• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 170460

    عنوان: زکوٰۃ کی رقم سے کسی مستحق کے قرض کی ادائیگی

    سوال: میرے بہنوئی نے میرے چھوٹے بھائی سے کچھ قرض لیا تھا اب ان کے حالات ایسے ہیں کہ وہ قرض اتار نہیں سکتے ، اور میرے چھوٹے بھائی کے بھی مالی حالات ٹھیک نہیں اور ان کا کوئی مناسب کام بھی نہیں ہے ، مجھ پر زکوٰة فرض ہے کیا میں ان زکوٰة کے پیسوں سے اپنی بہن کا قرض اتار سکتا ہوں جو انہوں نے میرے چھوٹے بھائی سے لئے ہوئے ہیں ( میرے والدین میں اور میرا چھوٹا بھائی ہم سب ایک گھر میں رہتے ہیں اور مل کر گھر کا خرچ چلاتے ہیں، میرے بہنوئی جو مقروض ہے وہ مکمل طور پر اپنے لگ گھر میں رہتے ہیں ان سے ہمارا گھر کے خرچ میں کوئی لین دین نہیں ہے ) جاوید (سرگودھا)

    جواب نمبر: 170460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1000-869/L=09/1440

    صورت مسئولہ میں اگر آپ کے بہنوئی مستحق زکاة ہیں اور آپ ان کو زکاة کی رقم دے دیں پھر وہ اس رقم سے اپنا قرض ادا کردیں تو اس کی شرعاً اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند