دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوسکتی ہے مہربانی فرماکر اس کا جواب عنایت فرمادیجئے؟
1348 مناظر
Q.
(۱)جس جگہ پر اذان کی آواز بالکل بھی نہ جاتی ہو جیسے جنگل وغیرہ ایسی صورت میں وقت دیکھ کرنماز ادا کرلینی چاہیے یا پھر اذان دے کرآدمی نماز ادا کرے گا؟ اور ایسی ہی صورت کسی عورت کے ساتھ پیش آئے کہ اذان کی آوزاز نہیں جارہی ہے اور وہ عورت اذان بھی نہیں دے سکتی تو اسے بھی بنا اذان کے نماز ادا کرنی پڑے گی؟(۲)میرا ایک دوست ہے جس کا نام محمد عمران ہے ، ان کے بڑے بھائی کو خواب میں دکھائی دیا کہ ان کے والدین حج کرنے کے لیے گئے۔ اور ایسا ہی خواب ان کی بھتیجی کو دکھائی دیا اور پھر ایسا ہی خواب میرے دوست محمد عمران کو دکھائی دیا۔ فرق یہاں رہا کہ محمد عمران بھی خود والدین کے ساتھ حج کو گئے۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتادیجئے۔ یہ دونوں سوال محمد عمران کے ہی ہیں۔
2129 مناظر
Q.
آپ کی رائے (فتوی) لینے سے پہلے میں معاملہ کی نوعیت مختصر طور پر عرض کردینا مناسب سمجھتا ہوں۔عرصہ تیس پینتیس سال پہلے ایک مرد نے زنا کا ارتکاب کیا (عورت کی رضامندی سے) جس کے نتیجہ میں ایک ناجائز بچہ کی پیدائش ہوئی اور بعد میں اس بچہ کا انتقا ل ہوگیا۔ لیکن سوسائٹی کے خوف کی وجہ سے یہ معاملہ دونوں فریقین کی جانب سے دبادیا گیا کیوں کہ وہ شہر کے بہت ہی معزز گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔یہاں یہ بات بھی ذکر کردینا مناسب ہے کہ وہ مرد حافظ قرآن بھی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، وہ مرد بہت نیک بن گیا اورسوسائٹی میں متقی اور پڑھے لکھے شخص کی حیثیت سے بہت زیادہ شہرت حاصل کرلی متقی، کیوں کہ سوسائٹی کے اکثر لوگ اوپر مذکور حقیقت کے بارے میں علم نہیں رکھتے ہیں۔ اب میرا سوال ہے کہ (۱)کیا کوئی شخص اس کے پیچھے نماز ادا کرسکتا ہے (یعنی اس کی امامت میں)؟ (۲)اگر اس کے اندر احساس جرم موجود ہے اب پینتیس سال کے بعد اور وہ اس طرح کے عمل کے ارتکاب کے بارے میں اعتراف کرتا ہے تو ان دونوں کی شریعت میں کیا سزا ہے؟برائے کرم اپنی رائے عنایت فرماویں۔
1791 مناظر
Q.
ایک شیخ (پیر) نے ایک پانچ چھ سال کی عمر کے ایک لڑکے کو خلافت دی، کیا یہ لڑکا بالغ ہونے کے بعد دوسروں کو بیعت کرسکتاہے؟(۲)کیا کسی شیخ کے ذریعہ سے کسی لڑکے کو اس کے بچپن میں دی گئی خلافت معتبر ہے؟
1245 مناظر
Q.
جناب مفتی صاحب میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک مسجد ہے اس میں میں اور مولانا ریاض الرحمن صاحب رشادی (خطیب و امام جامع مسجد شہر بنگلور) ہیں۔ میں اپنے آپ کو بہت ہی کمزور محسوس کرتا ہوں۔ ایک حصیر (بڑی چٹائی جو مسجد میں نماز کے لیے بچائی جاتی ہے) وہ لپیٹ کر ایک جگہ رکھی ہوئی ہے، میں اس کو کمزوری کی وجہ سے نہیں اٹھارہا ہوں۔ تو مولانا (ابھی وہ کافی کمزو رہیں) اس حصیر کے بنڈل کو اٹھالیتے ہیں۔ اس کی تعبیر کیا ہے؟
1774 مناظر
Q.
کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا آپ ہی کو دیکھنا ہے؟ (۲)او راگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں کوئی حکم فرمائیں تو کیا اس پر عمل کرنا فرض ہے؟ (۳) اور اگروہ حکم شریعت کے خلاف ہو تو کیا اس پر عمل نہیں کیا جائے گا؟ برائے مہربانی میری مشکل حل کریں اللہ آپ کو جزادے گا۔
1318 مناظر
Q.
میں ایک خواب تقریباً سات آٹھ مرتبہ دیکھ چکا ہوں۔ میں ہوائی جہاز کو گراتا ہوں او رتباہ ہوتے دیکھتاہوں اپنے گھر کے آس پاس لیکن کسی کو کچھ نہیں ہوتا۔ جتنی دفعہ میں نے خواب دیکھا جگہ مختلف ہوتی تھی۔ (۲)دوسرا خواب میں نے دیکھا کہ میں اپنے ابو جان کو ملنے کے لیے مکہ جاتاہوں وہ ان دنوں حج کے لیے گئے ہوئے تھے، جمعہ کا دن تھا او رخطیب صاحب خطبہ دے رہے تھے میں بھی وہاں بیٹھ کر خطبہ سنتا ہوں ۔ میرے ابو مجھے بتاتے ہیں کہ ہر جمعہ کو یہاں ایک صحابی آتے ہیں جمعہ کے بعد ،لیکن ان کو کبھی کسی نے دیکھا نہیں کیوں کہ وہ نقاب پہنے ہوتے ہیں۔ میں دل میں سوچتا ہوں کہ آج میں نے ان کو دیکھنا ہے اس لیے میں پہلی صف میں کھڑا ہوجاتا ہوں او رجیسے ہی نماز ختم ہوتی ہے میں بھاگ کر اس کمرے میں چلا جاتا ہوں جو محراب کے پیچھے ایک پرانا حجرہ ہے جس میں وہ آکر بیٹھتے ہیں۔ میں صرف اکیلا داخل ہوتا ہوں۔ تھوڑی دیر بعد وہ داخل ہوتے ہیں ان کے چہرے پر نقاب ہوتا ہے ان کے ساتھ ایک اور آدمی بھی ہوتا ہے وہ آکر کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں جو آدمی ان کے ساتھ آتا ہے وہ ان کے پاؤں دبانا شروع کردیتا ہے میں بھی ان کے سامنے زمین پر بیٹھ جاتا ہوں۔ ....
4813 مناظر
Q.
میں [پگڑی سسٹم] کے بارے میں جاننا چاہتاہوں جو کہ ہندو پاک میں پراپرٹی کے معاملات کے لین دین کے لیے کیا جاتا ہے۔ اگر یہ جائز نہیں ہے تو برائے کرم آپ مجھ کو اسلامی اصول یا کسی عالم کے فتوی کا حوالہ دیں جس بنیاد پر یہ ناجائز ہے؟ آپ کا تفصیلی جواب بہت سارے ان لوگوں کے لیے معاون ہوگا جو کہ اس طرح کے سسٹم میں ملوث ہیں؟
2228 مناظر
Q.
بندے نے ایک خواب دیکھا ہے برائے کرم تعبیر بتائیں۔ بندہ تقریباً چھ سات برس سے دعوت و تبلیغ کی محنت سے وابستہ ہے اور ہمیشہ گناہوں سے بچنے کی فکر میں رہتاہے۔ الحمد للہ ثم الحمدللہ شریعت کا پابند ہے، عمر چھبیس سال ہے، نام مدثر احمد ہے۔ خواب دیکھا کہ میں کہیں جارہا ہوں ایک بڑا سا سانپ میرے آگے آیا تو فوراً ایک بوڑھے آدمی نے اس سانپ کو ڈرایا تو وہ سانپ فوراً ہی ایک پتھر کے اندر گھس گیا۔
1400 مناظر
Q.
بندے نے ایک خواب دیکھا ہے برائے کرم تعبیر بتائیں۔ بندہ تقریباً چھ سات برس سے دعوت و تبلیغ کی محنت سے وابستہ ہے اور ہمیشہ گناہوں سے بچنے کی فکر میں رہتاہے۔ الحمد للہ ثم الحمدللہ شریعت کا پابند ہی، عمر چھبیس سال ہے ،نام مدثر احمد ہے۔ خواب دیکھا کہ میری ماں زمین پر بیٹھی ہیں میں کرسی یا پلنگ پر بیٹھا ہوں۔ ماں مجھے پینے کے لیے دودھ دیتی ہیں میں پینے سے پہلے حمداً کثیرا طیبا مبارکا فیہ پڑھ کر پی لیتا ہوں۔ پھر دوبارہ ایک گلاس دودھ دیتی ہیں میں اس گلاس میں سے صرف ایک گھونٹ صرف حمداً کہہ کر پیتا ہوں۔ پیتے ہی میری روح اللہ کھینچ لیتا ہے۔ مجھے خواب میں محسوس ہوا کہ میری روح کھینچتے ہی دودھ کا گلاس ہاتھ ہی میں رہتا کہ میرا بدن ایک سمندر میں جاگرتا ہے۔
1161 مناظر
Q.
میں نے ایک خواب دیکھا جس کی تعبیر معلوم کرنا ہے۔ خواب اس طرح ہے: میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بیٹھا ہوں میرے برابر میں دائیں طرف میری چچی کی بہن کا لڑکا بیٹھا ہوا ہے جس کی شکل میری چچی کے لڑکے کی طرح ہے۔ خواب میں اس لڑکے کی عمر تین چار سال ہوگی۔ میں اس کو اپنی طرف کرکے پیار کرتاہوں تو وہ میری داڑھی تھڈی کے نیچے سے پکڑ کر اتنی زور سے کھینچتا ہے کہ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے اور اس کے ہاتھ میں تھوڑے بال آجاتے ہیں۔ میں اس کو کچھ نہیں کہتا اور پھر میں کہتاہوں کہ اگر کسی او رکا بچہ ہوتا تو بتاتا۔ یاد رکھیں میری چچی کی بہن کا لڑکا اصلیت میں عمر میں بڑا ہے او راس کی شکل بھی میرے چچی کے لڑکے سے مشابہ نہیں۔
1281 مناظر
Q.
مجھے یہ خواب سات آٹھ دن سے مسلسل آرہا ہے۔ خواب یہ ہے کہ میرے پیچھے ایک بیل لگ جاتا ہے اور میں بہت بھاگتا ہوں اتنا بھاگتا ہوں کہ تھک کر گر جاتا ہوں۔ بیل قریب آکر مجھے ٹکرمارنے لگتا ہے تو میری آنکھ کھل جاتی ہے او رمیرا پورا جسم لرز رہا ہوتا ہے۔ برائے کرم مجھے اس کا تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔
1374 مناظر
Q.
میری بیوی نے خواب دیکھا ہے کہ مکڑی کے بہتسارے جالے ہیں اور وہ اسے صاف کررہی ہے اس کی تعبیر کیا ہے؟ (۲)ایک عورت نے خواب میں اپنے آپ کو برہنہ دیکھا اس کی تعبیر کیا ہے؟
6501 مناظر
Q.
مجھے اکثر خواب میں سانپ دکھائی دیتا ہے جو لمبا اور پتلا ہوتا ہے۔ اور پھر میں اس کے ٹکڑے کرکے دو کردیتا ہوں۔ (۲)میری والدہ کو خواب میں اکثر چور دکھائی دیتے ہیں او روہ ان سے ڈرتی ہیں۔ ان کی تعبیر بتادیں۔
1493 مناظر
Q.
میں اپنی اہلیہ کے ساتھ دبئی میں رہتاہوں یہاں میری کسی ایسے شخص سے جان پہچان نہیں ہے کہ ان سے اردو میں خواب کی تعبیر معلوم کرسکوں۔ طویل خواب ہے میں معافی چاہتاہوں کہ آپ کا قیمتی وقت لے رہا ہوں۔ برائے مہربانی خواب کی تعبیر بتادیجئے، روم میں ایک مصری کی فیملی رہتی ہے۔ میری اہلیہ نے فجر کی نماز کے بعد سوتے وقت ایک خوا ب دیکھا ہفتہ کے دن انھوں نے دیکھا کہ دو بندر ایک چھوٹا اور دوسرا بڑا ڈراؤنی شکل کا ان کے بدن پر کانٹے ہیں اور دانت اور ناخون نکلے ہیں وہ مصری فیملی کے روم میں دروازہ کے نیچے سے داخل ہو گئے، چھوٹا بندر خاموش بیٹھ گیا اور بڑا بندر ان کو ہو ہو کرکے ڈرانے لگا۔ وہ لوگ ڈر کر چیخنے لگے ۔ان کی آواز سن کر میری اہلیہ ایک بندہ لے کر وہاں گئی اور بندر کو مارنے لگی، تو بڑا بندر ان کے چپک گیا اورکانٹے چبھنے لگے اور اس نے ان کے دائیں ہاتھ پر زور سے کاٹ لیا اور جب اس کو جھٹک دیا تو وہ چھت کی طرف سے نکل کر باہر چلا گیا۔ میری اہلیہ ڈر کر واپس اپنے روم میں آگئی تو بندر واپس مصری فیملی کے روم میں چلا گیا۔ پھر کچھ دیر بعد میری اہلیہ نے گیٹ سے دیکھا تو وہ بندر ہمارے روم کے سامنے بیٹھا ہے او راس نے ایک چھوٹے بچے کو پکڑ رکھا ہے وہ بچہ بہت کالا ہے۔ قریب میں مکان مالک کی نوکرانی بیٹھی ہے اور بڑا بندر اس کو کچھ نہیں کہہ رہاہے اور چھوٹا بندر اس کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ جب اس بچے کو کھجلی ہوتی ہے تو وہ بندر اس کا ہاتھ ہٹا کر خود کھجانے لگتا ہے۔ میری اہلیہ سوچ رہی ہیں کہ مجھے فون کرکے بلائے یا نہیں کیوں کہ اگر فون کریں گے او رمیں آؤں گا تو بندر مجھے بھی پکڑ لے گا ۔تبھی میں بنا کسی خبر کے وہاں آگیا اور میں نے جب اس کو بھگایا تو بندر بھاگ گیا۔ (۲)اگر کوئی خواب نظر آئے تو کیا کرنا چاہیے ہم صدقہ کرکے دو رکعت نماز پڑھ لیتے ہیں۔او رخواب کی تعبیر پوچھنے کے بارے میں کیا احتیاط رکھنا چاہیے؟
1787 مناظر
Q.
میں تبلیغی مرکز نظام الدین میں ایک رات سویا تو رات کوکوئی مجھ سے کہہ رہا ہے کہ نظام الدین مرکز کی زمین میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ مدفون ہیں۔ اس کی تعبیر کیا ہے؟ بندہ بہت عرصہ سے اس محنت سے وابستہ ہے۔
2348 مناظر
Q.
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک امتحان دے رہا ہوں پھر مجھے پتہ چلتا ہے کہ حضرت عمر آئے ہیں۔ میں جلدی امتحان دیتا ہوں اور کامیاب ہوجاتا ہوں۔ وہاں ایک لڑکی ہوتی ہے میں اسے کہتاہوں مجھے حضرت عمر کے پاس لے جاؤ پھر میں دیکھتاہوں کہ ایک پہاڑ پر حضرت عمر بن خطاب کھڑے ہوتے ہیں، اونچا قد ہوتا ہے جسم مضبوط اور سخت ہوتا ہے او رداڑھی گھنی ہوتی ہے اس میں زائد بال کالے او رکچھ سفید ہوتے ہیں۔ میں ان کے پاس جاتاہوں سلام کرتاہوں وہ اس کا جواب دیتے ہیں پھر وہ کچھ کہتے ہیں جو مجھے یاد نہیں۔ پھر میں دیکھتاہوں کہ تھوڑی دور میرے بائیں طرف حضرت عثمان غنی کھڑے ہوتے ہیں پھر ہم مکہ کی طرف اڑنا شروع کرتے ہیں ہم اڑ رہے ہوتے ہیں تو نیچے دجال مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن حضرت عمر کی وجہ سے مجھے کچھ نہیں کرسکتا، پھر ہم آگے جاتے ہیں تو حضرت عمر اور حضرت عثمان کہیں چلے جاتے ہیں او رپھر دو نوجوان لڑکے جو تقریباً سترہ اٹھارہ سال کے مجھ جتنے ہی ہوتے ہیں ،پھر ہم مکہ کے قریب پہنچتے ہیں تو میں جاگ جاتاہوں۔
1877 مناظر
Q.
میں نے خواب میں دیکھا کہ مسلمانوں کاایک لشکر ہے جو کفارسے جنگ کرنے نکلا ہے۔ میں اور کچھ اور لوگ پہرہ دے رہے ہوتے ہیں۔ رات کے وقت کچھ کفار دوسری طرف سے آتے ہیں او رہمارا کچھ نقصان کرجاتے ہیں ۔میں ان کو دیکھ کر ان پر حملہ کرنے کے لیے بھاگتا ہوں لیکن وہ بھاگ جاتے ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کو جو پہرہ پر ہوتے ہیں غصہ سے چلاتا ہوں پھر میں ان کو کہتاہوں کہ جنگ کی تیاری کرو ہم بدلہ لیں گے۔ میں کالے رنگ کی قبا پہنتا ہوں اور تلوار اور جدید ہتھیار لیتا ہوں او رلشکر کی قیادت کرتا ہوں۔پھر جب ہم کفار پر حملہ کرتے ہیں تو وہ تعداد میں بہت زیادہ ہوتے ہیں لیکن ہم ان کا بہت نقصان کرتے ہیں لیکن پھر ہم سب شہید ہو جاتے ہیں۔ یہ خواب میں نے فجر کے وقت دیکھا۔ برائے کرم تعبیر عنایت فرماویں۔
4057 مناظر
Q.
میں گھر میں تینوں بھائی میں چھوٹا ہوں، میرے خواب میں میں نے دیکھا کہ چھ مردوں کو دفن کررہا ہوں، او رمیرے دوسرے بھائی بھی میرے ساتھ میں ہیں۔ اس کی کیا تعبیر ہے؟
1193 مناظر
Q.
میں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا ہے۔ تو کیا اس کا ذکر میں اپنے گھر کے افراد سے کرسکتی ہوں؟ اور مجھے اس کی تعبیر جاننا ہے۔میں نے دیکھا حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان تھا اور ہم سن رہے تھے مجھے میری امی نے کہا کہ پہلے کے زمانہ کی طرح ابھی بھی ایک لڑائی ہوئی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل تھے او رالحمد للہ مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی ہے۔ میں نے دل میں سوچا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا برسوں پہلے انتقال ہوچکا ہے۔ پھر میری امی نے مجھ سے کہا کہ تم نے ان کو دیکھا ہے؟ میں نے کہا کبھی نہیں۔ انھوں نے کہا تمہارا تو ان سے نکاح بھی ہوا تھا میں بہت زیادہ خوش ہوئی اور امی سے کہا میں نے ان کو دیکھا نہیں ہے سوچا کہ شادی کے دن آئیں گے پر وہ آئے ہی نہیں تو کہا چلو میں تمہیں بتاؤں اور ایک کمرے کے پاس لے گئی۔ میں نے اندر دیکھا تو دوسرے بھی بہت سارے لوگ تھے میں نے نظر گھمائی تو سامنے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے تھے جن کے چہرے پر نظر پڑتے ہی میرا عجیب حال ہوگیا اس قدر نور اور حسین چہرہ تھا کہ میں کانپنے لگی یہاں تک مجھ سے کھڑے بھی نہیں رہا گیا اور میں بیٹھتی گئی اور امی سے پوچھا کہ کیا اب بھی میں ان کے نکاح میں ہوں (کیوں کہ میں شادی شدہ ہوں) امی نے کہا کہ پتہ نہیں تب میں نے کہا کہ پھر کہیں مجھے غیر محرم کو دیکھنے کا گناہ نہ ہوا ہو؟ او راس کے کچھ دیر بعد میری نیند کھل گئی ۔ برائے مہربانی اس کا جواب عنایت فرماویں۔
1690 مناظر
First
Previous
178
179
180
181
182
Next
Last