• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 388

    عنوان:

    کیا سیکنڈ ہینڈ جیکٹ پر بھی زکاۃ ہے؟

    سوال:

    براہ کرم، درج ذیل سوال کا جواب عنایت فرمائیں۔ میںآ پ کا شکر گزار ہوں گا۔

     

    احمد نے اپنے استعمال کے لیے ایک سکنڈ ہینڈ چمڑے کی جیکٹ خریدی۔ بعد میں ایک غریب شخص نے اس سے جرسی وغیرہ کے لیے کہا۔ احمد کو اس وقت اس جیکٹ کا خیال نہیں آیا ۔ اب گرمی کا موسم شروع ہونے کے بعد کیا احمد اپنی جیکٹ اس غریب آدمی کو دے سکتا ہے جسے وہ آئندہ جاڑے کے موسم میں (چھ ماہ بعد) استعمال کرے گا ؟ کیا احمد اس کی قیمت کو زکاة کے کے حساب میں شامل کر سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 388

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 479/ج=479/ج)

     

    جی ہاں! احمد اپنی جیکٹ غریب آدمی کو دے سکتا ہے اور اس کی موجودہ قیمت زکوٰة کے حساب میں شامل کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند