• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 56504Country: India

    Title: خواب

    Question: (۱) میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے ہوسٹل کی سیڑھی کے دوسرے پائدان میں بیٹھی ہوں اور میں اسمان کی طرف دیکھ رہی ہوں۔آسمان صاف ہے، اور چاند نظر آتاہے، کچھ لمحے کے بعد میں نے دوسرا چانددیکھا جو پہلے چاند سے ایک میٹر دو رہے، میں چلارہی ہوں کہ دو چاند ہیں، دونوں چاند کے درمیان کچھ ستارے بھی ہیں،آسمان بہت صاف تھا اورتقریبا یہ فجر کا وقت تھا۔اس کے بعد بہت زیادہ بارش ہونے لگتی ہے، میں اپنے کمرے کی طرف دوڑتے ہوئے جاتی ہوں یہ سوچ کر کہ بارش کے پانی سے جو کھڑکی سے اندر آتاہے، میرا بستر بھیگ گیا ہوگا، لیکن جب میں کمرے میں پہنچتی ہوں تو میں نے دیکھا کہ میرے کمرے کا ایک حصہ بھیگ گیا ہے، کسی نے کھڑکی بند کردی تھی، اور میرا بستر سوکھا ہے۔ (۲) دوسرا خواب دیکھا کہ آسمان میں ایک بہت بڑا سمندر ہے اور میں اپنے دوست کے ساتھ اسے زمین سے دیکھ رہی ہوں ، اس سمندر میں بہت ساری رنگ برنگ کی مچھلیاں ہیں۔براہ کرم، دونوں خواب کی تعبیر بتائیں۔

    Answer ID: 56504

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 361-351/H=5/1436-U (۱) اچھا خواب ہے، آپ کو تلاوتِ قرآن کریم اور حدیث شریف کی کتاب دیکھنے سے ان شاء اللہ فائدہ ہوگا، بہشتی زیور (ب) حیاة المسلمین (ج) فضائل اعمال (د) منتخب احادیث کا بکثرت مطالعہ کیا کریں۔ (۲) یہ خواب بھی اچھا ہے، ان شاء اللہ کوئی حلال مال مرحمت ہوگا۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India