• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171005

    عنوان: کیا زکاة کے روپئے سے قرآن پاک خرید کر مدرسے میں دے سکتے ہیں؟

    سوال: کیا زکاة کے روپئے سے قرآن پاک خرید کر مدرسے میں دے سکتے ہیں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 171005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1094-910/L=10/1440

    زکوة کی ادائیگی کے لیے تملیک ضروری ہے ؛اس لیے زکوة کی رقم سے قرآن خریدکر مدرسہ میں رکھ دینے سے زکوة ادا نہ ہوگی ؛البتہ اگر قرآن پاک خرید کر مستحق زکوة بچوں کو قرآن دے کر مالک بنادیا جائے تو پھر زکوة ادا ہوجائے گی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند