دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 2215
معاشرت >> نکاح
Q.
میں الحمد للہ شرعی پردہ کی پابند ہوں اللہ سبحانہ تعالی کی دی ہوئی طاقت کے مطابق گناہوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں۔ (۱) محترم میرے والدین ایسے خاندان میں رشتہ کرارہے ہیں جو زیادہ کھلا ہوا نہیں تو اسلامی بھی نہیں ہے ۔ یہاں تک کہ جس لڑکے سے میری شادی ہونے والی ہے وہ کبھی داڑھی جو ایک مشت سے کم ہوتی ہے اگر رکھا منڈوا لیتا ہے اور کبھی رکھ لیتا ہے اور جماعت کے ساتھ نمازنہیں پڑھتادیندار بھی نہیں ہے۔ جب اس کے گھر والے رشتہ لینے آئے تو اس کی ماں نے کہا کہ میرے بیٹے نے مجھے سورہ قیامت پڑھ کر سنائی ہے اور اس کی بہن نے کہاں کہ مذہبی ہے۔ اور جب ہمیں لڑکا دکھایا تو داڑھی تھی پھر فون پر امی کو باتوں باتوں میں بتایا کہ اس نے داڑھی منڈوا دی ہے۔۔۔؟؟؟
2554 مناظر
Q.
میں ایک ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر ہوں اوردہلی میں رہتا ہوں،ذیل میں مذکور دو چیزوں کے بارے میں آپ کا مشورہ اورفتوی جاننا چاہتاہوں: (۱) میرے بھانجے کی لڑکی (جو کہ جے پور میں رہتی ہے)اس کی منگنی ایک ساؤتھ انڈین لڑکے کے ساتھ ہوئی تھی، لیکن کچھ عرصہ کے بعد لڑکی کے اصرار پر منگنی منسوخ کردی گئی۔ کچھ دنوں کے بعد لڑکی نے اپنے والدین کی مرضی کے بغیر دوبارہ اس لڑکے کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے، جیسا کہ لڑکے کا دعوی ہے کہ ان دونوں نے لڑکی کے والدین کے علم کے بغیر دہلی میں شادی کرلی ہے۔۔۔۔؟؟؟
1237 مناظر
Q.
میں ایک مطلقہ لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جو کہ کناڈا میں رہتی ہے۔جب میں نے اس سے پوچھا کہ کیا اس کو شریعت کے مطابق طلاق ملی ہے تو اس نے مجھ سے کہا کہ ہاں۔ لیکن اس کی طلاق کا کوئی گواہ نہیں ہے۔ کیا صرف اس کی گواہی کافی ہے؟ کیا اس سے شادی کرنا جائز ہے؟ اس کے والدین اس معاملہ میں ہاں کررہے ہیں جو کہ انڈیا میں رہتے ہیں جب کہ لڑکی کناڈا میں رہتی ہے۔
2390 مناظر
Q.
میرا ایک لڑکا ہے اور اب میں ایک بیوہ سے شادی کرتا ہوں جس کی ایک لڑکی ہے ۔ کیا اس کی لڑکی اور میرا لڑکا ایک ساتھ شادی کرسکتے ہیں یا نہیں؟
3350 مناظر
Q.
کیا عورت کو اپنے شوہر کی خواہش کو جماع کے بجائے اس کے لیے مشت زنی کرکے پوری کرنا جائز ہے؟اوراسی طرح کیا شوہر اپنی بیوی کی خواہش کو پوری کرنے کے لیے اس کے لیے مشت زنی کرسکتا ہے؟ کیا میں ایام حیض میں اپنی بیوی کے لیے اوروہ میرے لیے مشت زنی کرسکتے ہیں؟
10597 مناظر
Q.
ایک لڑکی شادی سے پہلے کسی کافر (ہندو) لڑکے سے محبت کرتی ہے۔ محبت بھی اس حدتک کہ وہ اس لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ پر سماج اور اپنے گھر والوں کے ڈر سے وہ ایسا نہیں کرپارہی ہے۔ اس نے اس لڑکے کے ساتھ دومرتبہ ہمبستری (زنا) بھی کیا۔ پر اس کے ایسا کرنے کے ایک سال بعد اس کی شادی ایک مسلم لڑکے سے ہو گئی۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اس لڑکی سے شادی کے لیے وہ مسلم لڑکا صرف اس بنا پر تیار نہیں تھا کہ اس کا گھر اس لڑکی کے گھر سے صرف 35 کلومیٹر کی دوری پر ہی تھا۔ پر اپنے ابو اور امی کے کہنے پر مجبور ہوکر اس شادی کے لیے تیار ہو گیا۔ شادی کے بعد لڑکے کو لڑکی کی پہلی محبت اور اس کے اس کافر (ہندو) لڑکے سے ناجائز تعلقات (زنا) کے بارے میں پوری بات لڑکی کی ہی زبانی معلوم ہوئی۔ اب پریشانی یہ ہے کہ لڑکا کوئی قدم خود سے اس لیے نہیں اٹھا پارہا ہے کہ وہ اپنے والدین کو ناراض نہیں کرسکتا اورایسی بات بھی وہ ان کو یا کسی اور کو بتا بھی نہیں سکتا۔ اس لڑکے کے دل میں تھوڑی بہت اس لڑکی کے لیے محبت بھی ہے۔ پر جب بھی وہ اس کی ماضی کی (گزری ہوئی)زندگی کے بارے میں سوچتا ہے یا اس کافر (ہندو) لڑکے کو دیکھتا ہے تو شدید تکلیف کا احساس کرتا ہے۔ شرعی لحاظ سے لڑکے کے لیے کیا حکم ہوگا؟ اوراگر وہ سب کچھ برداشت کرلے اوراس لڑکی کے ساتھ زندگی بسر کرے تو اس کا اللہ کے یہاں کیا اجر ملے گا؟
4408 مناظر
Q.
میرے انکل ایک مذہبی شخص ہیں اور عقیدہ کے اعتبار سے سنی ہیں۔ لیکن انھوں نے اپنی لڑکی کا نکاح ایک شیعہ گھرانہ میں کررکھا ہے۔ اس لڑکے کی ماں (جس کے ساتھ نکاح کیا گیا ہے) یقینی طور پرشیعہ ہے اور محفل عزا کا انعقاد کرتی ہے محرم کے مہینہ میں۔ وہ مرد یہ بھی کہتاہے کہ وہ شیعہ کے لیے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتا ہے۔ دوسری چیز جو کہ قابل غور ہے یہ ہے کہ اس لڑکے کا باپ پٹواری ہے۔ اس کے پاس بہت ساری حرام دولت ہے وہ اس کا اعتراف خود کرتا ہے۔ اس نے اپنے لڑکے کو کاروبار کرنے کے لیے اپنی حرام آمدنی سے یہ پیسہ دیا۔ اب سوال یہ ہے کہ (۱)کیا یہ نکاح درست ہے؟ (۲)کیا اس کاروبارکی آمدنی حلال ہے (جو کہ حرام دولت سے قائم کیا گیا ہے جو کہ اس کے والد صاحب سے ملا تھا)؟ برائے کرم جلد از جلد جواب عنایت فرماویں۔
2335 مناظر
Q.
کیا لڑکی سے محبت کرنا جائزہے؟ اگر اس سے ہی شادی کا ارادہ بھی ہو اور اس کا بھی ارادہ ہو تو کیا ہماری محبت جائز ہے؟ میں نے کچھ کتابوں سے نقل کیا ہے کہ اگر ان کی محبت اوران کے ملنے سے ان کے دین میں اضافہ ہو تومحبت جائزہے، کیا یہ صحیح ہے؟ جلد جواب دیں میری زندگی کا سوال ہے۔
6354 مناظر
Q.
مجھے نکاح کا مسنون طریقہ بتائیں؟ (۲) کیا نکاح کرنے میں بارات لے جانا یا کسی کی بارات میں شریک ہونا جائز ہے؟ (۳) اور کیا نکاح میں گھر کو زیادہ سجانا یا بارات بہت دھوم دھام سے لے جانا اور خوب لائٹ ، میوزک، باجہ، شور اور پٹاخہ ساتھ لے جانا صحیح ہے، او راس کا کیا گناہ ہوگا؟ قرآن اورحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔
3890 مناظر
Q.
اگر والدین کو ان کی لڑکی کے لیے ان کی برادری کے علاوہ کوئی اچھا رشتہ مل جائے بشمول دینداری، سماجی رتبہ، تعلیم ،حلال آمدنی وغیرہ ،اس کے باوجود وہ اپنی برادری کا لڑکا پسند کریں جو کہ دیندار نہیں ہے اوروہ ایک بینک میں کام کرتا ہے (حرام آمدنی)؟ تو ان کوکون سے لڑکے کو پسند کرنا چاہیے اپنی لڑکی کے لیے؟ کیا فتوی ہے اگر وہ اس لڑکے کو پسند کریں جو کہ دیندار نہیں ہے اوراس کی آمدنی بھی حرام ہے؟
1639 مناظر
Q.
میں اپنے خاندان کے ایک لڑکے کو پسند کرتی ہوں اوراس سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے تین بار استخارہ کیا اور تینوں بار اس کے بارے میں آیا۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیا میں اس کے بارے میں اپنے ماں باپ سے بات کروں یا اس کی طرف سے رشتہ بھیجنے کا انتظار کروں،جب کہ اس نے ابھی تک ایسی کوئی بات نہیں کی؟
1815 مناظر
Q.
دارالعلوم دیوبند سے بڑی گہری عقیدت اور والہانہ محبت ہے۔ خط ہذا کا بھی اول مقصد تو اسی محبت و عقیدت کا اظہار ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آپ سے گزارش ہے کہ تجدید نکاح کا طریقہ اور وجوہات بیان فرماکر احسان فرمائیں۔
2061 مناظر
Q.
کیا شادی سے پہلے لڑکا لڑکی کودیکھ سکتا ہے؟ کیا یہ مناسب ہے کہ لڑکا لڑکی سے بات چیت کرے جب کہ رشتہ کی بات چل رہی ہو؟ (۲) کیا ایک نفل نماز کئی نیتوں کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں ؟ مثلاً دو رکعت نفل وضو، حاجت، توبہ، اشراق کیا اس بات کی گنجائش ہے؟
3050 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص شادی شدہ ہے اوراس کی بیوی کہتی ہے کہ طبی وجوہات کی بناء پر وہ جماع نہیں کرواسکتی ہے اس کے بعد اس کا شوہر اپنے ہی ہاتھ سے سیکس کی تکمیل کرتا ہے تو کیا اسلام میں شادی کے بعد ایسا کرنا جائز ہے؟
3519 مناظر
Q.
میرے والدین نے زبردستی میری منگنی میری مرضی کے خلاف کردی ہے او رمیں اس لڑکی کو پسند نہیں کرتا ہوں۔ لڑکی کسی بھی طرح سے میرے جوڑ کی نہیں ہے جیسے تعلیم، شکل و صورت، عقل سلیم وغیرہ ۔ میں کیا کروں؟
2039 مناظر
Q.
مجھے اپنی بیوی کے بارے میں ایک مسئلہ پوچھنا ہے ۔ میری بیوی بہت نمازی اور اللہ والی بندی ہے۔ مجھے ایک غلط فون آیا تھا۔ میری بیو ی کے بارے میں بہت غلط باتیں بول رہا تھا ۔ بعد میں پتہ چلا کہ میرے ایک کزن نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی تھی۔ اسی دوران میں نے اپنی بیوی سے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے؟ میں نے اسے اللہ کی قسم کھلوائی اس کے ماضی کے بارے میں اور تونہیں تھا اس کی زندگی میں؟ بیوی نے اللہ کی قسم کھا کر کہا تھا کہ میں ہی پہلا ہوں اس کی زندگی میں۔ (۱) سوال یہ ہے کہ کیا مسلمان کی اللہ قسم پر یقین کرلوں؟ (۲) مجھے بہت وساوس آرہے ہیں میں کیا کروں میں کون سی آیت پڑھوں؟ (۳)اللہ کی قسم کی قیمت شرع میں کیا ہے؟
2324 مناظر
Q.
سب سے پہلے تو میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے میرے سوال کو خاص اہمیت دی۔ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ کیا میں اپنے دل میں یہ سوچ رکھ سکتا ہوں کہ یا اللہ اگر تمہارے بس میں سب کچھ ہے تو پھر اس لڑکی کومیری تقدیر میں لکھ دے۔ اگر بالفرض وہ میری تقدیر میں اس لیے نہیں لکھی گئی کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس کا اورمیرا ملنا (یعنی نکاح ہونا) اچھا ہے یا برا۔ اگر اچھا ہے تو اتنا امتحان کیوں؟ کیوں اس کی منگنی کسی اور سے ہوگئی؟ (اللہ مجھے معاف کرے، لیکن میرے یہ سوالات شکوہ کے ارادہ سے نہیں ہیں) اور اگر برا ہے تو اللہ اپنی حکمت سے اس کو اچھا کر دے، کیوں کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ میرے دماغ میں ایسے سوالات آتے ہیں تو میں اپنے دل ہی دل میں اللہ سے پوچھ لیتا ہوں جس سے ہلکا سا سکون تو مل جاتا ہے لیکن کوئی جواب نہیں ملتا۔ میں یہ سوچتا رہتا ہوں کہ میں اس کو کیسے حاصل کروں گا؟ ہماری سوسائٹی میں کسی لڑکی کی منگنی ٹوٹ جانا اس کے کیرکٹر کو وار کرتا ہے۔میں یہ بھی نہیں چاہتا اوراس کے بغیر بھی نہیں رہ سکتا۔ تو کیا کروں؟
2736 مناظر
Q.
میں پاکستان کی ایک پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں لکچرر ہوں۔ میں نے ایک لڑکی سے اس کے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی۔ میری ایک لڑکی ہے اور میری بیوی دوسری مرتبہ بھی حاملہ ہے۔ ان دنوں میں اپنے نکاح کی درستگی کے بارے میں بہت فکر مند ہوں اور میں سچی توبہ کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔ اور اگر میں نے کوئی غلط کیا ہے تو میں اسلامی سزا کے لیے بھی تیار ہوں۔ واقعات کا سلسلہ تاریخ وار درج ذیل ہے۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
2260 مناظر
Q.
کیا ایسی شیعہ لڑکی کے ساتھ شادی کرنا جو کہ قرآن کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے اور صحابہ کرام کو گالی نہیں دیتی ہے جائز ہے؟
2086 مناظر
Q.
کیا ہونے والے شوہر سے شادی سے پہلے فون پر بات کرسکتے ہیں؟ قرآن اورحدیث کے حوالہ کے ساتھ بتائیں۔
2437 مناظر
First
Previous
99
100
101
102
103
Next
Last