• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 166832

    عنوان: ریٹائرمنٹ کے بعد جو رقم ملتی ہے اس كی زكاۃ كب اور كیسے ادا كرنی ہوگی؟

    سوال: میں ایک گورمنٹ ملازم ہوں میر تنخواہ سے گورنمنٹ10 فیصد اپنے سے کاٹ لیتی ہے ، اور 10 فیصداپنے پاس سے ملا کر ایک اکاؤنٹ میں جمع کرتی ہے ، یہ روپیہ وہ شئیر مارکیٹ میں لگاتی ہے جو کہ ریٹائر ہونے کے بعداس وقت کی مارکیٹ کے حساب سے 60 فیصد نقد جس میں سے 30 فیصد انکم ٹیکس کاٹ کر دے گی باقی 40 فیصد پنشن ماہوار مقرر ہوگی، معلوم کرنا ہے کہ زکاة کس طرح ادا کی جائے ؟جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 298-267/M=3/1440

    ملازم کی تنخواہ سے جبری طور پر جتنا حصہ کاٹ لیا جاتا ہے اور پھر اتنا ہی حصہ ادارے کی جانب سے اضافہ کرکے اس کے فنڈ میں جمع ہوتا رہتا ہے اور پھر وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ملتا ہے تو اس کی زکات ، فنڈ ملنے کے بعد حسب شرائط وجوب ، لازم ہوگی۔ دوران ملازمت اس فنڈ کی زکات واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند