• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162993

    عنوان: كیا مطلقہ بہن كو زكاۃ دی جاسكتی ہے؟

    سوال: حضرت، میری دو بہنیں جن کا طلاق ہو چکا ہے اور دوسری شادی بھی نہیں کرنا چاہتیں ، کیا میں جو زکات کی رقم نکالتا ہوں ان پر خرچ کرسکتا ہوں؟ یا انہیں دے سکتا ہوں کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 162993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1230-1055/D=10/1439

    انہیں دوسرا نکاح کرلینا چاہئے اس میں بڑی عفت اورعافیت ہے اور شریعت کا حکم بھی ہے۔ اگر وہ غریب ہیں یعنی ۶۱۲/ گرام ۳۶۰/ ملی گرام چاندی کی قیمت کے برابر سونا چاندی نقد روپئے ان کے پاس نہ ہوں تو وہ غریب کہلائیں گی اور بھائی اپنی غریب مستحق زکات بہن کو زکات دے سکتا ہے اس سے زکات ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند