• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 169889

    عنوان: کیا مال زکوۃ سے کسی سفید پوش شخص کا قرضہ ادا کیا جاسکتا ہے؟

    سوال: کیا مال زکوۃ سے کسی سفید پوش شخص کا قرضہ ادا کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 169889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 750-678/D=08/1440

    اگر شخص مذکور قرض کی وجہ سے ایسا بوجھل ہے کہ اگر اس کے پاس موجود سونا چاندی ضرورت سے زاید اسباب فروخت کرکے اس کا قرض ادا کیا جائے تو ادا نہ ہوسکے تو ایسے شخص کو زکاة کی رقم برائے ادائیگی قرض دی جاسکتی ہے خواہ اس کی ضروریات کے سامان اس کے پاس عمدہ قسم کے ہوں مثلاً سفید کپڑے ہوں سواری ہو جس کا استعمال اس کے لئے ناگزیر ہے وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند