• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 167240

    عنوان: کیا صدقہ واجبہ کا پیسہ مسجد میں لگایا جاسکتا ہے؟

    سوال: حضرت اقدس کی خدمت میں عرض ہے کہ ہماری مسجد میں صدقہ پیٹی لگی ہوئی ہے لوگ صدقہ نافلہ اس میں ڈالتے ہیں ہماری مسجد میں اکثر مزدور طبقہ کے لوگ رہتے ہیں اس لیے ذریعہ آمدنی بالکل نہیں ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں کیامسجد کا لائٹ بل صدقہ پیٹی کے پیسوں سے ادا کر سکتے ہیں؟ کیونکہ مسجد کمیٹی کے ممبران حضرات بھی تعاون نہیں کر رہے ہیں امام صاحب کو ماہانہ وظیفہ دینا بھی مشکل ہو رہا ہے لہذا وضاحت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 167240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 396-344/M=4/1440

    صدقہ واجبہ کا پیسہ تو مسجد میں لگانا جائز نہیں۔ لوگ مسجد میں صدقہ نافلہ دیتے ہیں تو اُن پیسوں سے مسجد کا لائٹ بل ادا کرسکتے ہیں اور اس پیسے سے امام صاحب کو ماہانہ وظیفہ بھی دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند