• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 167144

    عنوان: مدرس یا خادم مدرسہ کے بیوی بچوں کا مدرسے کا کھانا کھانا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلے کے سلسلے میں کہ مدرس یا خادم مدرسہ یا ملازم جو اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ مدرسہ میں رہتے ہوں ان کے لیئے مدرسہ کا کھانا استعمال کرنا اپنی فیملی اور بچوں کے لیئے جائز ہے یا نہیں؟ اور وہ خود مدرس یا خادم مدرسہ استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 167144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 386-352/H=3/1440

    مدرس یا خادم مدرسہ کے بیوی بچوں کا تعلق تو ملازمت سے نہیں پس مدرسہ کے کھانے سے اُن کو کھانا لینا بھی درست نہیں البتہ مدرس یا خادم کا کھانا تنخواہ کے ساتھ ذمہ داران مدرسہ طے کردیں تو مدرس و خادم کو اپنا کھانا لینا مدرسہ سے درست ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند