• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 163219

    عنوان: زکات سے قرض ادا کرنا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میری آمدنی ماہانہ 32,000 روپئے ہے ۔ آمدنی کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ میں اپنے بھائی کی وجہ سے مقروض ہوگیا ہوں اور بہت زیادہ قرضے کی رقم ادا کرنی ہے۔ میرے پاس کوئی جائیداد یا اور مال نہیں ہے جسے بیچ کر میں قرضہ ادا کرسکوں۔ آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا میں کہیں سے زکات کے پیسے لے کر قرضہ ادا کر سکتا ہوں یا نہیں؟ براہ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1288-1105/D=10/1439

    ضرورت سے زاید قیمتی سامان ہوں تو انھیں بیچ کر قرض ادا کریں، اگر اس طرح کا سامان بھی نہ ہو یا اتنی مقدار میں نہ ہو کہ قرض ادا ہوسکے تو ماہانہ آمدنی سے کچھ پس انداز (جمع) کرنے کی کوشش کریں، اگر اس طرح کی تدبیر بھی کارگر نہ ہو اور آپ قرض سے بوجھل ہوں تو آپ کے لیے جائز ہے کہ اگر کوئی شخص زکاة کی رقم سے آپ کی مدد کرے تو آپ اس کی مدد کو قبول کرلیں اور اپنا قرض ادا کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند