• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162278

    عنوان: مجھ پر زكاۃ نہیں مگر بیوی پر زكاۃ ہے اس كی ادائیگی كیسے ہو؟

    سوال: گذشتہ سال مجھے اپنی تجارت میں کافی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے مجھ پر زکات واجب نہیں ہے لیکن میری بیوی کے پاس اتنا سونا ہے کی اس پر زکات واجب ہے تو اس صورت میں مجھے کیسے زکات نکالنی چاہئے؟

    جواب نمبر: 162278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1227-1012/sd=10/1439

    اگر آپ کی بیوی کے پاس اتنا سونا ہے جس پر زکات واجب ہے ، تو زکات کی ادائے گی بیوی ہی پر واجب ہے ، خواہ زکات میں وہ سونا دے یا کچھ سونا فروخت کرکے اُس کی رقم زکات میں دے ؛ البتہ اگر آپ بیوی کی اجازت سے اُس کی زکات اداء کردیں، تب بھی اُس کی زکات اداء ہوجائے گی ؛لیکن آپ پر بیوی کی زکات کی ادائے گی لازم نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند