دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 2215
معاشرت >> نکاح
Q.
میرے ایک دوست نے مجھ سے پوچھا کہ اگر اس کا والد اپنی بہو سے جنسی خواہش کے لیے کہتا ہے اور وہ انکار کردیتی ہے تو کیا اس سے اس کی شادی پر کوئی اثر پڑتا ہے؟نیز اس نے یہ بھی پوچھا ہے کہ اس حرکت کے بعد والد او رلڑکے کے رشتہ کے بارے میں کیا حکم ہے، کیا وہ اپنے والد کا احترام کرنا جاری رکھے؟
2686 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر کوئی لڑکی شادی سے پہلے حاملہ ہوجاتی ہے تو اس کا اسلامی حل کیا ہے؟ کیا اس کو اسی مرد کے ساتھ شادی کرنا چاہیے جو کہ اس کا ذمہ دار ہے یا حمل کو تحلیل کرالینا چاہیے۔ کیا حمل کا گروانا قتل کے برابر ہے؟ اگروہ دونوں شادی کرلیں تواس دنیا میں اور آخرت میں ان کی کیا سزا ہے؟
3363 مناظر
Q.
میں پاکستانی شہری ہوں اور نوکری کی غرض سے سعودی عربیہ میں مقیم ہوں۔میرے یہاں آنے سے پہلے مجھ کو ایک لڑکی پسند آئی، میں نے اپنے گھر والوں کو اس کے بارے میں بتایا، دونوں گھر کے بڑوں میں بات چیت ہوئی، میرے والدین شروع سے اس لڑکی کے خلاف تھے لیکن مجھ کو نہیں بتاتے تھے ان لوگوں نے میری بات اس لڑکی کے ساتھ منسوب کردی۔ پھر میں سعودی آگیا اب مجھے وہاں سے خبر آتی ہے کہ میرا پورا خاندان یہ چاہتا ہے کہ میں اس لڑکی سے شادی نہ کروں، میرے والدین بھی یہی چاہتے ہیں، کیوں کہ وہ لڑکی پنجابی ہے اور میں اردو بولتا ہوں۔ ہم دونوں کے خاندان میں رہن سہن کا بہت فرق ہے۔ میں اس صورت میں بہت پریشانی میں ہوں۔ جن والدین نے میری بات طے کی تھی وہی مجھ سے اس کو چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں۔ میں نے اس لڑکی سے بھی کافی وعدے کئے ہیں زندگی ساتھ گزارنے کے۔ برائے کرم میری مدد کیجئے اور مجھ کو صحیح راستہ دکھائیے؟
1978 مناظر
Q.
مفتی صاحب کیا اہل سنت لڑکا یا لڑکی کی شادی اہل تشیع سے ہوسکتی ہے؟
2470 مناظر
Q.
میرے والد صاحب کا 20/اپریل 2009کو 72سال کی عمر میں انتقال ہوا، میری ماں جو کہ 67سال کی ہیں اور بہت زیادہ بیمار ہیں اور ان کا ذہنی توازن بھی صحیح نہیں ہے۔ اس لیے اس صورت حال میں کیا ان کے اوپر عدت گزارنا لازمی ہے یا نہیں؟
1426 مناظر
Q.
مفتی صاحب میری لڑکی کی شادی دو سال پہلے ہوئی اور ایک سال کا اس کا ایک بچہ ہے۔ وہ ہمارے یہاں اپنے بچہ کی ڈلیوری کے لیے آئی تھی اور تبھی سے ہمارے ساتھ رہ رہی ہے۔ ہمارا داماد سعودی عربیہ گیا ہے اور نہ ہی اس کو فون کررہا ہے اور نہ ہی اس کو اور نہ ہی اس کے بچہ کو نان و نفقہ دے رہا ہے ۔ اس کے ساس اور سسر بھی کوئی دیکھ بھال نہیں کررہے ہیں اور اس سے بغیر کسی وجہ کے بات بھی نہیں کررہے ہیں۔ شریعت کے مطابق اس کا کیا حق ہے؟ کیا وہ نان و نفقہ کی مانگ کرسکتی ہے اور اپنے شوہر سے علیحدہ مکان مانگنے کا حق رکھتی ہے اپنے ساس اور سسر کے پاس واپس نہ جانے کے لیے؟ کیوں کہ وہ محسوس کرتی ہے کہ اس کے دکھ کا اصل سبب یہ ہے کہ اس کا شوہر صرف اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور اس کی بغیر کسی معقول وجہ کے کوئی بھی دیکھ بھال نہیں کرتا ہے۔
1694 مناظر
Q.
سلام مفتی صاحب ! ایک مسلہ پوچھنا ھے-امید ھے کہ آپ ضرور رہنماہی فرمایں گے- میرے دوست نے ایک لڑکی سے نکاح(کفو میں) کیا- میرا دوست اور لڑکی دونوں سکول ٹیچر تھے-دونوں ایک دوسرے کو دینی ھمآہنگی سے پسند کرتے تھے-( میرے دوست نے نکاح سے پہلے آنے والے تمام مشکلات کا بھی لڑکی کو بتایا لڑکی نے ھر صورت میں ساتھ نہ چھوڑنے کا کہا-) لڑکی کہ گھر والے دولت کی لالچ میں اس کا نکاح زبردستی کسی سے اور سے کرنا چاھتے تھے اور وہ لڑکا پہلے سے شادی شدہ بھی تھا-اور اس نے لڑکے نے پہلا نکاح گھر والوں کی مرضی کہ خلاف کیا تھا-پانچ سال کہ بعد اس نے پہلی لڑکی کو چھوڑ کر گھر واپس آیا-)لڑکی چھ (٦) ماہ سے گھر والوں سے کہتی رھی کہ وہاں شادی نہیں کرنا چاھتی-یہاں تک کہ اس لڑکے کو خود تین مرتبہ فون کر کہ کہا-کہ میں آپ کہ ساتھ شادی نہیں کرنا اور میرے ساتھ زبر دستی کی جا رھی ھے- لڑکی نے اپنی دوستوں کہ ذریعے اس لڑکے کہ گھر بھی پیغام پہنچا یا-مگر وہ نا مانے- چناچہ اس لڑکی نے میرے دوست کہ ساتھ عدالت سے اجازت لیکر باقاعدہ نکاح کر لیا-مولوی صاحب نے دو گواھوں کی موجودگی میں نکاح کیا اور نکاح کہ بعد لڑکی واپس والدین کہ گھر چلی گی-اس کہ والدین پھر بھی اسی لڑکے کہ ساتھ نکاح کرنا چاھتے تھے-جس کی وجہ دس دن کہ بعد وہ لڑکی دارلمان چلی گی-اس کہ بعد اس لڑکی کہ والدین میرے دوست کہ پاس آے اور لوگوں کی مدد سے درخواست کی-کہ دارلمان سے لڑکی کو واپس لا کر دیں-...
3344 مناظر
Q.
شادی کی تقریب یعنی شادی میں کھانا جو لڑکی والوں کی طرف سے ہوتا ہے اس میں شرکت کرنا اور کھانا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ کیوں کہ میں نے ایک اللہ والے کے بیان میں سنا کہ لڑکی کا کھانا سنت سے ثابت نہیں ہے۔(۲)کیا شادی کی ایسی تقریب میں جانا جائز ہے جس میں مخلوط مجمع نہ ہو مگر وہاں فلم بن رہی ہو؟اور اگر فلم نہیں تو فوٹوگرافی ہو توکیا وہاں جانا جائز ہے یا نہیں؟ مہربانی فرماکر کے تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔
9102 مناظر
Q.
مسئلہ یہ ہے کہ خالدہ جن کی چھ بیٹیاں او رتین بیٹے ہیں زید ان کی دوسرے نمبر والی بیٹی کا لڑکا ہے ۔ اسماء ان کی پہلے نمبر والی بیٹی کی بیٹی ہے۔ زید کی والدہ نے اسماء کومدت رضاعت میں دودھ پلایا ہے ۔او راسما کے اس سے بڑے دو اور بھائی بہن ہیں۔ (۱)کیا زید اور اسماء کی آپس میں شادی ہوسکتی ہے؟ (۲)زید کا نکاح اسماء کی دوسری بہنوں کے ساتھ ہوسکتا ہے یا زید کی کسی ایک بہن کا نکاح اسماء کے کسی ایک بھائی سے ہوسکتا ہے؟ (۳)خالدہ کی چوتھے نمبر والی بیٹی کے ایک بیٹی ہے راشدہ۔ اب زید کے نانا ان دونوں کا آپس میں نکاح کرنا چاہتے ہیں لیکن مشکل یہ ہے کہ زید کی والدہ کو یہ شک ہے کہ اس نے راشدہ کو مدت رضاعت میں دودھ پلایا ہے لیکن اس پر کوئی گواہ نہیں ہے۔ تو کیا زید اور راشدہ کی آپس میں شادی ہوسکتی ہے؟(۴)زید کی نانی نے بھی زید کو دودھ پلایا ہے( مدت رضاعت میں )۔اب زید کا چھوٹا بھائی ہے جس کی شادی گھر والے اس کی خالہ (جو خالدہ کی پانچویں نمبر والی بیٹی ہے) کی لڑکی سے کرنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ نکاح جائز ہے؟ (۵)اسی طرح زید کے بھائی بہنوں میں سے کسی کا نکاح خالدہ کے پوتے پوتیوں سے ہوسکتا ہے کہ نہیں؟
5156 مناظر
Q.
زنا کیا ہے؟ اور اس کی سزا اسلام کے مطابق کیا ہے؟اگر کوئی بائیس سال کا شخص نو یا دس سال کی عمر کی لڑکی کے ساتھ سوتا ہے تو وہ صحبت تو نہیں کرسکتا ہے بلکہ اس کے علاوہ اور چیزیں کرسکتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔اس میں لڑکی کی مرضی بھی شامل ہے۔ تو کیا یہ زنا ہے؟ اس کی کیا سزا ہے اوروہ شخص کیا کرے گا؟ کیا اس کو اسی لڑکی کے ساتھ شادی کرنی ہوگی یا کوئی او رچیز برائے کرم بتائیں ۔
3793 مناظر
Q.
کیا عیسائی لڑکی جو کہ مسلمان ہوچکی ہو اس کا نکاح جس مسلم لڑکے سے ہورہا ہے کیا اسی لڑکے کا باپ نومسلم لڑکی کا ولی ہوسکتا ہے جب کہ جس لڑکے سے اس کی شادی ہورہی ہے اسی لڑکے کا باپ اس لڑکی کا والی بن رہا ہے۔ لڑکی کا باپ اور ماں عیسائی ہی ہیں۔ جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔
1552 مناظر
Q.
جب میری شادی ہوئی تو میرے پاس مہر کی رقم نہیں تھی میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ جب میرے پاس پیسے ہوں گے میں دے دوں گا، تب تک مہلت دو اس نے دے دی تھی، پھر جب میرے پاس پیسے آئے تو میں نے اس کے ہاتھ پر پیسے رکھے اور کہا یہ تمھارا مہر ہے، اس نے حسب ضرورت پیسے رکھ کر باقی مجھے لوٹا دیئے اور کہا جہاں مرضی ہے استعمال کریں میں نے استعمال کرلیے ہیں، کیا اس طرح مہر ادا ہوگیا ہے یا وہ ساری رقم اس کو خود استعمال کرنا چاہیے تھا۔
1809 مناظر
Q.
اگر کوئی بیوہ عورت کسی بھی وجہ سے دوبارہ نکاح نہ کرنا چاہے تو کیا زبردستی کی جاسکتی ہے او رکیا وہ گناہ گار ہوگی؟
3078 مناظر
Q.
میری منگنی کو ایک سال ہوا ہے میرا تعلق دیوبند سے ہے میں حافظ قرآن ہوں،او رعالمہ کا کورس بھی کررہی ہوں۔ جو میں آپ سے پوچھ رہی ہوں وہ سوال میں نے اپنے مدرسہ کے عالماؤں سے نہیں پوچھا ہے۔ (جس لڑکے سے میری منگنی میری امی نے کروائی ہے اس کا تعلق اہل سنت بریلوی سے ہے اور وہ کسی بھی صورت میں دیوبند ی ہونا نہیں چاہتا ہے۔ بلکہ وہ دیوبند کو گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہتا ہے۔ اور برا بھلا کہتا ہے او رکہتا ہے کہ تم بھی اہل سنت بریلوی کی ہو جاؤ۔ کیا میں اس لڑکے سے شادی کروں یانہ کروں ،او رمجھے وہ لڑکا پسند بھی ہے اور پیار بھی ہے؟ آپ میری رہنمائی کریں۔
2722 مناظر
Q.
من فضلکم أخبرنا عن الأشخاص الذین قروٴا خطبة الزواج لرسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم مثل في الزوج الأولی قرأ أبو طالب ومقدار صداقہن․ شکرا جزیلا
1679 مناظر
Q.
میں دہلی کا رہنے والا ہوں۔ میرے چند اشکالات ہیں جو کہ حسب ذیل ہیں: اگر کسی عورت کی اس کے سسر کے ذریعہ سے عصمت دری کی جاتی ہے تو وہ اپنے شوہر کے لیے کیوں حرام ہوجاتی ہے؟ برائے کرم منطقی انداز میں جواب عنایت فرماویں، یہ بات یاد رہے کہ اس عورت کے چار پانچ بچے ہیں، بچوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ برائے کرم مجھے مختصرا ً بتائیں اگر ممکن ہوسکے تو میرے پرائیویٹ ای میل ایڈریس پر جوا ب بھیجیں۔ (۲)کیا قرآن میں اس بات کا ذکر ہے یا نہیں، مطلبجس کی عصمت دری کی گئی ہے وہ عورت کیسے حرام ہوسکتی ہے؟ جب کہ قرآن میں ہے کہ وہ عورتیں جن سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہوں ان سے تم نکاح نہیں کرسکتے، میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں ، لیکن یہاں مختلف شرط ہے یہ عورت نکاح میں نہیں ہے، بلکہ اس کی عصمت دری کی گئی ہے، تو پھر حرام کیسے ہوسکتی ہے؟
2623 مناظر
Q.
مفتی صاحب اگر ٹیلی فون پر نکاح کرنا پڑ جائے اور یہ نیت کرلیں کہ جب اکٹھے ہوں گے تو دوبارہ ایک جگہ بیٹھ کر نکاح کرلیں گے،کیا ایسا ہوسکتاہے؟
1683 مناظر
Q.
میں نے ایک لڑکی سے نکاح کے بارے میں جو کہ نیک ہے اپنے گھر والوں سے مشورہ کیا سب نے کہا اچھی لڑکی ہے۔ اس لڑکی سے نکاح کرنا چاہا۔ ابو نے ایک جن سے پوچھا تو جن نے کہا تم دونوں کے ستارے نہیں ملتے۔ میں نے ابو سے کہا کہ اس کی اسلام میں گوئی حقیقت نہیں لیکن ابو نہیں مان رہے۔ تو میں نے استخارہ کیا۔ خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں مجاہدین کے ساتھ ہوں ایک پہاڑ پر چڑھ رہا ہوں وہ پہاڑ بالکل سیدھا ہے ۔ چڑھنے میں بہت دشواری ہو رہی ہے۔ کبھی ہاتھ چھوٹ جاتا ہے تو کبھی ڈر جاتاہوں لیکن آخر میں ایک شخص جو پہلے سے پہاڑ پر چڑھا ہوتا ہے جو کہ مجاہدین کا امیر ہے میرا ہاتھ پکڑتا ہے اور نیچے سے دوسرا ساتھی مجھے ڈھکیلتا ہے تو پہاڑ پر چڑھ جاتا ہوں۔ کچھ دیر وہاں بیٹھتا ہوں پھر وہ پہاڑ جیسے گر جاتا ہے اور ہم دشمنوں کے پاس جاتے ہیں ۔ پھر مقابلہ کرتے ہیں وہاں سے نکل جاتے ہیں۔ لیکن پھر پکڑا جاتاہوں او ردشمن میری پیشانی پر کلہاڑا مارتا ہے خون نکلتا ہے اور میں ان سے دلیری سے جواب دے رہا ہوں او رخوش ہوں چہرے پر نور ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر جلد بتائیں۔
2311 مناظر
Q.
ایک لڑکے نے ایک لڑکی سے دو لڑکوں عمر اور بکر کے سامنے نکاح کیا۔عمر او ربکر کو پہلے معلوم نہیں تھا کہ نکاح ہوگا۔لڑکا اور لڑکی کو نکاح کرنا تھا۔لڑکا اور عمر اور بکر لڑکی کے گھر میں بیٹھے چائے پی رہے تھے، کیوں کہ لڑکی عمر کی بہن ہے ، اور بکر اور لڑکا کی کزن ہے۔لڑکے نے لڑکی سے کہا کہ ہمارے لیے پانی لاؤ۔ جب وہ پانی لائی تو لڑکے نے کہا بیٹھو آپ سے ایک بات پوچھنی ہے۔ لڑکے نے کہا ?میں تم سے نکاح کرتا ہوں دس ہزار مہر پر دو ہزار ابھی لے لو باقی واجب الادا ہیں۔ تمہیں قبول ہے?؟ لڑکی نے کہا ہاں قبول ہے۔ ان الفاظ کو لڑکی کے بھائی جو کہ انیس سال کا ہے اوربکر نے جو کہ ستائیس سال کا ہے دونوں نے سنا۔ لڑکا اور لڑکی ہم کفو ہیں ۔لڑکا بی اے پاس ہے، لیکن نوکری نہیں کررہا ہے، باقی ہر لحاظ سے لڑکی کے ہم کفو ہے۔ لڑکی کی عمر چودہ سال ہے لیکن بالغ ہے لڑکے کی عمر چھبیس سال ہے۔ کیا یہ نکاح صحیح ہے یا نکاح نہیں ہوا؟ لڑکا اگر چاہے تو مزدوری کر سکتاہے او رلڑکی کے نان نفقہ کا بندوبست بھی کرسکتا ہے۔ اگر لڑکا کے گھر والوں کی بے عزتی نہ ہو نکاح کی تجدید کرے کہ سب لوگوں کو خبر ہو کہعام طریقے سے نکاح ہوا۔ تو تجدید کا کوئی گناہ تو نہیں ہوگا
4517 مناظر
Q.
میں پھوپھی زاد لڑکی سے شادی کرنا چاہتاہوں لیکن میری والدہ کہتی ہیں کہ تمہاری پھوپھی نے دودھ پلایا ہے جب کہ ایک عورت کی گواہی کافی نہیں۔ تو کیا میں اپنی پھوپھی زاد سے شادی کرسکتا ہوں کہ نہیں؟
2010 مناظر
First
Previous
92
93
94
95
96
Next
Last