دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1398
معاملات >> وراثت ووصیت
Q.
ایک بیوہ عورت جس کے پانچ بیٹے تھے ، پانچوں شادی شدہ تھے ، ایک حادثہ میں وہ عورت اور اس کے تینوں چھوٹے بیٹے اور دوبہو مرگئے ، تینوں بیٹوں کی کوئی اولاد نہیں تھی ، اس حادثہ میں حکومت کی طرف سے کچھ امداد مل رہی ہے اس کے حقدار کون لوگ ہیں؟دونوں بڑے لڑکے، بیواہ بہو اور دونوں مرنے والی بہوں کے والدین میں اس بات کر لے کر تنازع ہورہا ہے۔ براہ کرم، حل بتائیں۔
2036 مناظر
Q.
مکرمی مفتیان کرام السلام علیکم کیا فرماتے ہیں صورت ذیل میں: میرے والد تین بھائی ہیں۔ بڑے چچا والدہ کی حیات میں انتقال کرگئے۔ میرے والد اپنی والدہ کی حیات میںذہنی توازن بگڑ جانے کی وجہ سے گھر سے نکل گئے۔اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ہمارے چھوٹے چچا نے ہماری دادی سے دادی کے نام کی جائداد کسی کو بتائے بغیر حتی کہ خود دادی کے علم میں لائے بغیر کسی بہانہ سے اپنی بیوی کے نام فروختگی کے نام پر رجسٹری کرادی ہے۔دادی سے جب دادی سے انگوٹھا کا نشان لیا گیا تو یہ نہیں بتایاکہ کس بات کا نشان لیا جا رہاہے۔اس معاملہ میں خود کو گواہ کے طور پر پیش کیا ہے۔ کیا یہ رجسٹری درست اور جائز مانیجائے گی۔جب ان سے حق مانگا جاتا ہے تو کہتے ہیں تمہارے والد غائب ہیں اس لئے تم محروم ہو۔جب کہ والد 1971میں گئے ہیں اور رجسٹری میں ہی کرایا1968 قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرماکر ممنون فرمائیں۔
978 مناظر
Q.
اگر والدین اپنی حیات میں اپنے بیٹے اور بیٹیوں کے لیے برابر حصہ لکھ دیں تو ان کے انتقال کے بعد برابر ی سے یا 2/1 کے حساب سے جائداد کی تقسیم کیسے کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، شریعت کے مطابق جواب دیں۔
1755 مناظر
Q.
میں میراث کے مسائل کے بارے میں کوئی آسان کتا ب کا نام جاننا چاہتاہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
3701 مناظر
Q.
اگر کوئی ذہنی توازن بگڑجانے کے سبب گھر سے نکل جائے تو کتنے سال انتظار کرنے کے بعد اس پر موت کا اطلاق ہوگا۔ نیز کیا گھر سے نکل جانے کی صورت میں مفرور اپنے والدین کی جائداد سے محروم قرار پائے گا۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔
1210 مناظر
Q.
ایک شخص کا انتقال ہوا ، مرحوم کے پسماندگان میں ایک لڑکا ، عمر تقریبا ایک سال، ایک لڑکی جو مرحوم کی وفات سے چھ مہینے بعد پیداہوئی، دو بہنیں ، ایک بھائی اور ایک والدہ صاحبہ ہیں، مرحوم نے مکان وجائداد، خطیر رقم اور زیوارت چھوڑے ہیں۔ براہ کرم، ان وارثوں کے درمیان مرحوم کے ترکے کی تقسیم کس طرح کی جائے گی؟
1490 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ میرے بڑے بھائی کی چار لڑکیاں اور تین لڑکے ہیں جن میں سے تین لڑکیوں اور دو لڑکوں کی شادی ہوچکی ہے جو ہم دونوں بھائیوں کے ایک ساتھ کئے ہوئے بزنس کے پیسے سے ہوئی ہے، انہیں پیسوں سے میری ایک لڑکی اور اور ایک لڑکے کی شادی ہوئی ہے، مگر ابھی میری ایک لڑکی اور تین لڑکوں کی شادی ہونا باقی ہے، اور میرے بڑے بھائی ہم سے الگ ہوگئے ہیں ، اب میں کیا کروں؟ کیا میں اپنی لڑکی اور لڑکوں کی شادی کے لیے پیسے مانگوں؟ براہ کرم، آ پ ہمیں صحیح صلاح دیں۔
1969 مناظر
Q.
زید نے اپنی بیوی ہندہ کو طلاق دی، ہندہ کے ایک بیٹے اور دو شادی شدہ بیٹیاں ہیں، اس نے بکر سے شادی کرلی، جس کی بیوی کا انتقال پہلے ہی ہوچکا تھا ، بکر اپنے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کے ساتھ اپنے گھر میں رتا تھا ، دوسری شادی کے بعدپہلی بیوی کے بچوں کے ذریعہ کے پیدا کئے گئے جھگڑے کی وجہ سے وہ اپنی بیوی ہندہ کے ساتھ اس کے گھر میں رہنے لگا۔ 12/ اگست ک2009 ہندہ کا انتقال ہوگیا ،اس کے انتقال کے 9/ مہینے کے بعدسے بکرپھر اپنی پہلی بیوی کے بچوں کے ساتھ اپنے گھر میں رہا ہے۔ کسی وجہ سے ہندہ کا بیٹا دوسرے شہر میں منتقل ہونے کے لیے اپنا گھر بیچ رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس گھر کے پیسے گھر کے تمام افراد (سوتیلے باپ، ایک بیٹے، اور دو شادی شدہ بیٹیوں ) کے درمیان میں تقسیم ہوں گے؟ یا اس کا بیٹا پیسے تقسیم کئے بغیر گھر خرید سکتاہے؟(میرا مطلب یہ ہے کہ کیا سوتیلے باپ دوسری بیوی (ہندہ ) کی جائداد کے قانونی وارث ہوں گے یا نہیں؟ جو اس کے بیٹے ساتھ نہیں رہتاہے) ۔ اگروہ قانونی وارث ہے تو براہ کرم، بتائیں کہ شوہر، ایک بیٹا، دو شادی شدہ بیٹیوں کے درمیان جائداد کو کس طرح تقسیم کریں گے؟ ہندہ کی سرکاری ملازمت تھی اور اپنی زندگی میں اس نے اپنے پرائیویٹ فنڈ صرف اپنے بیٹے کے نام کردی تھی اور انشورنس کے پیسے اپنے دوسرے شوہر(بکر) اور اپنیبیٹے کے نام کردی تھی۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ پیسے شریعت کے مطابق تقسیم کئے جائیں گے یا ہندہ نے اپنی زندگی میں جو تقسیم کی تھی ، وہ کافی ہے ؟ گریٹیوٹی اینڈ ایرئیرز ( خدمات پر انعام، اور پیسے جو اداہونے ہیں) بھی اپنے بیٹے اوراپنے شوہر کے نام کردی تھی، چونکہ دونوں بیٹیوں کی شادی ہوچکی تھی اوروہ میکے نہیں آتی تھیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ پیسے بھی جو حکومت کی طرف سے شوہر اور بیٹے کو دئیے جائیں گے، شریعت کے مطابق ہوں گے یا نہیں؟ اگر یہ پیسے گھر کے تمام افراد کے درمیان تقسیم ہوں گے تو بکر ، ہندہ کے ایک بیٹے اور دو شادی شدہ بیٹیوں کے درمیان کس طرح تقسیم کئے جائیں گے؟
1660 مناظر
Q.
میری امی اپنے بھائی کی زمین میں حصہ دار ہیں کہ نہیں؟ میری امی کے ابو کا انتقال ہوچکاہے، بھائی کہتے ہیں کہ اگر اپناحصہ فتوی کے حساب سے ہے تو میں دیدوں گا، پر پھر کوئی حق نہیں رہے گا؟ کیا یہ صحیح ہے؟کیا حصہ ملنا چاہئے؟ کیا حصہ ملنے کے بعد حق نہیں رہے گا؟
1758 مناظر
Q.
زبانی ہبہ کیا ہے؟ اسلام میں زبانی ہبہ کے کیا شرائط ہیں؟ اس میں کتنے گواہوں کی ضرورت پڑتی ہے؟ کس گواہ بنایا جاسکتاہے؟کیا صرف عورت گواہ ہوسکتی ہے؟اسلام ایسے شخص کے بارے میں کیاکہتاہے جو غلط ہبہ کرے اوراپنے تین بھائیوں اور دوبہنوں کو حصہ سے محروم کرکے اپنے والد کی جائداد کو اپنی ملکیت میں لے لے ؟اور ان کوگواہوں کے بارے میں کیا حکم ہوگا جو غلط بیانی کرے؟
7289 مناظر
Q.
ایک شخص کے والدین حیات ہیں، اس کی اپنی بیوی ہے ، دوبیٹے اور دوبیٹیاں ہیں، اس شخص کے مرنے کے بعد اس کی جائداد کس طرح تقسیم کی جائے گی؟
1802 مناظر
Q.
اگر والدکے گذرنے کے ایک ماہ یا کچھ مہینوں کے بعد کوئی لڑکا یا لڑکی پیدا ہوتو کیا اسے وراثت میں سے حصہ ملے گاجیسے کہ دوسرے بھائی یا بہن جو زندہ ہوں ، ان کے والد کے انتقال کے بعد حصہ ملتاہے؟
1592 مناظر
Q.
میراسوال وراثت سے متعلق ہے۔ زین العابدین کا نکاح زبیدہ خاتوں سے ہوا جن سے ایک اوالاد مماز عالم ہے۔زین العابدین کی حیات میں ہی ان کی پہلی بیوی زبیدہ خاتون کا انتقال ہوگیا۔اس کے بعد زین العابدین نے دوسرا نکاح حسیبہ خاتون سے کیا جن سے تین اولاد محمد امتیاز ، محمد شمشاد اور محمد شاہ نواز عالم ہیں۔ اس کے بعد زین العابدین کا انتقال ہوگیا۔ پھر اس کے تین یا چار سال بعدحسیبہ خاتون کا بھی انتقال ہوگیا۔ والد زین العابدین اور والدہ حسیبہ خاتون کے انتقال کرجانے کے بعد ان کی اوالاد محمد شاہ نواز عالم کا انتقال ہوگیا ، اس کی شادی نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی اس کی کوئی اولاد تھی۔اس کے انتقال کے وقت مرحوم زین العابدین کی جائداد کی تقسیم نہیں ہوئی تھی۔اب ان کی تینوں اولاد ممتاز عالم، امتیاز عالم ، شمشاد عالم کے درمیاں جائداد کی تقسیم کس طرح ہوگی؟مزید یہ کہ جو جائداد مرحوم شاہ نواز عالم کے نام سے ہے، ان کی جائداد میں ان کے دو حقیقی بھائیوں کی موجودگی میں ان کے علاتی (سوتیلے) بھائی ممتاز عالم کو کوئی حصہ ملے گا یا نہیں؟
1214 مناظر
Q.
ایک مطلقہ عورت خراب حالت میں تھی ،چونکہ اس کے کسی رشتہ دار نے اس کی مدد نہیں کی،اس نے ایک ہندو سے شادی کرلی اوروہ اس کے ساتھ رہ رہی ہے، لیکن وہ پابندی سے نماز پڑھتی ہے ، زکاة دیتی ہے اور کلمہ پڑھتی ہے،کیا اس کو اس کے والد کی جائداد میں سے حصہ ملے گا؟ جب کہ خاندان میں پانچ بھائی اور بہن ہیں؟
1635 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ ہم چار بھائی اور ایک بہن ہیں۔ہمارے ماں،باپ اور دادا اور دادی کا انتقال ہوگیا ہے۔ ہمارے والد کی 32 / ایکڑ اور 22 / ڈسمل زمین ہے، ہم پانچوں میں اس کی تقسیم ہونی ہے۔ (۱) میرے دوبھائی عرفان جعفری اور عمران جعفری ہیں۔ ایکڑ ، 22 / ڈسمل زمین میں سے والد نے تقریبا 4.5-4.5 / ایکڑ زمین ان کے نام کردی تھی ، میں اس وقت بار ہ سال کا تھا، میری بہن کی شادی ریزن میں ہوگئی تھی، اور سب سے بڑے بھائی بیرون ملک میں رہ رہے تھے، کسی کو بھی اس کا علم نہیں تھا کہ میر ے دوبھائیوں کے نام 4.5-4.5 / ایکڑ زمین ہوگئی ہے۔ اب ہم چار بھائی اور ایک بہن اپنا بٹوار کرنا چاہتے ہیں تو کس طرح کریں؟بٹوارا 32 / ایکڑ اور 22 / ڈسمل زمین سے چاہتے ہیں، برا ہ کرم، اس سلسلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
2753 مناظر
Q.
میرے والد کا انتقال ہوئے دوسال ہوگئے ، میراث میں گیارہ ایکڑ زمین چھوڑ گئے ہیں،ہماری آٹھ بہنیں ہیں اور میں ایک بھائی ہوں، میری والدہ زندہ ہیں، براہ کرم، بتائیں کہ شریعت کے مطابق اس زمین کی تقسیم کس طرح ہوگی؟
1828 مناظر
Q.
ہم دوبہن اور دو بھائی سے ہیں۔میرے والد نے اپنی زندگی میں اپنی جائداد صرف ایک بیٹی اور دونوں بیٹوں کو دی تھی اور میں نظر انداز کردی گئی۔میرے والدین کا انتقال ہوگیا ہے۔ کیا بہن اور بھائیوں کو مرحوم والد کے ذریعہ دی گئی جائداد میں میں اپنے حصہ کا مطالبہ کرسکتی ہوں؟ کیا میری بہن اور بھائی مجھے جائداد سے محروم کرنے پر ذمہ دار ہوں گے؟
2671 مناظر
Q.
میرے ایک چچا تقسیم کے وقت پاکستان چلے گئے تھے، دوسرے دوچچاؤں نے ان کی زمین کو برابر ی سے آپس میں تقسیم کر لی ہے یہ کہہ کر کہ اگر اس کے بچے مانگیں گے تو ہم انہیں دیدیں گے، کیا یہ درست ہے؟
1267 مناظر
Q.
میرا مسئلہ یہ ہے کہ ہم دو اور چار بہنیں ہیں، سب ہمارے والد کی دوسری بیوی کی اولاد ہیں، میرے والد کی پہلی بیوی کا بچہ کی ولادت کے وقت انتقال ہوگیا تھا، ان سے لڑکا ہوا تھا ، اسے میرے والد نے اپنے بھائی کو دیدیا تھا، جو اب تک ان (چچا) کی کفالت میں ہی تھا، اب وہ چچا اور چچی بھی وفات پاچکے ہیں اور میرے والد کا بھی انتقال ہوگیاہے،اب ہم یعنی ہماری ماں، دو بھائی اور چار بہنیں اور ایک سوتیلا بھائی ہیں۔ والد کی وراثت میں ہم سب کس طرح حصہ پائیں گے؟ یہاں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی کی اوالاد یعنی ایک لڑکا کووالد کی وراثت میں آدھا حصہ ملنا چاہئے ، ان کا کہناہے کہ ہندوستانی حکومت کا قانون کے حساب سے ایک بیوی اور اس کی اولاد کو آدھا حصہ ، دوسری بیوی اور اس کی اوالاد کو آدھا حصہ آتا ہے، اس لیے میرا سوتیلا بھائی والد کی وراثت میں سے آدھا حصہ مانگ رہا ہے، براہ کرم، بتائیں کہ شریعت کے مطابق ہر ایک کو کتنا حصہ ملنا چاہئے؟
1648 مناظر
Q.
(۱) محمد رفیق خان کی متروکہ جائداد تقریبا پچاس بیگھے زمین ہے، ان کی صرف ایک بیٹی تھی جس کا انتقال بھی رفیق کی زندگی میں ہی ہوگیاتھا۔ (۲) بیٹی کی چار اوالاد ہیں( تین لڑکیا ں اور ایک لڑکا) مسئلہ مذکور میں کیا محمد رفیق خان کی جائداد میں نواسے اور نواسیوں کا حصہ بنتاہے یا نہیں؟ واضح رہے کہ رفیق خان کے عصبی وارثوں میں ان کے سگے تین بھائی زندہ تھے ، لیکن جس بھائی کے گھر میں ان کا انتقال ہوا، ان کے دونوں بھتیجوں نے زمین اپنے نام کرلی ہے۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔
1304 مناظر
First
Previous
56
57
58
59
60
Next
Last