• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2633

    عنوان: بطور پگڑی رکھی رقم پر زکاۃ کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    میں ایک کمرہ میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتاہوں، مکان مالک کے ساتھ میرا معاہدہ اس طرح ہے کہ میں نے ان کے پاس ۳۲۵۰۰۰/روپئے بطور پگڑی جمع کیا کردیا ہے، کمرہ چھوڑنے کے بعد وہ یہ رقم واپس کردیں گے۔ مجھے بجلی بل، ٹیکس اور پانی بل وغیرہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس کمرہ میں رہتے ہوئے ایک سال گذر گیا ہے، کیا مجھے اس جمع شدہ رقم کی زکاة دینی پڑے گی؟

    جواب نمبر: 2633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 4/ ل= 4/ ل

     

    اگر آپ نے وہ رقم مالک مکان کے پاس واپسی کی شرط پر رکھی ہے تو آپ پر اس رقم کی بھی زکاة واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند