دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 477
عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
Q.
ذاکر نائک اور ٹی وی
2340 مناظر
Q.
ایسی کوئی دعوت جہاں بے پردگی ہو اور دوسری نافرمانی ہو وہاں جانا جائز نہیں۔اگر خود نہ جائیں اور گھر والے جانے کی ضد کرے تو کیا کریں؟
3224 مناظر
Q.
میں ایک فوجی ادارے میں ملازمت کرتاہوں، یہاں کچھ لوگ ہیں جو دعوت و تبلیغ کو برا بھلا کہتے ہیں اور میرے لیے روڑے بھی اٹکاتے ہیں وہ مجھ سے سنیئر ہیں، ان کا آرڈر ماننا ملازمت کے لحاظ سے میرے لیے ضروری ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ کیا میں ان کے سامنے یا دین کا کا م کرنے کے لیے اور چھٹی لینے لے جھوٹ بول سکتاہوں کہ نہیں؟مثلاً میں ان کو یہ بولوں کہ مجھے گھر جانے کے لیے چٹھی چاہئے اور در حقیقت میں تین دن کے لیے چلاجاؤں؟
2283 مناظر
Q.
تبلیغی حضرات جو مسجد میں جس جگہ لوگ جوتوں کو اتارتے ہیں گشت پرنکلنے سے پہلے دعاکرتے ہیں، کیا اس کا شریعت میں کوئی ثبوت ہے؟
5197 مناظر
Q.
ٹورنٹو میں لوگوں نے تبلیغ کے لیے مرکز خریدا ہے اور معاملہ یہ سامنے آیا کہ مستورات نے اپنے زیوارت مرکز کو چندہ میں دی ہیں۔ شوری نے فیصلہ کیا کہ زیورات کو فروخت کرکے مرکز میں عورتوں کی تعلیم کا انتظام کیا جائے۔ مرکز میں ہم نے سیل لگایا ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ شریعت کے مطابق ہم کیا کریں؟
2460 مناظر
Q.
میں میوزک یعنی گانے کا وغیرہ سننے کا دلدادہ ہوں اور حافظ بھی ہوں اور باقی الحمد للہ سب ٹھیک ہے، کیا میں امامت کرسکتاہوں؟ واضح رہے کہ لوگ مجھے مجبور کرتے ہیں ، کیوں کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ قرآن ٹھیک پڑھتے ہیں، آپ ہمیشہ جماعت کراؤ۔ لوگوں کو میرے شوق کا بھی پتا ہے، کیا میرا امام بننا ٹھیک ہے؟ہم چونکہ سعودی عربیہ میں مسافرہیں اور یہاں سب لوگ ٹی وی دیکھتے ہیں۔
3663 مناظر
Q.
مفتی صاحب آپ مجھے گھر میں بے برکتی لانے والے اسباب بتائیں اور نوکری کے بارے میں اسلام کا طریقہ بتائیں؟
4098 مناظر
Q.
میرا نام محمد ارشد ہے۔ میں نوئیڈا میں کلینکل ریسرچ انڈسٹری میں ریگولیٹری ایکزکیوٹیو کی پوسٹ پر کام کررہا ہوں۔ میرا سوال تبلیغی جماعت سے متعلق ہے۔ میں بھی اس کا ممبر ہوں، لیکن میں ایک سوال سے خاصاپریشان ہوں۔ تبلیغی جماعت کے اکثر علماء کہتے ہیں کہ تم اللہ کے راستے میں نکلوجو کہ جماعت میں تین دن /چالیس دن وغیرہ کا ہوتاہے تو تم کو بہت زیادہ ثواب ملے گا، یہ ٹھیک ہے مگر کچھ علماء کہتے ہیں کہ اگر تم گشت میں جاؤ تو راستہ میں دھول بھی اگر تمہارے جسم پر لگ جائے تو جہنم کی آگ تو کیا دھواں بھی تم پر حرام ہے؟میں جانتاہوں کہ یہ تین دن یا چالیس دن کی جماعت میں جانے میں نہیں ہے(بریانی ، قورمہ یا چکن کھانانہیں ہے)بلکہ یہ جہاد فی سبیل اللہ میں ہے۔ میں نے مشاہد ہ کیا ہے کہ قرآنی آیات جو جہاد کی اہمیت کے لیے نازل ہوئی ہیں جماعت کے علماء ان آیات کو اپنے کام پر فٹ کرتے ہیں۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرمائیں۔
7508 مناظر
Q.
والد صاحب بچپن سے دیندار تھے، سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد ان کا غیر مسلم پنڈتوں کے ساتھ رہنا اور محلے میں مسلمانوں کی آپسی رنجشوں کی وجہ سے دین سے دوری ہوگئی ہے۔ مسجد میں نہیں جاتے ہیں، روز چار وقت کی نماز پڑھتے ہیں، عشاء کی نماز نہیں پڑھتے ہیں۔ جمعہ بھی گھر پر مائک کی آوازسن کر پڑھتے ہیں۔ قرآن کے ساتھ رمائن بھی پڑھتے ہیں۔ کسی عالم یا حافظ سے بات نہیں کرتے ہیں۔ علم اتنا ہے کہ الٹے علماء اور پنڈت ہار مان کر کنارے ہوجاتے ہیں۔ گھر میں سب سے بزرگ ہونے کی وجہ سے کوئی انہیں سمجھا نہیں پاتا، کسی کی ان کے آگے چل نہیں پاتی۔ مندر میں بھی جاکر پجاریوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں، ہر کوئی ان کی بے دینی اور ایسے کاموں سے پریشا ن ہیں۔ زندگی کی آخری دور میں ان کو پھر سے دین پر کیسے لایا جائے ؟ کیا قرآن کریم اور حدیث میں کوئی ایسی دعاہے یا کوئی ایسا عمل ہے جس کے کرنے سے میں اپنے والد صاحب کو پھر سے دین پر لاسکوں تاکہ وہ مرے تو مسلمان ہوکر مرے اور ایمان پر ان کا خاتمہ ہو۔ ہر طرح سے لاچار ہوکر انہیں سدھارنے کے لیے آپ سے مشورہ چاہتاہوں۔ براہ کرم، کوئی بھی راستہ بتائیں۔ والسلام
2156 مناظر
Q.
میں اپنی زبان پر قابو نہیں رکھ پاتاہوں اور عموما غلط بات (غیبت ) کہتاہوں۔ براہ کرم، زبان پر کنٹرول کرنے کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔
3457 مناظر
Q.
میں نے ابھی کچھ دنوں سے اسلام کو پڑھنا شروع کیا ہے۔ میرے تین سوالات ہیں، (۱) کہتے ہیں کہ اسلام میں کوئی زورزبردستی نہیں ہے پھر یہ بھی اسلام کا قانون ہے کہ اگر کوئی مسلمان دوسرا کوئی مذہب اپنا لیتاہے تو اس کی سزا موت ہے؟ ایسا کیوں؟ (۲) اگر کسی کو اللہ یا اس کے رسول کے بارے میں کچھ بھی نہ بتایاگیاہو اور وہ مرجائے تو اس کو جنت ملے گی یا جہنم؟ (۳) کیا دیوبند نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائک پر پابندی لگایا ہے ؟
4736 مناظر
Q.
کیا آجکل عورت جماعت میں پردہ کے ساتھ اپنے محرم کے ساتھ تین یا چالیس دن کے لیے جاسکتی ہیں؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔
5637 مناظر
Q.
میں غلط حرکات جیسے مشت زنی سے اپنے آپ کو کیسے روکوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
2761 مناظر
Q.
میں ایک حافظ قرآن ہوں۔ اور میں بعد نماز ظہر اور بعد نماز عصر تلاوت کرتا ہوں۔ جب میں تلاوت میں مشغول ہو جاتا ہوں تو بعض تبلیغی حاضرات مجھے کہتے ہیں کہ یہ انفرادی عمل ہے اور وہاں پر ہمارا اجتماعی عمل ہے۔ لہذا اس کا یعنی قرآن کریم کا ثواب کم ہے اور وہ اجتماعی عمل کا ثواب بہت زیادہ ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ قرآن کی تلاوت قطرہ ہے اور تبلیغی عمل کی ثواب مثل دریا ہے۔ اور بعض تو اس حد تک کہتے ہیں کہ جب اجتماعی عمل شروع ہوں تو قرآن کی تلاوت کا کوئ فائدہ نہیں ہے۔ برائے مہربانی مجھے قرآن اور حدیث کی روشنی میں رہنمائ کریں کہ کونسا عمل ٹھیک اور کونسا بڑا ہے اور کیا ہم بالکل تلاوت نہیں کریں گے۔
5940 مناظر
Q.
میں یہ چاہتا ہوں کہ فجر کی نماز بھی جماعت سے پڑھوں ، لیکن نہیں کرسکتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ تلاوت کرنے والا بنوں، لیکن دل نہیں چاہتا ، براہ کرم، کوئی وظیفہ یا کوئی طریقہ بتائیں؟
2612 مناظر
Q.
حدیث صحیح یاد نھیں، لیکن مفھوم اس طرح یاد ھے کہ اگر کوئی برائی ھوتا ھوا دیکھے تو پھلے ھاتھ سے روکھنا چاھئیے پھر اگر اس کی طاقت نہ ھو تو زبان سے روکھے، اگر اس کی طاقت نہ ھو تو دیل میں برا کھے سوالات یہ ھیں(1)دل میں برا برا کھنے کا کیا مظلب ھے، کیا اس کا مطلب یہ ھے کہ عقیدتہً برا سمجھے،اتنا کافی ھے ?(2)زبان سے روکھنے کا کیا مطلب ھے، یعنی صرف یہ کھے کہ بھائی یہ کام نہ کر، بس اس کا کام پورا ھگیا،اکثر جھگڑے کا خطرھ ھوتا ھے یا تو تو میں میں کا،یا شرارت کا (3)ھاتھ سے روکھنے کا کیا مطلب ھے? کیا اس کا مطلب ھے کہ آدمی سے جھگڑا کرے، یا زبردستری کرے، یا اس کو مارے، چیزیں تھوڑ دالے? اس ھاتھ کے استعمال کی کیا حد ھے?بچون کو مارنے، یا بیوی کو مارنے کی جو اجازت ھے اس کی حد کیا ھے? نیز اگر مارنے کے بعد بھی وہ برا کام کرتے رھیں تو ھمیں کب تک مارنا چاھئیے اور کتنی مرطبہ۔ کیا ھاتھ کے استعمال یا مارنے کے استعمال کے طریقے پر جب امر بل المعروف و نھی عن المنکر کیا جائے اس میں یہ ضروری ھے کے مار کھانے والا جب تک برا عمل نہ چھوڑے اس وقت تک مارنا چھاھئیے?? کیا نہ مارنا گناہ ھے?(4) آج کل گناھوں کا ھجوم ھے ، ذرا گھر سے نکلیں تو لوگ گناھوں میں مبتلا نظر آتے ھیں? کوئی گانا سن رھا ھے، کوئی لڑکیاں دیکھ رھا ھے، کوئی معملا ت میں غلطی کر رھا ھے، کوئی سود والے بینک میں کام کر رھا ھے، کتنوں کی دھاڑی نھیں ھے،کوئی گالی دے رھا ھے، کیا اس حدیث کا مطلب یہ ھے کہ ھر کسی کو منع کرو،اب ھر کسی کو منع کرنا تو بھت مشکل ھے،عملاً مں نے کسی عالم کو اس طرح کرتے نھیں دیکھا، اس طر ح توگھر سے باھر نکل نھیں سکتے۔ مجھے لگتا ھے کہ میں نے اس حدیث کو صحیح طور پر نھیں سمجھا۔(5)گھر میں میں اپنے سے چھوٹوں کو برائی سے منع کرتا ھوں، پھر بھی نھیں مانتے، کیا میرا کام صرف کھنے سے ختم ھوجایئےگا یا ماروں اور کتنی دفع اور کب تک اور کیسے?
4224 مناظر
Q.
میرا نام یاسر خان ہے، میں صوبہٴ مہاراشٹرا کے بیڑ شہر سے ای میل کررہا ہوں۔ دراصل بات یہ ہے کہ کچھ دنوں پہلے ایک ہندو لڑکی سے میری بات ہوئی تھی ۔ وہ مجھ سے پوچھ رہی تھی کہ اسلام اور قرآن شریف کا کیا مقصد ہے؟ میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس کا جواب قرآن اور حدیث کے حوالے سے بیان کرکے مجھے ارسال کریں تاکہ میں اسے جواب دے سکوں؟
3107 مناظر
Q.
(۱) میری ابھی جلد ہی شادی ہوئی ہے، میری بیوی گاؤں کی رہنے والی ہے، وہ نمازی اور پردہ کرنے والی ہے۔ میں میرے والدین اور دو بہنوں کے ساتھ رہتا ہوں۔ میری دونوں بہنیں پردہ نہیں کرتی ہیں۔ ایک بہن نماز بھی پڑھتی ہے۔ ٹی وی میری والدہ اور بہن دیکھتی ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ میری بیوی ٹی وی دیکھے اور بے پردہ رہے۔ گھر والوں کو شادی کے پہلے بھی بہت سمجھا چکا ہوں ،لیکن ٹی وی دیکھنا نہیں چھوڑتے، اورپردہ بھی نہیں کرتے ہیں۔ میرے والد صاحب انھیں ٹی وی دیکھنے کے لیے کبھی کبھی منع کرتے ہیں، مگر میری والدہ اور بہن ٹی وی دیکھ رہی ہیں اوربنا پردہ کے گھر کے باہر جاتی ہیں۔ وہ لوگ اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینا چاہتے ہیں۔ زیادہ سمجھانے سے گھر میں لڑائی ہوتی ہے۔ (۱)میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنی بیوی کو ٹی وی نہ دیکھنے کے لیے سمجھاتا ہوں تو وہ کہتی ہے کچھ وقت والدین کے ساتھ گزارنے کی نیت سے ان کے ساتھ بیٹھ جاتی ہوں تاکہ وہ لوگ اس سے الگ نہ ہوں۔ میں کیا کروں، میں بہت پریشان رہتا ہوں کیا کروں سمجھ میں نہیں آرہا ہے؟ رہبری فرمائیں او رمیرے گھر والوں کے لیے اور میری بیوی اور میرے لیے خاص طور سے دعا کی درخواست ہے۔
2985 مناظر
Q.
میرا نام کاشف ہے اور سول انجینئر کا طالب علم ہوں ، یہ کورس تقریبا پورا ہونے والاہے۔میری تاریخ پیدائش01/11/1987 ہے ۔ بچپن میں کئی مرتبہ میں نے قوم لوط والی حرکت کرلی تھی۔ 1997-1998 میں اور اس کے عرصے بعدتک میں شہوت کے ساتھ دیکھنا پسند کرتا تھا۔ اب میں اپنی ان حرکتوں پرنادم ہوں اور تبلیغی جماعت سے بھی جڑ گیا ہوں۔ میری موجودہ حالت کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟میں جانتا ہوں کہ جو ایسا کام کرے، تو فاعل اور مفعول کو قتل کردیا جانا چاہئے۔اب میں کیا کروں اور میرے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ تاکہ میں روز قیامت اپنے گناہوں سے پاک رہوں؟ (۲) مشت زنی کے بارے میں شریعت میں کیا حکم ہے؟
3301 مناظر
Q.
اللہ آپ کا اقبال بلند کرے، میری یہ پریشانی ہے کہ مجھ سے اکثر نمازیں چھوٹ جاتی ہیں۔ نمازوں کی پابندی کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیے؟ میرے لیے دعا کریں۔
2115 مناظر
First
Previous
16
17
18
19
20
Next
Last