب جنت او رفردوس کا مطلب بھی جنت تو جنت جنت؟ کیا یہ الفاظ حدیث وغیرہ میں آئے ہیں؟
8160 مناظر
First
Previous
180
181
182
183
184
Next
Last