• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 165296

    عنوان: جس كے پاس پیسے نہ ہوں وہ زكاۃ كس طرح ادا كرے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام اگر کوئی شخص یا عورت صاحب نصاب ہے لیکن اس کے پاس نقد روپیہ پیسہ نہ ہو تو وہ زکوٰة کیسے ادا کریں گے ؟

    جواب نمبر: 165296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:58-114/sd=2/1440

     جتنی زکات فرض ہے ، اسی کے بقدر سونا یا چاندی مستحقین کو دیدے یا اُس کو فروخت کرکے اُس کی قیمت دیدے ، اسی طرح اگر شوہر اُس کی اجازت سے اپنی رقم سے اُس کی زکات اداء کردے ، تب بھی زکات اداء ہوجائے گی، حاصل یہ ہے کہ عورت اگر صاحب نصاب ہے ، تو اُس کے ذمہ زکات کی ادائے گی واجب ہے ، نقدی نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ بالا صورتوں میں سے کوئی بھی صورت اختیار کی جاسکتی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند