• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 164094

    عنوان: مسجد میں ممبر كے پاس مدارس كے لیے چندہ كے لیے اعلان كرنا

    سوال: سلام وعلیکم ھماری مسجد میں مدارس کے سفیر آتے ھے اور ممبر کےپاس کھڑے ہو کر مدارس کے لیے زکوتھ مانگے ھیں میرا سوال ہےکہ اللہ کے گھر میے کھڑے ہو کر اللہ کے غیر سے سوال کرنا کیسا ھیں

    جواب نمبر: 164094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1270-1155/B=1/1440

    مسجد اللہ کا مقدس گھر ہے اور عبادت کی جگہ ہے ، اس کا احترام کرنا ہمارے لئے ضرور ی ہے۔ یہاں اپنی ذات خاص کے لئے بھیک مانگنا مناسب نہیں ہے۔ البتہ رفاہ عام کے کام کے لئے جیسے مسجد اور مدرسہ کے لئے چندہ مانگ سکتے ہیں۔ اگر کوئی نمازیوں کے آگے سے نہ گذرے نہ لوگوں کی گردنیں پھاندے تو اپنے لئے بھی مسجد میں سوال کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند