• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 167253

    عنوان: بیوی کی زکاة شوہر ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: مجھے یہ پوچھنا تھا کہ میری بیوی کے پاس سونے کے زیورات ہیں جن کی زکوة تقریبا ۲۷ ہزار روپے کے آس پاس بن رہی ہے ۔ مگر میری بیوی کماتی نہیں ہے ۔ میں ملازمت پیشہ ہوں۔ تو کیا میں اپنی بیوی کی طرف سے ، بیوی کی زکوة اپنی تنخواہ / آمدن سے اقساط کی صورت میں ادا کرسکتا ہوں ؟ یعنی شوہر بیوی کی زکوة اپنی آمدن سے ادا کرسکتا ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 167253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 403-376/H=04/1440

    آپ اپنے مال سے بیوی کی زکات اداء کردیا کریں اور بیوی کی اجازت سے کریں تو بیوی کی زکات بلا کراہت ادا ہو جائے گی اگر بالاقساط کریں تب بھی کچھ مضائقہ نہیں البتہ زکات کی ادائیگی جب واجب ہو جائے تو جس قدر جلد سے جلد اداء کرکے فارغ ہو جائیں بہتر ہے اور زکات اداء کرکے بیوی کو اطلاع کردیا کریں یا بتلا دیا کریں تو اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند