• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162034

    عنوان: مالک زمین پر 100 بوری گندم کا عشر یا زکات ہے یا نہیں؟

    سوال: ایک آدمی نے زمین 100 بوری گندم کے حساب سے ٹھیکہ پر دی بے کسان کو چاھے 80 بوری ملے چاہے 200 مالک زمین کو 100 بوری گندم دینی ہے ، سوال یہ ہے کہ مالک زمین پر 100 بوری گندم کا عشر یا زکات ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 162034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1229-1145/L=10/1439

    عشر مستاجر پر ہے موجر (کرایہ پر دینے والے پر) نہیں اس لیے اس غلہ کا عشر مالک پر نہیں آئے گا واضح رہے کہ غلہ کو اجرت بنانا اسی وقت درست ہے جب کہ غلہ اس زمین کا متعین نہ ہو بلکہ مطلق ہو چاہے جس جگہ کا ہو والعشر علی الموجر کخراج موظف وقالا علی المستأجر کمستعیر مسلم وفي الحاوي: وبقولہما نأخذ در مختار، قولہ وبقولہما: نأخذ قال العلامة ابن عابدین قلت: فإن أمکن أخذ الأجرة کاملة یفتی بقول الإمام وإلا فبقولہما لما یلزم علیہ من الضرر الواضح الذي لا یقول بہ أحد (رد المحتار: ج۳/ ص: ۲۵۱، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند