دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 777
عبادات >> حج وعمرہ
Q.
ہوم لون کی وجہ سے حج فرض رہے گا یا نہیں؟
1222 مناظر
Q.
کیا حج کے بعد چالیس دن تک حاجی کی دعا قبول ہوتی ہے؟ احرام کی حالت میں فیس ماسک لگانا کیسا ہے؟
8619 مناظر
Q.
ایک مسلم عورت ایک ہندو مرد کے عشق میں گرفتار ہوگئی، اس نے اس مرد کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کئے۔ وہ دونوں شادی شدہ جوڑے کی طرح رہتے تھے اور ان کے یہاں ایک لڑکے کی پیدائش ہوئی، جو کہ اب جوان ہوچکا ہے اور ایک ہندو کی طرح رہتا ہے اور ایک غیر مسلم کی طرح زندگی بسر کررہا ہے۔ وہ عورت کبھی کبھی نماز پڑھا کرتی تھی اور اس کی خواہش حج ادا کرنے کی تھی لیکن وہ حج نہیں ادا کرسکی اور اس کا انتقال ہوگیا۔اس نے اپنے بھائی کے پاس کچھ رقم جمع کررکھی تھی۔ اب اس کا بھائی جمع شدہ رقم استعمال کرنا چاہتا ہے اور کسی کو اپنی بہن کے نام سے حج بدل کرنے کے لیے بھیجنا چاہتا ہے۔ کیا کوئی شخص اس عورت کی طرف سے حج بدل کرسکتا ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
2217 مناظر
Q.
کیا اگر کسی کے پاس اتنے پیسے آجائیں کہ وہ حج کرسکے لیکن اس کے اوپر بہت سارا قرض ہو او راس کے بڑے بھائی کے خاندان کا خرچ بھی اس کے ذمہ ہوتو کیا ایسی حالت میں اس کے لیے حج کرنا جائز ہوگا؟
1463 مناظر
Q.
کیا عمرہ کے ویزا پر حج کرنا جائز ہے جب کہ سعودی میں عمرہ کرنے والے غیر قانونی شمار کئے جاتے ہیں مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی؟
2651 مناظر
Q.
دوران طواف (عمرہ کا یا نفل کا) حطیم کے باہر جانے کے راستے سے اندر جاکر نماز و دعا ادا کرکے اسی راستے سے باہر آکر طواف پورا کیا تو کیا یہ حطیم سے گزرنا ہوا؟ اگر ہاں، تو اب کیا کیا جائے؟ (عمرہ میں دوران طواف میں حطیم میں گیا کہ نہیں یہ اب یاد نہیں)۔ (۲)کیا صفا ، مروہ کی توسیع کی وجہ سے سعی کی اصل جگہ کے بجائے دیگر جگہ سے دوڑ کی گنجائش بڑھ گئی ہے؟ کیا اس کے لیے چودہ دوڑ لگانا بہتر ہے؟ (۳)اتنے سارے لوگوں کو ذم ذم کے چشمہ کا خالص پانی ہی پلاتے ہیں یا دیگر پانی اس میں ملاکر حرم کے تمام نکاس پر مہیا کراتے ہیں؟ (۴)حرمین شریفین میں درود تاج کا ورد کرنا کیسا ہے؟
3114 مناظر
Q.
میرا ایک دوست سعودی میں دو مہینہ کی ایرلائن کی نوکری پر گیا ہے وہ وہاں پر حج کرنا چاہتا ہے کمپنی کی طرف سے بھی اجازت ہے۔ سعودی کی حکومت ایک پرمٹ جاری کرتی ہے چار سو ریال کی جس کے بعد حج کی اجازت ہوتی ہے یا پھر دو یا چار ہزار ریال کا ہوتا ہے جس میں ہوٹل بھی ہوتا ہے۔ اب اگر اس دوست کو چار سو ریال کا پرمٹ نہیں مل پاتا اور وہ دو ہزار یا چار ہزار والا برداشت نہیں کرسکتا تو وہاں اگر کسی مقامی بندے کو دو سو ریال دے دو تووہ اندر پہنچا دیتا ہے کیا اس طرح کیا گیا حج ہو جائے گا یا اسے کیا کرنا چاہیے؟
1273 مناظر
Q.
ایک بالغ لڑکی نے شادی سے پہلے اپنے والد کے ساتھ حج کیا۔ شادی کے بعدب لڑکی کو جہیز میں ایک پلاٹ ملا جس کی قیمت چار لاکھ ہے، کیا اس لڑکی کو اب دوبارہ حج کرنا پڑے گا؟
1699 مناظر
Q.
ہم پاکستان سے 18ذوالقعدہ کو مکہ پہنچے اور عمرہ ادا کیا۔ اب یہاں سات رات قیام کرکے ہم مدینہ جارہے ہیں۔ مدینہ سے ہم 5ذوالحجہ کو ان شاء اللہ مکہ واپس ہوں گے۔ میرا سوال ہے کہ کیا ہم حج قران (عمرہ اور حج ایک احرام میں) ادا کرسکتے ہیں؟ میں یہاں پر یہ وضاحت کردیتا ہوں کہ پاکستان سے آتے وقت ہم کو پہلے سے ہی اطلاع دی گئی تھی کہ ہم مدینہ جائیں گے اور ہم مدینہ سے حج کی نیت کریں گے اس لیے پاکستان سے ہم نے صرف عمرہ کی نیت کی۔ ہم اپنے ذہن میں شروع سے ہی حج قران کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ہم یہ بھی جانتے تھے کہ زیادہ تر لوگ جو کہ پاکستان سے آتے ہیں صرف حج تمتع کرتے ہیں۔ ہم نے ایک مفتی صاحب (دیوبندی) سے معلوم کیا وہ کہتے ہیں کہ ہاں ہم حج قران کرسکتے ہیں کیوں کہ ہم آفاقی ہیں کیوں کہ ہم حرم مکہ کے باہر کے ہیں ،پہلے عمرہ کرنے کے بعد اور جب ہم مکہ دوبارہ 5ذوالحجہ کو جائیں گے تو ہم حج قران کی نیتکرسکتے ہیں۔لیکن ایک دوسرے عالم کہتے ہیں ...
1313 مناظر
Q.
کیا احرام کی حالت میں وضو کرنے کے بعداپنا چہرہ پوچھنے کے لیے ہم تولیہ کا استعمال کر سکتے ہیں؟ (۲)اگر کوئی شخص (احرام کی حالت میں) وضو کے بعد چہرہ پوچھنے کے لیے یا غسل کے بعد چہرہ اور سر پوچھنے کے لیے تولیہ کا استعمال کرتا ہے تو کیا اس پر کوئی تاوان ہوگا؟ (۳)اوپر مذکور سوالات کا اگر کوئی تاوان ہے تو وہ کیا ہے؟
5202 مناظر
Q.
مفتی صاحب میں نے بہت پہلے عمرہ کیا اور میں نے عمرہ کی حالت میں اپنے ناخون کاٹ لیے۔کیوں کہ میں نہیں جانتا تھا کہ یہ احرام میں ممنوع ہے۔ اس کے بعد میں نے پانچ مزید عمرے ادا کئے بغیر کسی غلطی کے۔ اب مجھ کو کیا کرنا چاہیے کیوں کہ میں اس سال حج کرنے کے لیے جارہا ہوں؟ کیا مجھ کو فدیہ ادا کرنا ہوگا یا بکرے کی قربانی کرنی ہوگی؟ برائے کرم میری مدد کریں کہ میں کیسے توبہ کرسکتاہوں ؟
4979 مناظر
Q.
کیا کسی سے ملاقات کی غرض سے مکہ میں بغیر احرام کے داخل ہونا جائز ہے۔ اکر نہیں اور کسی نے ایسا کیا تو اس پر کیا جرمانہ ہے؟ برائے کرم جواب سے نوازیں۔
6384 مناظر
Q.
کیا حج کے دوران عورت کو پردہ کرنا ضروری ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حج کے دوران چہرہ کا پردہ نہیں ہے کیوں کہ چہرہ کھلا ہونا ضروری ہے۔ اگر پردہ ضروری ہے تو پردہ کس طرح کریں؟ کیا حج کے دوران معاف ہے؟
3787 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ میدان عرفات حدود حرم کے اندر ہے یا باہر؟
3300 مناظر
Q.
میں نے 2004میں اپنی بیوی کے ساتھ حج تمتع ادا کیا۔ عمرہ کرنے کے بعد ہم مدینہ کے لیے روانہ ہوئے۔ مدینہ میں قیام کے دوران ہم نے جماع کیا۔ مکہ واپس ہونے کے بعد ہم نے دوبارہ عمرہ کیا۔ اس کے بعد آٹھ سے بارہ ذی الحجہ کو ہم نے حج ادا کیا اور حج کے تمام مناسک ادا کئے۔ برائے کرم ہمیں بتائیں کہ ہمارا حج درست ہے یا نہیں؟
1375 مناظر
Q.
میری شادی کو پندرہ سال ہوگئے ہیں لیکن میری بیوی ناتجربہ کار او رضدی ہے اور ہم مہینوں تک جماع نہیں کرتے ہیں۔ میں بہت حساس ہوں۔ حتی کہ اگر میں دوسری عورتوں سے بات کرتاہوں یا ان کے بارے میں سوچتاہوں تو مذی نکل آتی ہے۔ نیز مجھ کو پیشاب کے قطرے بھی آتے ہیں۔ میں بہت زیادہ افسردہ ہوں کیوں کہ اس سے میری نماز متاثر ہوتی ہے۔ دس سال سے میں ٹیشو پیپر استعمال کررہا ہوں اب میں اس سے بیزار ہوچکا ہوں برائے کرم میری مدد کریں۔ میں بہت زیادہ وہمی بھی ہوں اس لیے میں بہت زیادہ برہم ہوجاتا ہوں اور ہر وقت میں منفی سوچتا ہوں۔مجھ کو احساس ہوتا ہے کہ ہر وقت قطرے باہر آرہے ہوتے ہیں لیکن ہمیشہ باہر نہیں آتے ہیں۔ میں نماز سے پہلے چیک کرتا رہتاہوں لیکن یہ بہت زیادہ مایوس کرتاہے۔ اب میں حج کے لیے جارہا ہوں اگر مجھ کو شبہ ہوگا یا احرام کی حالت میں قطرے آتے ہیں تو میں کیا کروں گا؟ میں احرام میں چڈی بھی نہیں پہن سکتاہوں اور ٹیشوپیپربھی نہیں رکھ سکتاہوں مجھ کو کیا کرنا چاہیے؟ برائے کرم میری مدد کریں۔
1642 مناظر
Q.
حج کا جو چالیس دن کا سفر ہے ان دنوں میں بیوی کے ساتھ ہمبستری جائز ہے یا نہیں، اور جائز ہے تو حمل نہ ٹھہرنے کے لیے ان دنوں میں کسی قسم کا طریقہ استعمال کرنا جیسے دوائی، گولی، گنڈوم، کاپرٹی، وغیرہ جائز ہے یا نہیں؟
1401 مناظر
Q.
میں سعودی میں نوکری کرتاہوں اور جدہ میں رہائش پزیر ہوں۔ الحمد للہ اکثر حرم شریف مکہ جاناہوتاہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ مجھے ایک دوست نے کہا کہ سعودی کے رہائشی کے لیے یہ واجب ہے کہ جب بھی حرم شریف جائیں خانہ کعبہ کا طواف کریں۔ میرااگر عمرہ کا ارادہ نہیں ہوتاتو میں کبھی طواف کرتا ہوں اورکبھی صرف نماز پڑھتاہوں۔کیا میں طواف نہ کرکے گناہ گار ہوتاہوں؟ کیا مکہ کے رہائشی بھی جب حرم شریف جائیں تو طواف کریں۔
2350 مناظر
Q.
سعودی عرب میں مقیم(انڈین/پاکستانی) ملازمین کی کثرت ہے نیز اس میں دو نوعیت کے ملازمین ہیں، ایک تو اندرون میقات ہیں جیسے جدہ میں رہنے والے دوسرے آفاقی ہیں جیسے خارج جدہ۔ اس مسئلہ کو واضح فرماویں کہ (۱)کیا جدہ والے حج کے مہینوں میں عمرہ کرسکتے ہیں اگر چہ کہ وہ اس سال حج کا ارادہ کریں یا نہ کریں یا وہ پہلے سے حج کرچکے ہوں یا پھر اس سال ارادہ ہو؟ (۲)جو ملازمین آفاقی ہوں سعودی عرب کے دوسرے شہروں میں مقیم ہوں ان کے لیے کیا حکم ہے کہ وہ بھی بلا کسی قید و شرط کے حج کے مہینوں میں عمرہ کرسکتے ہیں؟ از راہ کرم اس مسئلہ کو مدلل واضح فرمادیں کیوں کہ مقامی اردو علماء اس مسئلہ میں مختلف مسائل بتاتے ہیں۔ صاحب معلم الحجاج نے لکھا ہے کہ صرف حج کے پانچ ایام کو چھوڑ کر سال میں کسی بھی وقت عمرہ ہوسکتا ہے۔
1553 مناظر
Q.
مناسک حج میں منیٰ میں عرفات سے واپسی پر پہلے رمی کرنا، قربانی کرنا، حلق کروانا اور پھر طواف زیارت یہ ترتیب ہے۔ کیا طواف زیارت رمی کے فوراً بعد کر سکتے ہیں؟ طواف زیارت میں رمی کرنا لازمی ہے؟ (۲)کیا دوران نماز خانہ کعبہ کو دیکھنا جائز ہے؟ (۳)کیا دوران طواف خانہ کعبہ کو دیکھنا جائز ہے؟
3883 مناظر
First
Previous
30
31
32
33
34
Next
Last