• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 166710

    عنوان: موجودہ زمانہ میں بہ شکل تولہ چاندی کا نصاب کیا ہے؟

    سوال: زکوٰة کا نصاب ۰۰۲ درہم چاندی جو موجودہ گرام کے اعتبار سے ۲۱۶ سے کچھ زائد بنتا ہے ، اب سوال یہ ہے کہ جب تولہ تقریبا۲۱ گرام کا ہوتا تھا تو اس کی مقدار ۲۵ تولہ سے کچھ زائد بیٹھتی ہے لیکن فی زماننا تولہ جب کہ ۰۱ گرام کا ہوتا ہے تو اب تولے کے اعتبار سے تقریباً ۲۶ تولہ بیٹھتا ہے ۔ صحیح صورت حال سے متنبہ فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے ۔ آسان الفاظ میں دلائل کے ساتھ سمجھانے کی زحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:236-197/N=3/1440

    چاندی کا نصاب ساڑھے ۵۲/ تولہ، اُس تولہ کے حساب سے ہے جو تقریباً ۱۲/ گرام کا ہوتا ہے۔ اور اب مارکیٹ میں جو تولہ رائج ہے، وہ مکمل ۱۰/ گرام کا ہوتا ہے؛ اس لیے مارکیٹ میں فی الحال رائج تولہ کے حساب سے چاندی کا نصاب ۶۱/ تولہ، ۲/ گرام اور ۳۶۰/ ملی گرام ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند