• Social Matters >> Women's Issues

    Question ID: 58119Country: India

    Title: اگر وزوجین کے درمیان ایسی صورت پیدا ہوجائے کہ جھوٹ بولے یا چھپائے بغیر معاملہ کے سنگین ہوجانے کا شدید خطرہ ہو اور عورت کے لیے جھوٹ بولے بغیر چارہ نہ ہو اور عورت جھوٹ بولدے یا کوئی چیز چھپالے تو كیا یہ درست ہے؟

    Question: براہ کرم، مشورہ دیں کہ کیا مسلم عورت اپنے شوہر سے جھوٹ بول سکتی ہے یا کچھ چھپا سکتی ہے ایسے معاملے میں جس کے بارے میں اس کا خیال ہو کہ اس سے فیملی میں یا میاں بیوی کے درمیان سنگین مسئلہ پیدا ہوجائے گا ؟اس مسئلہ میں آپ کا قیمتی فتوی مطلوب ہے۔

    Answer ID: 58119

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 629-616/L=6/1436-U اگر وزوجین کے درمیان ایسی صورت پیدا ہوجائے کہ جھوٹ بولے یا چھپائے بغیر معاملہ کے سنگین ہوجانے کا شدید خطرہ ہو اور عورت کے لیے جھوٹ بولے بغیر چارہ نہ ہو اور عورت جھوٹ بولدے یا کوئی چیز چھپالے تو ممکن ہے کہ وبال نہ ہو؛ البتہ حتی الوسع عورت کو چاہیے کہ جھوٹ سے احتراز کرے توریہ سے کام چل سکتا ہو تو توریہ سے کام لے لے، جھوٹ کا سہارا بالکل اخیر مرحلے میں لے۔ وینبغي أن یقابل مفسدة الکذب بالمفسدة المترتبة علی الصدق، فإن کانت مفسدة الصدق أشد فلہ الکذب وإن بالعکس أو شک حرم․ (شامي: ۹/۶۱۲)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India