• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 172093

    عنوان: ہماری ایک بہن کے پاس ساڑھے تین تولے سونا ہے اس پر زکوة اور قربانی ہے یا نہیں؟

    سوال: ہماری ایک بہن کے پاس ساڑھے تین تولے سونا ہے اس پر زکوة ہوگا کہ نہیں اور قربانی کا کیا احکامات ہیں اور دس بارہ ہزار روپے کی نقد رقم بھی ہوگی؟

    جواب نمبر: 172093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1378-1176/L=11/1440

    صورتِ مسئولہ میں اگر بہن کے پاس تین تولہ سونا کے علاوہ دس بارہ ہزار روپے بھی ہیں تو اگر ان سب کی مالیت ساڑھے باون تولہ (612گرام 360ملی گرام )چاندی کی مالیت کو پہونچ جاتی ہے توآپ کی بہن پر سونے اور نقدی کی مالیت پر بعد حولانِ حول زکوة واجب ہوگی ،نیز قربانی کرنا بھی ضروری ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند