• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 163058

    عنوان: كیا 60 ہزار روپئے پر زكاۃ ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اس وقت میرے پاس 60ہزار روپے ہیں تو کیا میں زکات دے سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 163058

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1133-983/D=10/1439

    ساٹھ ہزار سے آدمی صاحب نصاب ہوجاتا ہے اگر سال پورا ہوچکا یعنی آپ ایک سال سے صاحب نصاب ہوں خواہ اسی ساٹھ ہزار کے ہونے کی وجہ سے یا سونا چاندی اور دوسری کسی رقم کی وجہ سے تو آپ پر زکاة نکالنا فرض ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند