• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 169334

    عنوان: زكات كی ادائیگی میں خرید قیمت معتبر پر ہوگی یا فروختگی كی قیمت ؟

    سوال: میرے پاس کچھ سونا ہے، اگر ہم اس کوبیچنا چاہیں تو ہر ڈیلر اس کی قیمت اصل قیمت سے بیس فیصد کم لگائے گا، مجھے کبھی بھی اس کی سو فیصد قیمت نہیں ملے گی تو میں اس کی اسی فیصد قیمت کے مطابق زکاة ادا کرنا چاہتاہوں، کیا میں ایسا کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 169334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 653-557/D=07/1440

    آپ کے پاس موجود سونا بازار میں جتنے کا فروخت ہور ہا ہے، اگر آپ اس کا اعتبار کرکے زکات نکالیں گے تو بھی فرض ادا ہو جائے گا؛ کیونکہ شریعت کی طرف سے مطالبہ اسی سونے چاندی کا ہے جو ملکیت میں اس وقت موجود ہو، لہٰذا اسی کی فروختگی کی قیمت معتبر ہوگی۔ مگر زیادہ بہتر بات یہ ہے کہ اپنے پاس موجود سونے کی مجموعی وزن کی جو قیمت بازار میں ہو اس کی زکات نکالے؛ کیونکہ اس میں فقراء کا نفع زیادہ ہے۔ والمعتبر وزنہما أداءً و وجوباً ، قال الشامی: یعني أن یکون الموٴدّي قدر الواجب وزنا عند الإمام والثانی ۔ (شامی: ۳/۲۲۷، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند