• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 3491

    عنوان:

    کیا مسجد کے فنڈ کی زکاةدینی ہوگی اگر اس کی رقم ایک سال تک رہے؟

    سوال:

    کیا مسجد کے فنڈ کی زکاةدینی ہوگی اگر اس کی رقم ایک سال تک رہے؟

    جواب نمبر: 3491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 273/ ج= 273/ ج

     

    مسجد کے فنڈ میں زکاة واجب نہیں، زکاة اس مال میں واجب ہوتی ہے جو عاقل بالغ مسلمان کی ملکیت ہو، مسجد کا مال کسی انسان کی ملک نہیں ہوتا بلکہ وہ اللہ کی ملک ہوتا ہے وشرط وجوبھا عقل و بلوغ وإسلام وسببہ ملک نصاب حولي (الدر مع الشامي: ج۲ ص۱۷۳) وعندھما ھو حسبھا علی حکم ملک اللّٰہ تعالی (الدر مع الشامي ج۶ ص۵۲۰، کتاب الوقف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند