عبادات - زکاة و صدقات

India

سوال # 168751

زید نے ایک صاحب سے کہا کہ میں ہر ماہ اپنے مرحوم رشتہ داروں کے لئے صدقہ کی نیت سے آپ کے مدرسہ میں پانچ سو روپے دوں گا، لیکن اب زید کی مالی حالت بہتر نہیں ہے ، کیا ایسی صورت میں بھی زید کو وہ رقم دینی ہو گی؟ 2 اگر زید کی حالت مستقبل میں مستحکم ہو گئی تو کیا اس کو گزشتہ اور آئندہ دونوں مہینوں کی رقم ادا کرنی ہوگی یا صرف آئندہ کی؟ یا سرے سے کوئی بھی نہیں؟

Published on: Mar 7, 2019

جواب # 168751

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:562-459/N=6/1440



(۱): اگر زید نے صرف نیت و ارادہ کیا تھا اور ذمہ دار مدرسہ سے اس کا اظہار کردیا تھا تو زید پر ماہانہ یہ رقم لازم نہیں ہوئی ؛ لہٰذا اب جب اس کی مالی حالت بہتر نہیں ہے تو نہ دینے میں کچھ حرج نہیں۔



(۲): اگر آئندہ زید کی حالت بہتر ہوجائے تو گذشتہ مہینوں کی دینا چاہے تو دے سکتا ہے، باقی ضروری نہیں، صرف آئندہ مہینوں کی دینا کافی ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات