• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 163451

    عنوان: فروخت کرنے کی نیت سے خرید کردہ زمین پر زکاة

    سوال: کچھ زمین کا حصہ فروخت کرنے کی نیت سے خریدا اب اس کی قیمت مناسب نہیں مل رہی ہے تو کیا اس پر زکوة واجب ہے ؟

    جواب نمبر: 163451

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1305-1117/D=11/1439

    اگر فروخت کرنے یعنی تجارت کی نیت سے خریدا ہے تو ہرسال اس کی مالیت پر زکاة واجب ہوگی خواہ ہرسال ادا کرتے رہیں یا جب زمین فروخت ہو تو پچھلے سالوں کی زکاة بھی ادا کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند