دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 777
عبادات >> حج وعمرہ
Q.
میں نے سنا ہے کہ طواف کے دوران کعبہ کو دیکھنا ممنوع ہے،اس بات کو لے کر مجھ کوالجھن ہے۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا کعبہ کی طرف پورا سینہ کرکے متوجہ ہونا ممنوع ہے یا کعبہ کو دیکھنا بھی ممنوع ہے؟ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ اگر کوئی شخص طواف کرتا ہے اور طواف کے دوران کعبہ کو دیکھا تو کیا اس کا طواف جائز اور قابل قبول ہے یا نہیں؟ اوراگر وہ عمرہ کررہا ہے یا حج کا طواف زیارت کررہا ہے تو کیا وہ احرام سے باہر ہوگا حلق کرانے کے بعد اگر اس کا طواف اس طرح کی صورت حال میں معتبر نہ ہو؟
6386 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص بوڑھا ہے اور جسمانی طور پر سفر کرنے کے قابل نہیں ہے، تو کیا کوئی اور شخص جس نے پہلے حج ادا نہیں کیا ہے اس بیمار شخص کی طرف سے حج بدل کرسکتا ہے؟
2488 مناظر
Q.
کیا پرووی ڈینٹ فنڈ( پی ایف) سے حج کیا جاسکتاہے؟
1065 مناظر
Q.
اگر مجھ پر بینک کا قرض ہو تو کیا میں عمرہ کے لیے جا سکتاہوں یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
1290 مناظر
Q.
حج اور عمرہ کے لئے سر کے بال مونڈنے اور چھانٹنے میں کیا فرق ہے؟کیا دونوں طریقے قابل قبول ہیں؟
3441 مناظر
Q.
اگر ہم روضہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے دورہوں یا ہم اس کے قریب یا سامنے ہوں تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ (۱) کیا ڈئرکٹ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کرسکتے ہیں کہ ہمیں فلاں چیزیں جیسے کپڑے، کھانا، رہنمائی، علم، بچے عطا کریں، بیماری سے شفادیں، یا نار جہنم ، عذاب قبر ، دشمنوں اور آفات سے بچائیں۔ (۲) ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کریں کہ ہمارے لیے اللہ تعا لی سے فلاں فلاں چیز کے لیے دعا کریں۔
1510 مناظر
Q.
اس سال میری بیوی نے میرے ساتھ حج کیا ۔احرام کے دوران اس کے ہونٹ پھٹ رہے تھے، اس نے اس خشکی کو اپنے دانت نیز ہاتھ سے دور کیا ، اس صورت میں کوئی جرمانہ ہے؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔
1355 مناظر
Q.
میں نے یہ سوال تین مہینے پہلے کیاتھا مگر جواب نہیں ملا۔میں دوبارہ سوال کرتاہوں۔الحمد للہ ، میں سال گذشتہ حج کے لیے گیا تھا۔ حج کے لیے میں نے حضرت مفتی تقی صاحب کی کتاب (حج، فضائل ومسائل) کو رہنما بنا یا۔یہ کتاب انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ اس کتاب میں مفتی تقی صاحب نے۱۳/ ذی الحجہ کو رمی کے بارے میں لکھا ہے کہ دو پہر سے قبل رمی کرنے کی سہولت ہے۔ اس پر عمل کرتے ہوئے میں نے دوپہر سے پہلے میں صرف ۱۳/ ذی الحجہ کو رمی کیا۔ کیمپ میں ایک اہل حدیث سے ملاقات ہوگئی اور دارالسلام سے شائع شدہ ایک کتاب دکھائی جس میں اب باز کا فتوی لکھاتھاکہ اگر ۱۳/ ذی الحجہ کو دوپہر سے رمی کی گئی تو تو دم واجب ہے۔براہ کرم، اس بارے میں تفصیل سے جواب دیں ۔اور دوپہر سے قبل رمی کرنے کے سلسلے میں جو حدیث ہے ، اس کی سند کے بارے میں بتائیں۔
1904 مناظر
Q.
کیاعمرہ کرنے جانے کے لیے مدینہ بھی جانا ضروری ہے؟ حج کے لیے کیا حکم ہے؟ حدیث کی روشنی میں بتائیں۔
5422 مناظر
Q.
میرا سوال احرام سے متعلق ہے۔ (۱) اگر کوئی شخص عمرہ کے احرام میں غسل کرنا چاتا ہے تو کیا وہ کرسکتاہے؟ اگر کرسکتاہے تو کیا احرام اتارکر غسل کرے گا؟ (۲) کیا حج کے احرام میں غسل کرسکتاہے؟ (۳) اگر کوئی شخص روزگار کے لیئے سعودی آتاہے اور اس کو وہاں جانا ہوتا ہے جہاں اس کا کفیل یا کمپنی ہوتی ہے، اور اس مقام تک پہنچنے کے لیئے اس کو میقات سے گذرنا پڑتا ہے، کیا میقات سے گذرنا اور جب تک اقامہ نہ بنے تب تک عمرہ نہ کرنا مو جب گناہ ہے؟ (۴) مثال کے طورپر اگر کوئی شخص املاج (شہراکا نام) میں قیام پذیر ہے اور اس شخص نے عمرہ ایک بار بھی نہیں کیا ،اس کو کام سے جدہ آنا جانا ہوتاہے تو جدہ کے راستہ میں اس کو میقات لگتاہے تو ا س کا جانا آناکیساہے؟ کیا اس سے گناہ ہوگا؟ اگر ہوگاتو توبہ یا جرمانہ کیا طریقہ ہے؟
14107 مناظر
Q.
گھر میں بڑے ہیں جیسے کہ والد ، ولدہ، بڑے بھائی جنہوں حج نہیں کیا ہے تو کیا چھوٹا بیٹا یا بھائی حج کرسکتاہے؟ اور جیسے کہ کسیپڑوسی یا رشتہ داروں سے ان بن ہے تو حج کرسکتاہے، کہاں تک گنجائش ہے؟
1255 مناظر
Q.
مسجد نبوی میں چالیس نمازیں پڑھنے کی جو فضیلت ہے، (جہنم سے چھٹکارے ونفاق سے بری ہو نے کی) وہ فضیلت حاصل کرنے کے لیے لگاتار یعنی مسلسل چالیس نمازیں مسجد نبوی میں پڑھنی پڑتی ہیں، یا وقفے کے ساتھ بھی چالیس نمازیں پڑھنے سے وہ فضیلت حاصل ہوجائے گی؟
8749 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ حاجی حج کرنے کے لیے جاتے ہیں اور حج سے بیس یا پچیس دن پہلے مکہ پہنچ جاتے ہیں ان کی نیت حج تمتع کی ہوتی ہے۔ اب عمرہ کرلینے کے بعد کئی اور عمرہ کرنا چاہیں تو کیا عمرہ کرسکتے ہیں، کوئی کراہیت تو نہیں ؟ زیادہ عمرہ کرنا افضل ہے یا زیادہ طواف؟
5509 مناظر
Q.
میں اگلے مہینہ کویت سے سعودی عمرہ اورنکاح کے لیے جاؤں گا ان شاء اللہ۔ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ پہلے مکہ جا کر عمرہ کرلیں پھر جدہ میں نکاح ہوگا۔ (۱)کیا میں جدہ سے واپس مکہ میں بغیر عمرہ کی نیت کے داخل ہوسکتا ہوں یا مجھے دوبارہ عمرہ کرنا پڑے گا؟ (۲)جو لوگ روڈ کے ذریعہ عمرہ کے لیے جاتے ہیں انھیں گاڑیاں حدود حرم سے باہر کھڑی کرنی پڑتی ہے۔ ہم پہلے ایک مرتبہ عمرہ کے لیے گئے تھے تو عمرہ ادا کرنے کے بعد ہم کچھ سامان گاڑی سے لینے کے لیے پارکنگ کی جگہ گئے تھے۔ واپسی پر مسجد عائشہ بھی گزرے لیکن ہم نے احرام نہیں باندھا۔ کیا ہمیں دوسرے عمرہ کا احرام باندھنا چاہیے تھا؟ یہ آٹھ یا نو سال پہلے کی بات ہے۔ اس کے بعد ہم بہت مرتبہ عمرہ کے لیے گئے ہیں۔
1830 مناظر
Q.
جو لوگ حج کرکے آتے ہیں ان لوگوں کی دعوت کرنا ان سے گلے ملنا کتنے ثواب کے دائرے میں آتا ہے اور کیا چالیس دن کے اندر ہی ان سے ملنا اوران کی دعوت کرنا زیادہ ثواب کے دائرے میں آتا ہے؟ حاجی سے ملنے کے لیے جتنے قدم اٹھاؤ اتنا ثواب ملتا ہے کیا یہ صحیح ہے۔ (۲) عیدالاضحی کا گوشت کیا ضروری ہے کہ تین دن تک ہی کھاسکتے ہیں یا بیس پچیس دن تک بھی کھا سکتے ہیں؟
3455 مناظر
Q.
میں گزشتہ بیس سال سے امریکہ میں ہوں اور ایک جنرل اسٹورکی شراکت میں ایک کاروبار کرتا ہوں جہاں پر حلال اشیاء کے علاوہ بیئر، شراب اور لاٹری ٹکٹ کا کاروبار بھی ہوتا ہے اور حلال کی متوسط آمدنی ساٹھ فیصد ہے اور دوسرے طریقہ سے جیسے بیئر ، لاٹری اور شراب کی آمدنی چالیس فیصد ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میں زکوة کیسے ادا کروں اور حج کیسے کروں اور اپنے والدین کو کیسے دوں؟ میرے شہر میں زیادہ ترمسلمان اسی طرح کے کاروبار میں مشغول ہیں۔ کیا میری آمدنی حلال ہے یا نہیں؟ برائے کرم میری مدد فرماویں تاکہ ہم تمام مسلمان اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔
1162 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ میں سعودی عرب میں نوکری کرتا ہوں اور میں نے دو عمرے کئے ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میرے اوپرحج فرض ہوگیا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے کہ میرے اوپر حج فرض ہوگیاہے؟
1164 مناظر
Q.
کیا کوئی بیمار عورت اپنے بدلے اپنے کسی محرم یا غیر محرم کسی حاجی یا غیر حاجی آدمی کو (حج بدل) پر بھیج سکتی ہے؟
2063 مناظر
Q.
وقوف مزدلفہ ترک وسعی میں تاخیر
4596 مناظر
Q.
میں مسجد نبوی میں تھا وہاں کچھ لوگ ریاض الجنة میں نماز پڑھنے کے لیے ایک دوسرے کو ڈھکیل رہے تھے۔ میں نے ایک آدمی سے کہہ دیا کہ یہاں سے نمازپڑھ کر جنت میں نہیں چلے جاؤ گے جنت تو اپنے عمل سے ملے گی۔ کیا میرے اس طرح کہنے سے ایمان میں کوئی فرق پڑا، کیوں کہ میں نے صرف لوگوں کو ایک دوسرے کو ڈھکیلنے کی وجہ سے کہا تھا، معاذ اللہ، ریاض الجنة کے بارے میں میرے دل میں کوئی بات نہیں تھی؟
7598 مناظر
First
Previous
29
30
31
32
33
Next
Last