دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 777
عبادات >> حج وعمرہ
Q.
زوال کا وقت کس طرح شمار کرنا ہے؟ اور کن اوقات میں نماز نہیں ادا کرنا ہے؟اور کیا زوال کے وقت قرآن کی تلاوت اور ذکر وغیرہ کرسکتے ہیں؟ (۲)اگر جمعہ کے خطبہ کے دوران مسجد پہنچیں تو کیا کوئی سنت یا نفل نماز پڑھ سکتے ہیں جب کہ امام صاحب خطبہ دے رہے ہیں؟
3771 مناظر
Q.
کیا بسی کے پیسے سے حج کرسکتے ہیں؟ مثلا دس آدمی ایک ایک ہزار روپیہ دس مہینے تک دیتے ہیں، یعنی ہر آدمی کو دس ہزار دینا پڑے گا۔ ہر مہینے کسی نہ کسی کو یہ دس ہزار روپئے مل جاتے ہیں۔ کیا دس ہزارروپیہ پہلے لے لینے پر اس پیسے سے حج کرسکتے ہیں؟
1817 مناظر
Q.
اگر کوئی مدینہ شریف میں دوسری یا تیسری دفعہ نماز پڑھنے جائے تو اپنے جوتے باہر رکھ دے اور واپس آئے تو وہاں جوتے نہ ہوں پھر وہ ننگے پیر ہی چلنا شروع کردے کہ باہر سے جوتے لے لیں گی، لیکن جیسے ہی سنگ مرمر کا فرش ختم ہو تو اس کے پیر جلنے لگیں تو کوئی اس کو مشورہ دے کہ آپ بھی کسی کی چپل اٹھا کے لے آئیں۔ وہ ایسا ہی کرے تو کیا وہ گناہ گا ر ہوگا، جب کہ یہ چیز دو یا تین دفعہ ہو اور وہ باقی دونوں دفعہ کسی اور کے جوتے جو اس نے لیے تھے مسجد کے باہر رکھ دے۔ اور وہاں جوتے کسی سے مانگے بھی نہیں جاسکتے تھے کہ جس سے بھی مانگتے وہ یہی سمجھتا کہ یہ آدمی کبھی بھی جوتے واپس کرنے کو نہیں آئے گا؟
1388 مناظر
Q.
میرے ابو بینک میں کام کرتے ہیں انھوں نے بینک سے لون لیا ہے ،اب ہم عمرہ پر جانا چاہتے ہیں۔ کیا ہم ان روپیوں سے عمرہ کرسکتے ہیں؟
1546 مناظر
Q.
میں عمرہ کرنے گیا اورمیں نے اپنا سر نہیں منڈوایا بلکہ اس کے بجائے پورے سرکا بال چھوٹا کروالیا۔ میں حنفی مسلک پر عمل کرتا ہوں مجھے بتائیں کہ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
1840 مناظر
Q.
مسجد حرم میں لوگ جگہ جگہ نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں اور طواف بڑا ہونے کی وجہ سے یا کبھی اس وجہ سے بھی کہ ہم عورت ہونے کے ناطے مردوں سے فاصلہ رکھ رہے ہوتے تھے تو کسی کی نماز کے سامنے بھی آجاتے تھے کیا ہم گناہ گار ہوئے؟
1619 مناظر
Q.
اگر کوئی عورت اپنے والد کے ساتھ عمرہ کا سفر کرے اور والد بہت زیادہ بیمار ہوں جس کی وجہ سے وہ عمرہ نہ کرپا رہے ہوں تو کیا وہ عورت اپنے گھر کی دوسری عورتوں کے ساتھ محرم کے بغیر عمرہ کرسکتی ہے؟ جب کہ والد اخیر میں عمرہ کرلیں؟
1688 مناظر
Q.
مکہ منور ہ میں اگر کوئی شخص نماز ادا کرتا ہے تو اس کو ایک لاکھ نمازوں کا ثواب ملتا ہے۔ برائے کرم درج ذیل سوالوں پر روشنی ڈالیں: (۱)کیا یہی ثواب قرآن کی تلاوت کے لیے بھی ہے؟ (۲)حرم کی حد بتائیں کہ کہاں تک حرم کہا جاتاہے؟
2422 مناظر
Q.
میں ملیشیا میں رہتاہوں۔ (۱)کیا میں غیر مسلموں کو آب زمزم دے سکتاہوں؟(۲)کیا ہم ان لوگوں سے آب زمزم خرید سکتے ہیں یا آرڈر دے سکتے ہیں جو کہ آب زمزم کا کاروبار کرتے ہیں؟میں کسی ایسے شخص سے جو کہ اصلی آب زمزم فروخت کرتا ہو اس سے اپنے گھر والوں کے لیے آب زمزم خریدنا چاہتاہوں۔ بیماریوں کو دفع کرنے میں میں نے اس کا معجزہ دیکھا ہے اور اس کامجھے تجربہ بھی ہے ۔ برائے کرم مجھ کودنیا کے کسی بھی ملک کے جیسے انڈیا، پاکستان، سعودی عربیہ یا اس کے علاوہ اور کوئی ممالک کے کسی شخص کا پتہ اور حوالہ دے دیں جو مجھ کو یہاں ملیشیا میں آب زمزم فروخت کردے یا ایکسپورٹ کردے ۔
2268 مناظر
Q.
حضرت ان شاء اللہ اس سال میں حج کرنے کا ارادہ کررہا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں نے نوسال پہلے رمضان کے مہینہ میں عمرہ کیا تھا ، کیا میں اس سال حج افراد کرسکتا ہوں بغیر عمرہ کئے ہوئے یا مجھ کو ایک نیا عمرہ اس سال حج کے ساتھ کرنا ہوگا؟اس صورت میں کیا حکم ہے اگر میں نے نو سال پہلے حج کے ماہ میں عمرہ کیا ہو تو کیا اس کا اب بھی اعتبار ہوگا یا مجھ کو اس سال کے حج کے ساتھ ایک نیا عمرہ کرنا ہوگا؟(۲)حج کے دوران کیا میں دسویں ذی الحجہ کو طواف زیارت کرنے سے پہلے رمی اور قربانی کے بعد بال کاٹ سکتا ہوں؟ اگر ہاں، تو کیا مجھ کو طواف زیارت کرنے کے وقت تک احرام کی حالت میں رہنا ہوگا یا میں بال کاٹنے کے بعد احرام کھول سکتا ہوں جیسا کہ میں نے اوپر لکھاہے؟ (۳)کیا میں او رمیری ماں اس پیسہ سے حج کرسکتے ہیں جس کو میری بہن نے دیا ہے جو کہ ایک بینک میں کام کرتی ہے؟یہ پیسہ اس کے بینک میں کام کرنے کی ماہانہ تنخواہ سے ہے ۔(۴)حنفی مسلک کے مطابق ...
2968 مناظر
Q.
کیا میں محرم بن کر اپنے ساتھ اپنی نانی ساس کی سوکن (جو تقریباً 65سال کی ہیں) سفر حج میں ساتھ لے جاسکتاہوں؟
1210 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے دین او رمفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں محترمہ تحسین فاطمہ بنت غفور مرحوم جو ابھی سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئی ہیں ان کی عمر تقریباً ساٹھ سال سے زیادہ ہے مگر جسمانی اعتبار سے ابھی اچھی خاصی تندرست ہیں، ان کا شرعی محرم سوائے ان کے ایک بھانجہ کے دوسرا کوئی نہیں ہے، جو بالغ بھی ہیں۔واضح رہے کہ تقریباً چھ سال قبل اپنی والدہ کے ساتھ ایک حج بھی کرچکی ہیں۔ امسال انھوں نے حج کا فارم میرے ساتھ بھر دیا ہے جس کی منظور بھی آچکی ہے۔ رشتہ کے لحاظ سے میری اہلیہ کی دور کی خالہ ہوتی ہیں۔ مسئلہ دریافت طلب یہ ہے کہ میرے ساتھ ان کا حج کو جانا درست ہے، جب کہ میرے ساتھ میری اہلیہ اور میرے دور کے بھتیجے اوران کی اہلیہ بھی ہیں؟ یہ حضرات بھی تحسین فاطمہ کے دور کے رشتہ دار ہیں۔ میں ہی اس گروپ کا کاغذی اعتبار سے سرپرست ہوں۔ نیز ان کے میرے ساتھ حج کو جانے سے میرے حج پر تو کوئی فرق نہیں آئے گا؟ شرعی حل سے آگاہ فرمائیں کرم ہوگا۔
1613 مناظر
Q.
حوالہ: حج و عمرہ عنوان کے تحت ، سوال و جواب نمبر: 9267 تاریخ 27.12.2008، مسئلہ قصر و اتمام۔ عرض ہے کہ اس سلسلہ میں کتاب ?انوارمناسک (مولفہ: حضرت مفتی شبیر احمد قاسمی) کے صفحات 454تا 462ملاحظہ فرمائیں جس میں مفتیان و علمائے کرام دیوبند، ہند و پاک، اور مدرسہ صولتیہ ، مکہ معظمہ کے جدید فتاوی شامل ہیں جن کی رو سے منی، عرفات و مزدلفہ میں اتمام کرنا ہوگا۔ ?انوار مناسک? کی تقریظ لکھنے والوں میں درج ذیل حضرات شامل ہیں:(۱)حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری، استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند (۲)حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب، استاد حدیث دارالعلوم دیوبند۔
1730 مناظر
Q.
بس سے عمرہ کرنے کے لیے جاتے وقت اکثر ڈرائیور عرب ہوتے ہیں جو کہ شافعی مسلک پر عمل کرتے ہیں جو کہ جمع بین الصلاتین کرتے ہیں اور اسی کے مطابق نماز ادا کرنے کے لیے بس روکتے ہیں۔ اور ان کو پانچوں وقت کی نماز کو وقت پر ادا کرنے کے لیے بس رکوانے کے لیے وضاحت کرنا اور ان کو باور کرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ وہ لوگ بہت زیادہ سخت طبیعت کے ہوتے ہیں۔ اس صورت حال میں ہم احناف کو خاص وقت پر نما زادا کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ کیا اس طویل سفر میں ان کی اتباع کرنے کے علاوہ کوئی او رراستہ نہیں ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
1731 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص لاہور سے فلائٹ لے تو اسے کہا جائے کہ حج یا عمرہ کے لیے احرام باندھنا ہو گا۔ جب کہ دبئی سے جانے والے کو کہاں سے احرام باندھنا ہوگا؟ اگر کوئی اس جگہ کو پار کرجائے تو کیا اب حج یا عمرہ نہیں ہوگا؟
2007 مناظر
Q.
حضرت صاحب میرا سوال یہ ہے کہ مجھ پر پچھلے تین سال سے حج فرض ہو گیا ہے اور میں جانا چاہتاہوں لیکن میری اماں جو انڈیا میں ہیں اور بہت ضعیف ہو گئی ہیں 76سال ان کی عمر ہے اور ہر سال مجھے صرف ایک ماہ کی ہی چھٹی ہوتی ہے اور اس میں مجھے انڈیا جانا پڑتا ہے کیوں کہ وہ مجھے بہت یاد کرتی ہیں اور روتی رہتی ہیں۔ میری مجبوری ہے کہ مجھے نوکری کی وجہ سے یہاں رہنا پڑتا ہے،کیوں میری تین بہنیں ہیں جو دماغی طور پر صحیح نہیں ہیں او ربیمار رہتی ہیں۔ میری بیوی بچے سب مل کر آٹھ بندے ہیں جن میں صرف میں ہی اکیلا مرد ہوں تو ذمہ داری کی وجہ سے لندن میں رہ رہا ہوں ۔اس سال میرا اپنی اماں کو ساتھ لے کر حج میں جانے کا ارادہ تھا لیکن ان کی طبیعت بالکل ایسی نہیں کہ حج میں جا سکیں اور میں اکیلا جانا چاہتا ہوں پر میری اماں مجھے وہاں بلا رہی ہیں او رمجھے دو دفعہ چھٹی نہیں مل سکتی ۔ میری سمجھ میں نہیں آرہا میں کیا کروں کیوں کہ حج مجھ پر فرض ہو چکا ہے او رہر سال ماں کے لیے انڈیا جانا پڑتا ہے۔ تو اب میں کیا کروں اس سال ان کے پاس نہ جا کر حج میں چلا جاؤں؟ ایک طرف فکر بھی رہتی ہے کہ وہ بہت ضعیف ہیں خدا ان کی عمر دراز کرے بس آپ مجھے مشورہ دیں کہ کیا کرنا چاہیے؟ والسلام
1535 مناظر
Q.
میری ایک الجھن دور فرمادیجئے۔ الحمد للہ میں ایک باپردہ مسلمان عورت ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم یہاں بحرین سے روڈ کے ذریعہ عمرہ کے لیے جاتے ہیں پورا راستہ چہرہ نقاب میں رہتاہے کیوں کہ بہت سے مرد (نامحرم مسافر) ساتھ ہوتے ہیں۔ میں نے احرام باندھ کر چہرے پر کپڑا ڈال لیا تھا جو چہرے کو چھوتا رہا کیوں کہ چہرہ ننگا کرنے کا حوصلہ نہیں ہورہا تھا۔ اور یہ بھی پڑھا تھا کہ ?نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم امی عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے غیر مردوں کے آنے پر فرماتے تھے کہ عائشہ نقاب گرالو?۔اب تو سارا حرم نامحرم مردوں سے بھرا ہوتا ہے مہربانی فرماکر مدد کیجئے کہ پردے کی کیسی صورت ہو؟یہ بہت مشکل لگتا ہے کہ سارے راستے یا پوری زندگی پردہ کرکے ایک دم پردہ اتار دوں، اللہ کا حکم منھ ننگا رکھنے کا بھی ہے۔ پردہ کس طریقے سے کرنا چاہیے؟ نیز کیا مجھ پر دم واجب ہوگیا؟یہاں ایک مقامی حنفی عالم صاحب نے بتایا کہ صدقہ کردیں۔ بہت سی مسلمان خواتین چہرے کا پردہ اسی جواز کی بنا پر نہیں کرتیں کہ جب اللہ کے گھر نماز میں چہرہ کھلا رکھنے کا حکم ہے تو چہرے کا پردہ نہیں اگر چہرے کا پردہ ہوتا تو سعودی حکومت کبھی چہرہ کھلا نہ رکھنے دیتی۔ اس بارے میں تفصیلی حوالہ دے کر بتائیں (لیکن حوالہ اردو میں دیجئے گا)۔ اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ میری پردے کی مشکل حل کردیں میرا اپنے میاں کے ساتھ حج کا ان شاء اللہ ارادہ ہے۔ دعا بھی کیجئے او ررہنمائی بھی فرمادیں کہ پردے کا کیا کروں؟
5323 مناظر
Q.
سفر حج کے دوران رہائش حرم سے دور ہونے کی وجہ سے کچھ نمازیں میں نے وہیں کی مقامی مسجد میں پڑھیں۔ اس مسجد میں دو امام تھے ان میں سے ایک کی داڑھی شرعی داڑھی نہیں تھی۔کیا ان نمازوں کو جو میں نے ان کے پیچھے پڑھی ہیں لوٹانا ہوگا؟ نیز یہ کہ مجھے یا د نہیں کہ کس دن اور کس وقت کی نماز میں نے اس امام کی اقتداء میں پڑھی ہیں۔ ایسے میں نیت کیا ہوگی؟
1314 مناظر
Q.
میں نے سفر حج میں حج کی قربانی کا جانور خریدا او روہیں موجود کسائی سے اس کا نحر کروایا بغیر کسی اجرت کے اس شرط پر کہ جانور کی کھال اور گوشت سب اس کا ہے یہ سب تکان کی وجہ سے جلد سے جلد کام کرنے کے ارادہ سے کیا۔ اس کسائی نے ہم کو بولا کہ وہ یہ گوشت تقسیم کرے گا اس کی زبان کا اعتبار نہ تھا پھر بھی اسی سے جانور کانحر کروایا۔ تو کیا ایسا کرنا صحیح تھا کہ اس کی اجرت وہی کھال اور گوشت ہوئی اب چاہے وہ گوشت کو تقسیم کرے یا اسے فروخت کرے؟
1268 مناظر
Q.
میری والدہ 68سال کی ہیں اور وہ بیوہ ہیں۔اس سال ان کی حج پر جانے کی بہت شدید خواہش تھی۔میں نے ان کا فارم اپنے ایک شناسا کے ساتھ بھر دیا ہے جن کو میں اور میری ماں میرے بچپن سے جانتے ہیں، اور اس وقت میری عمر چالیس سال ہے۔وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں، اوران کے ساتھ ان کی بیوی، لڑکی ، داماد، ماموں اورممانی نے بھی فارم بھرا ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اسلام میں میری ماں کو ان کو بطور محرم کے ماننا درست ہے اورکیا میری ماں اپنی عمر اور صورت حال کو دھیان میں رکھتے ہوئے ان کے ساتھ حج پر جاسکتی ہیں، کیوں کہ میں ان کے ساتھ جانے سے معذور ہوں؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
2455 مناظر
First
Previous
32
33
34
35
36
Next
Last