• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 59364Country: Pakistan

    Title: حضرت ، میرے والد ایک غلط انسان ہیں ، وہ میری بہنوں کے ساتھ زنا کرنا چاہتے ہیں، وہ سب شادی شدہ ہیں ، اس حال مجھے کیا کرنا چاہئے؟اگر والد کو گھر سے نکال دوں تو بہنوئیوں کو پتا چل جائے گا تو میری بہنوں کا گھر ٹوٹ جائے گا۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ مجھے کیاکرنا چاہئے؟

    Question: حضرت ، میرے والد ایک غلط انسان ہیں ، وہ میری بہنوں کے ساتھ زنا کرنا چاہتے ہیں، وہ سب شادی شدہ ہیں ، اس حال مجھے کیا کرنا چاہئے؟اگر والد کو گھر سے نکال دوں تو بہنوئیوں کو پتا چل جائے گا تو میری بہنوں کا گھر ٹوٹ جائے گا۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ مجھے کیاکرنا چاہئے؟

    Answer ID: 59364

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 807-630/D=7/1436-U گھر سے نکالنے میں زنا کے معاملہ کی تشہیر اور اس سے سب کی رسوائی ہوگی؛ لیکن دوسری ایسی تدبیر کا اتیار کرنا بہرحال ضروری ہے جس سے لڑکیاں باپ سے ا لگ رہیں، باپ سے تنہائی میں ملنے بات کرنے کا موقعہ بھی نہ دیا جائے اور اگر الگ رکھنے کے لیے دوسرے مکان میں باپ کا انتظام ہوسکے تو وہ کردیا جائے، اگر یہ سب ممکن نہ ہو اور باپ کے لڑکیوں کے ساتھ ملوث ہوجانے کا اندیشہ ہو تو ایسے شخص کو گھر میں آنے نہ دیا جائے، اس پر پابندی لگانا ضروری ہے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India