• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2582

    عنوان:

    کیا مجھے کپڑے، برتن اور گھر کے دیگر سامانوں کی زکاة دینی پڑے گی؟ (۲) میرے پاس ایک کار ہے، کیا اس کی زکاة دینی ہوگی؟

    سوال:

    کیا مجھے کپڑے، برتن اور گھر کے دیگر سامانوں کی زکاة دینی پڑے گی؟ (۲) میرے پاس ایک کار ہے، کیا اس کی زکاة دینی ہوگی؟

    جواب نمبر: 2582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 744/ ل= 728/ ل

    (۱) ان اشیاء پر زکوٰة نہیں ہے۔

    (۲) کار کی قیمت پر زکوٰة نہیں ہے، بلکہ اس کی آمدنی پر زکوٰة ہے، اگر اس کی آمدنی اور اس کے علاوہ اگر مزید روپئے یا سونے چاندی کے زیورات ہوں اور ان سب کی قیمت مل کر نصاب کو پہنچ جاتی ہو، تو سال گذرنے پر اس کی زکوٰة دینی ضروری ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند