• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 58988Country: India

    Title: میں نے پڑھاہے اور سنا ہے کہ اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتاہے

    Question: میں نے پڑھاہے اور سنا ہے کہ اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتاہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہوتاہے، لیکن کچھ خواب کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوپاتاہے کہ یہ اچھا ہے یا برا۔ جیسا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں کلمہ طیبہ یاکوئی قرآنی آیت یا کوئی دعا پڑھ رہا ہوں تو کیا میں اس خواب کو اللہ کی طرف سے سمجھوں؟

    Answer ID: 58988

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 619-600/H=7/1436-U اس قسم کے خواب کو منجانب اللہ سمجھنا درست ہے، ا لبتہ جب خواب دکھلائی دے تو اس کو مکمل احتیاط کے ساتھ صحیح نقل کرکے کسی عالم بزرگ شخصیت سے تعبیر معلوم کرلیں تو بہتر ہے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India