• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 166874

    عنوان: اساتذہ کا مدرسہ میں بنا ہوا کھانا کھانا؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ مدرسے میں مختلف آدمی آتے ہیں اور سب کچھ نہ کچھ دے جاتا ہے مثلاً کوئی گوشت۔ کوئی فروٹ دے جاتا ہے تو اس میں سے بغیر فیملی کے اساتذہ جن کا کھانا مدرسے میں ہی بنتا ہے ۔گوشت یا جو بھی چیز آتی ہے کھا سکتے ہیں؟براہ کرم رہنمائی فرمایئے ۔

    جواب نمبر: 166874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 341-312/H=3/1440

    زکات و دیگر صدقات واجبہ سے ہی اگر کھانا تیار ہوا تو اساتذہ کے لئے اس کا کھانا جائز نہیں اگر امداد و صدقات نافلہ سے یا مخلوط بنا ہو اور اساتذہ کا کھانا منجانب مدرسہ طے ہو تو کھالینے کی گنجائش ہے جو لوگ مدرسہ میں یا مدرسہ سے باہر مدرسہ کے لئے جو کچھ دیتے ہیں لینے والوں کی ذمہ داری ہے کہ دینے والوں سے مدات (زکات امداد عطیہ وغیرہ) کو اچھی طرح معلوم کرلیا کریں اور پھر خرچ کرنے میں پوری احتیاط اور منشاء معطیین کو ملحوظ رکھ کر صرف کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند