• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 174110

    عنوان: اجتماعی صدقہ مستحق تک نہ پہنچے تو کیا کریں

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلے میں کہ ہمارے محلے کی جماعت والوں نے سیلاب زدہ لوگوں کے لئے کچھ کھانے پینے کی اشیاء جمع کیے تھے اور سیلاب زدہ علاقوں میں بھجوائے تھے اس میں سے کچھ کھانے پینے کی اشیاء بچ گئی ہے اب چونکہ سیلاب ختم ہوچکا ہے سب لوگ اپنے اپنے گھروں میں پہنچ چکے ہیں اب وہ بچا ہوا صدقے کا مال لینے والا کوئی مستحق نہ رہا تو کیا ہم اس کھانے پینے کی اشیاء کو دوسرے مستحقوں کو دے سکتے ہیں ؟کیونکہ صدقہ دینے والوں نے سیلاب زدہ لوگوں کودینے کی نیت سے صدقہ دیا تھا۔

    جواب نمبر: 174110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 209-144/B=02/1441

    سیلاب زدہ لوگوں میں جو غریب مستحق زکاة ہیں پتہ لگاکر ان کو پہونچا دیں۔ اور نہ پتہ چل سکے تو باجازت دہندگان پھر دیگر مستحقین کو دے سکتے ہیں۔ دینے والوں کی زکاة / صدقہ ادا ہو جائے گا اور ان کو ثواب بھی مل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند