• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2756

    عنوان: کیا کمرشیل پلاٹ پر زکاة ہے؟

    سوال:

    کیا کمرشیل پلاٹ کی زکاة دینی پڑے گی جسے میں نے چھ مہینے قبل انوسٹ کے مقصد سے خریدا تھا؟ (۲) کیا روزے کی حالت میں شوہر اپنی بیوی کو چھو سکتاہے؟ اس کا بوسہ لے سکتاہے اور اس کو گلے لگاسکتاہے؟ اور کسی کو ڈسچارج (خروج رطوبت، منی) ہونے پر کیا روزہ پر کوئی اثر پڑے گا؟ (۳) کیا کسی مالی سود کے بغیر ہم شطرنج کھیل سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2756

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 78/ ل= 78/ ل

     

    (۱) بغرض تجارت خریدی ہوئی پلاٹ کی قیمت پر حولان حول کے بعد زکاة واجب ہے، نام ولو تقدیرًا․․․ ھو نوعان حقیقي وتقدیري فالحقیقي الزیادة بالتوالد والتناسل والتجارات (شامي: ج۳، ص۱۷۹، ط زکریا دیوبند)

    (۲) روزے کی حالت میں بیوی کو چھونا، بوسہ دینا اور گلے لگانا جائز ہے بشرطیکہ انزال یا جماع کا خطرہ نہ ہو وکرہ قبلة ومس معانقة ومباشرة فاحشة إن لم یأمن المفسد وإن أمن لا بأس (الدر المختار مع الشامي: ج۳ ص۳۹۶، ط: زکریا دیوبند) اور اگر انزال یا جماع کا خطرہ ہو تو بوسہ لینا وغیرہ ناجائز ہوگا اور انزال ہوجانے کی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا اور اس کی قضاء کرنی ہوگی أو لمس․․․ فأنزل إلی قولہ قضی في الصور کلھا فقط (الدر المختار مع الشامي: ج۳، ص۳۷۹، ط: زکریا دیوبند)

    (۳) مالی سود کے بغیر بھی شطرنج کھیلنا ناجائز ہے وکرہ تحریماً اللعب بالنرد وکذا الشطرنج․․․ وھذا إذا لم یقامر ولم یداوم ولم یخل بواجب وإلا فحرام بالإجماع (شامي: ج۹ ص۵۶۵، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند