• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162429

    عنوان: كیا گھر کے اے سی ، فریج وغیرہ پر زکات ہوتی ہے؟

    سوال: (۱) 52 تولہ چاندی کی قیمت 50000 ہے جب کہ ایک تولہ سونا کی قیمت 60000 ہے ۔ اس شخص پر زکات ہے جس کے پاس ایک تولہ سونا ہے؟ (۲) میری امی کے پاس تین تولہ سونا ہے صرف امی کے پاس پیسے ذاتی نہیں ہیں، ان سے پر زکات ہے؟ (۳) جو زمین (مستاجری mustajri) تقسیم نہیں ہوئی، ابو اور چچا کے درمیان اس کی زکات ہے مستاجری کی؟ (۴) زکات 521/2 تولہ چاندی کی مالیت 50000 روپئے پر فرض ہو جاتی ہے؟ (۵) گھر کے اے سی ، فریج وغیرہ پر زکات ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 162429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1151-1052/M=9/1439

    (۱) جس شخص کے پاس صرف ایک تولہ سونا ہے اس کے پاس اگر چاندی روپیہ پیسہ، تجارتی مال کچھ بھی نہیں ہے تو اس پر زکات واجب نہیں۔

    (۲) آپ کی امی کے پاس صرف تین تولہ سونا ہے اس کے علاوہ چاندی، روپیہ بالکل نہیں ہے تو آپ کی امی پر زکات نہیں ہے اور اگر ہے تو اس کی وضاحت فرماکر سوال کرلیں۔

    (۳) مستاجری زمین سے کیا مراد ہے؟ اگر مراد موروثی زمین ہے جو ابھی تقسیم نہیں ہوئی ہے تو موروثی زمین پر بھی زکات نہیں چاہے تقسیم ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو۔

    (۴) اگر کسی کے پاس ساڑھے باون تولہ (۶۱۲/ گرام ۳۶۰/ ملی گرام) چاندی یا ا س کی مالیت کے برابر روپیہ یا تجارتی مال ہے اور وہ اس کی حاجت اصلیہ سے زائد اور دین سے فارغ ہے تو ا س پر زکات فرض ہے۔

    (۵) نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند