• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171490

    عنوان: جن پیسوں پر صرف پانچ مہینے گزرے ہیں کیا اس میں بھی زكات ہے ؟

    سوال: میرے پاس ڈیڑھ لاکھ روپے ہیں لیکن پانچ مہینے گزرے ہیں کیا میرے اوپر زکات فرض ہو گئی ہے ؟

    جواب نمبر: 171490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1016-861/D=10/1440

    اگر ڈیڑھ لاکھ روپئے آنے کے بعد ہی آپ صاحب نصاب ہوئے ہیں پہلے سے صاحب نصاب نہیں تھے تو سال پورا ہونے کے بعد زکاة کی ادائیگی لازم ہوگی۔ اور اگر پہلے سے صاحب نصاب تھے تو جب اس نصاب کا سال پورا ہوگا اور زکاة نکالیں گے اسی وقت بعد میں آنے والی رقم کی بھی زکاة نکالیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند