• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 169673

    عنوان: صدقہ کے جانور کی کیا عمر ہونا چاہئے ؟

    سوال: صدقہ کے جانور کی کیا عمر ہونا چاہیے ؟ کتاب النوازل جلد7 صفحہ نمبر 260 میں مفتی سلمان صا حب نے یہ فتوی تحریر کی ہے کہ صدقہ نافلہ کے لئے تو کسی بھی عمر کا جانور دے سکتے ہیں البتہ اگر صدقہ واجبہ ،نذراور قربانی میں اگر بکرا ہو تو 1سال اور کٹرا ہو تو 2سال اور اگر اونٹ ہو تو پانچ سال کے جانور کا ہونا لازم ہے کیا یہ صحیح ہے ؟ لیکن مفتی صاحب نے حوالہ کے طور پر جو عبارت پیش کی ہے وہ تو اضحیہ کے متعلق ہے نہ کہ صدقہ کے متعلق اور نہ ہی اس جگہ صدقہ وغیرہ کا اشارہ ملتا ہے اسی طرح نفلی اور واجبی صدقہ کے درمیان جو فرق کیا ہے وہ کس اعتبار سے کی ہے ۔ برائے مہربانی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 169673

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 723-614/D=08/1440

    مسئلہ تو وہی صحیح ہے جو مفتی صاحب نے ”کتاب النوازل“ میں لکھا ہے، باقی حوالے کے سلسلے میں آپ کو جو اشکال ہے اس کے بارے میں آپ خود ہی مفتی سلمان صاحب مدظلہ سے معلوم کرلیں، پھر وہ جو جواب دیں اس سے ہم کو بھی مطلع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند