• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 56656Country: India

    Title: دس سال پہلے میں مسلمان ہواتھا، میرے والدین کا انتقال ہوگیاہے، میرے دوست کے والدین ہی میرا خیال رکھتے تھے، وہ لوگ میرے لیے دلہن تلاش کررہے ہیں، میرے مسلمان ہونے کی وجہ سے بہت ساری لڑکیوں نے مجھے مسترد کردیاہے،میں ان پر الزام نہیں دے رہاہوں، بلکہ مجھے اتفاق ہے کہ ہر ایک کو اپنا شریک حیات چننے کا حق ہے، لیکن میری صورت حال میں سبھی لوگ ایک ہی وجہ بتاتے ہیں۔ ایک اور بات میں شیئر کرنا چاہوں گاکہ پوری دنیا میں اسلام بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، ( اللہ کا شکرہے)۔حال ہی میں بی بی سی /سی این این (یقین نہیں ہے، بلکہ سناہے)نے اسلام کا سروے کیا تو اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو ہر سال تیزی سے پھیل رہا ہے۔ الحمد للہ۔ میں صرف یہ وجہ جاننا چاہتاہوں کہ کیوں لوگ سمجھتے ہیں کہ سارے نومسلم گناہ گار ہیں؟ اور ان کو مسترد کیا جاتاہے؟ میرا خیال ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ سبھی لوگ نومسلم ہیں اور اسلام میں داخل ہوئے ہیں؟اگر میں غلط کہہ رہا ہوں تو صحیح رہنمائی فرمائیں۔

    Question: دس سال پہلے میں مسلمان ہواتھا، میرے والدین کا انتقال ہوگیاہے، میرے دوست کے والدین ہی میرا خیال رکھتے تھے، وہ لوگ میرے لیے دلہن تلاش کررہے ہیں، میرے مسلمان ہونے کی وجہ سے بہت ساری لڑکیوں نے مجھے مسترد کردیاہے،میں ان پر الزام نہیں دے رہاہوں، بلکہ مجھے اتفاق ہے کہ ہر ایک کو اپنا شریک حیات چننے کا حق ہے، لیکن میری صورت حال میں سبھی لوگ ایک ہی وجہ بتاتے ہیں۔ ایک اور بات میں شیئر کرنا چاہوں گاکہ پوری دنیا میں اسلام بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، ( اللہ کا شکرہے)۔حال ہی میں بی بی سی /سی این این (یقین نہیں ہے، بلکہ سناہے)نے اسلام کا سروے کیا تو اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو ہر سال تیزی سے پھیل رہا ہے۔ الحمد للہ۔ میں صرف یہ وجہ جاننا چاہتاہوں کہ کیوں لوگ سمجھتے ہیں کہ سارے نومسلم گناہ گار ہیں؟ اور ان کو مسترد کیا جاتاہے؟ میرا خیال ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ سبھی لوگ نومسلم ہیں اور اسلام میں داخل ہوئے ہیں؟اگر میں غلط کہہ رہا ہوں تو صحیح رہنمائی فرمائیں۔

    Answer ID: 56656

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 164-164/M=3/1436-U لوگوں کا نو مسلموں کے بارے میں غلط گمان رکھنا اور ان کو گنہ گار سمجھنا درست نہیں ہے؛ کیونکہ حدیث میں ہے ”الاسلام یہدم ما کانہ قبلہ“ یعنی اسلام قبول کرنے سے پہلے کے تمام گناہ اسلام لانے سے معاف ہوجاتے ہیں، ہاں البتہ اگر کوئی نومسلم اسلام لانے کے بعد علی الاعلان گناہ کرتا ہو اور لوگوں کے منع کرنے کے بعد وہ اس سے باز نہیں آتا تو پھر ایسے نومسلم کے ساتھ میل جول اور تعلقات نہ رکھنے چاہئیں۔ جہاں تک رشتے کے مسترد ہونے کا مسئلہ ہے تو انسان کو وقتا فوقتا نامناسب حالات سے دوچار ہونا پڑتا ہے، چنانچہ جب صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اسلام کے اندر داخل ہوئے تو انھیں بھی ناگفتہ بہ حالات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انھوں نے صبر کیا بعد میں اللہ نے انھیں کامیابی عطا فرمائی، لہٰذا آپ مناسب رشتہ کی تلاش کے لیے ہرممکن کوشش کیجیے اور اللہ کی ذات سے قوی امید رکھئے جو رشتہ آپ کے مقدر میں ہوگا وہ مل کر رہے گا۔ اور آپ کا یہ خیال کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ سبھی لوگ نومسلم ہیں“ یہ درست نہیں ہے کیونکہ حدیث میں ہے: ”کل مولود یولد علی الفطرة فأبواہ یہوّدانہ أو ینصّرانہ“ کہ ہربچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے، لیکن اس کے والدین اسے یہودی یا نصرانی بنادیتے ہیں۔ لہٰذا آپ کا کلی طور پر یہ کہنا کہ تمام مسلمان نومسلم ہیں،صحیح نہیں ہے۔ ہاں جو لوگ فطرت اسلام سے ہٹ گئے اور دوسرے دین کو اختیار کرلیا اور پھر وہ حلقہ بگوش اسلام ہوگئے تو ان کو نومسلم کہنا درست ہے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India